یورو / امریکی ڈالر 1 ایچ
یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی جمعرات 5 نومبر کو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر دوبارہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ ٹریڈ کر رہی تھی۔ امریکی ڈالر میں کمی جاری رہی۔ خریدار قیمت کو راستے میں کیجون سین اور سینکو اسپین بی لائن سے بریک کرتے ہوئے، 1.1791 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر لے گئے۔ اس لئے یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی میں 1.1886-1.1912 کے ریزسٹنس ایریا کی جانب مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ تاہم، نوٹ کر لیں کہ مارکیٹ کی موجودہ حالت بالکل نارمل نہیں ہیں۔ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ مضبوط ترین بنیادی پسِ منظر سے منسلک ہے۔ یہ بنیادی پسِ منظر تبدیل ہو سکتا ہے، یہ شدید ہو سکتا ہے اور اس کی جانب ٹریڈرز کا ردِ عمل غیرمتوقع ہے۔ لہٰذا آپ کو انتہائی احتیاط سے ٹریڈ کی نصیحت کی جاتی ہے۔
یورو / امریکی ڈالر 15منٹ
لینیئر ریگریشن چینلز کا 15 منٹ کے ٹائم فریم پر اوپر کی جانب رخ کیا جاتا ہے،جو پچھلے دن کے دوران گھنٹہ وار چارٹ پر حرکت کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، اس کے بعد ایک نیچے کی جانب ریورسل ہو سکتا ہے اور قیمتیں قریب مستقبل میں گر سکتیں ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (اکتوبر 20-26) کے دوران تھوڑا سا اضافہ ہوا۔ اس لئے، ہم نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ مارکیٹ کے ماہر شرکاء نے کوئی بہت بڑی خریداری اور یورپین کرنسی کی سیل نہیں کی۔ تاہم، جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز کی رپورٹ (سی او ٹی) نے ظاہر کیا کہ غیر تجارتی ٹریڈرز رپورٹنگ ہفتے کے دوران فعال طور پر خرید کے کنٹریکٹس (لانگز) کو بند کر رہے تھے۔ ان میں سے کل 12,000 بند ہوئے۔ لیکن ماہر ٹریڈرز سیل کنٹریکٹس (شارٹس) سے چھٹکارا حاصل کرنے میں جلدی میں نہیں تھے، اور صرف 1,000 کو بند کیا۔ لہٰذا، ٹریڈرز کے اس گروپ کی نیٹ پوزیشنز میں ایک ساتھ 11,000 کنٹریکٹس کی کمی آئی۔ یہ ممکن ہے کہ خرید کے کنٹریکٹس کی اہم کلازنگ رپورٹنگ ہفتے کے آخر میں ہو، کیونکہ ان دنوں میں یورو کی قیمت میں مزید ٹھوس کمی شروع ہوئی۔ اس فریم ورک کے اندر، یورو / ڈالر کی جوڑی نے 160 پوائنٹس کا نقصان کیا۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ اگر نیٹ پوزیشنز میں کمی ہوتی ہے ، تو اس کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز کے جذبات مزید بیئرش ہوتے ہیں۔ لہٰذا، ہماری پیش گوئی درست ہو رہی ہے۔ سی او ٹی کے پچھلے تجزیے میں، ہم نے کہا تھا کہ 1.2000 لیول کے گرد کی ہائی اوپر کے پورے رحجان کے لئے چوٹی کے طور پر رہ سکتی ہے۔ پہلا انڈیکیٹر اور اس کی سبز لائن واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ اب غیر تجارتی ٹریڈرز دو مہینوں سے یورو پر طویل ڈیلز میں کمی کر رہے ہیں۔ اور غیر تجارتی ٹریڈرز فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بڑے ٹریڈرز کا سب سے اہم گروپ ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مارکیٹ چلانے کے لئے یہی ذمہ دار ہے۔
یورپین یونین نے جمعرات کو اپنی ستمبر کی ریٹیل سیلز کی اقدار جاری کیں۔ یہ پیش گوئی کی اقدار سے بدتر نکلیں، تاہم، یورو نے یورپین ڈیٹا کے باوجود دن کے دوران بڑھنا جاری رکھا۔ اسی دوران،امریکہ میں بے روزگاری کے فوائد کے لئے درخواستوں پر رپورٹ جاری ہوئی تھی، جو پیش گوئی سے ذرا بدتر نکلی، لیکن مارکیٹ شرکاء نے بھی اسے نظرانداز کیا۔ حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی کوئی عالمی خبر نہیں تھی، اور کورونا وبا، جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں، یورو میں اضافے میں بہت زیادہ رکاوٹ نہیں بنتی۔ امریکی الیکشن ابھی بھی فارن مارکیٹ میں اہم موضوع ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈالر کو(پاؤنڈ کے مخالف بھی) نیچے کھینچ رہا ہے۔ عام غیر یقینی برقرار رہتی ہے اور ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کے جیتنے کا موقع ہے۔ لیکن یہ وہ نہیں ہے جس سے ٹریڈرز کو امریکی ڈالر سے چھٹکارہ مل جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ حتمی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد ہی ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے مابین قانونی چارہ جوئی شروع ہوجائے گی ، جو ہمیں آئینی بحران کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اور ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین ایک نیا ممکنہ تصادم مستقبل قریب میں امریکی معیشت کے لئے ایک نئے محرک پیکج پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
ہمارے پاس 6 نومبر کے لئے دو تجارتی آئیڈیاز ہیں:
1) یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی کل اوپر کا رحجان برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ اور اس لئے، خریداروں کو 1.1886-1.1912 کے ریزسٹنس ایریا کے لئے مقصد بناتے ہوئے اوپر کی جانب ٹریڈ کی نصیحت کی جاتی ہے، اگر قیمت 1.1791 لیول سے اوپر رہنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں ٹیک پرافٹ 80 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آج قیمت میں تیزی سے ریورسل اور بہت زیادہ تغیر کا ابھی بھی امکان ہے۔
2) بیئر مارکیٹ میں پہل نہیں کر سکتے۔ لہٰذا، اگر قیمت کیجون سین لائن (1.1730) سے نیچے ترتیب پاتی ہے تو سیلرز کو 1.1692-1.1699 اور 1.1612-1.1624 ایریا کا ہدف بناتے ہوئے ٹریڈنگ کی جانب واپس آنے کی نصیحت کی جاتی ہے۔ اس صورت میں ٹیک پرافٹ 20 سے 90 پوائنٹس کی رینج میں ہو سکتا ہے۔ بنیادی پسِ منظر ابھی امریکی ڈالر کی سائیڈ پر نہیں ہے۔
جی بی پی / امریکی ڈالر کے لئے گرما گرم پیش گوئی اور تجارتی تجاویز
تصاویر کی وضاحت
سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز وہ لیولز ہیں جو جوڑی کی خرید اور فروخت کے وقت ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجو سین اور سینکو اسپین بی لائنز اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنز ہیں اور چار گھنٹے سے گھنٹے کے ٹائم فریم پر منتقل کی گئی ہیں۔
سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار ری باؤنڈ ہوتی ہے۔
پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینل اور دوسرے تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1 ہر قسم کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہوتا ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2 "غیر تجارتی" گروپ کے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔