empty
 
 
11.05.2015 01:58 AM

اسی (80) سال کی مدت میں سب سے خطرناک اوربدترین زلزلے نے نیپال کو حال میں بری طرح سے نقصان پہونچایا ہے ۔ اس میں مرنے والوں کی تعداد تقریبا 8 ہزار ہوچکی ہے ۔

نیپال کی امداد کی کوششوں میں دنیا کے ہر طرف سے لوگوں نے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا۔

انسٹافاریکس نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس خطرناک زلزلے کے شکار لوگوں کی حمایت کرنے اور انکی امداد کے لیے عالمی ویژن انسانی تنظیم کو فنڈ ٹرانسفر کیے۔ اس فنڈ کا استعمال ان لوگوں کے حق میں کیا جائے گا جنھوں نے اپنے گھر کھوئے ہیں اسی طرح ان کو اس فنڈ کے ذریعہ طبی امداد اور کھانے اور پانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ریکٹر سکیل پر 7.8 درجے شدت کے اس زلزلے کی وجہ سے 25 اپریل کو نیپال کا مغربی حصہ برباد ہوگیا۔ اس کی وجہ سے 16 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے اور تقریبا 8 ہزار لوگ جاں بحق ہوگئے۔ اس آفت نے 288 ہزار سے زیادہ گھروں کو برباد اور نیست و نابود کردیا ؛ 254 ہزار مکانوں کو پھر سے بنانا فوری طوری پر ضروری ہے۔

انسٹا فاریکس امید کرتی ہے کہ اس کے اس جواب اور امداد سے نیپال کے لوگوں کو اس المناک حادثے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

لسٹ کی طرف واپسی


Other company news

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback