empty
 
 
25.02.2021 08:34 AM
جی بی پی / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 25 فروری۔ سی او ٹی رپورٹ۔ بدھ کا تجزیہ۔ جمعرات کے لئے تجاویز

جی بی پی / امریکی ڈالر - 1 ایچ

This image is no longer relevant

جی بی پی / امریکی ڈالر کی جوڑی میں بدھ کے روز ایک متاثر کن اضافہ ہوا، جسے نیلے رنگ سے باہر کہا جاتا ہے۔ ٹریڈرز کو دن کے اندر کوئی غیر معمولی خبریں موصول نہیں ہوئیں۔ مزید براں، اضافے کا آخری راؤنڈ کل رات ہوا، جب عمومی اتار چڑھاؤ کم ہوا ہے۔ لہٰذا، پاؤنڈ بالکل غیر منطقی حرکتوں کی ہٹ پریڈ جاری رکھتا ہے جس کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ تکنیکی اشارے بہت بار غلط ہوئے ہیں۔ اگرچہ، کل جوڑی کی کریٹکل لائن پر اصلاح ہوئی، اس لئے آئیے امید کرتے ہیں کہ یہ لائن ہمیں ایک نیا، واضح اشارہ جس پر کام ہو سکتا ہے بنانے کی اجازت دے گی۔ اس امکان کے باوجود کہ قیمت کریٹکل لائن سے نیچے ترتیب پا سکتی ہے، جوڑی اوپر چڑھنے والے چینل کے اندر رہتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ رحجان اوپر کی جانب جانا ہے۔ نتیجتاً، ٹریڈرز کو ابھی بھی خرید کے اشاروں کے بننے کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پچھلے جائزے میں، ہم نے آپ کو جوڑی کے 1.4083لیول کے اوپر ترتیب پانے پر خرینے کا مشورہ دیا۔ ہم نے اس سگنل کو مبہم اور کمزور کہا ، پھر بھی ، اس کے بعد ہی اس جوڑی نے ایک اور 130-140 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ اس لئے، ٹریڈرز اس اشارے پر کم سے کم 60 پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ کل، ہم نے آپ کو فروخت نہ کرنے کا مشورہ دیا(کم سے کم تب تک جب جوڑی اوپر چڑھنے والے چینل کو عبور کرتی ہے)، اس لئے انہیں مختصر پوزیشنز نہیں کھولنی چاہئے تھیں۔ عام طور پر، پاؤنڈ کے امکانات کیجن-سن لائ پر منحصر ہیں۔

جی بی پی / امریکی ڈالر - 15 منٹ

This image is no longer relevant

دونوں لینئیر ریگریشن چینلز 15 منٹ کے ٹائم فریم پر اوپر کی جانب گامزن ہیں، حتٰی کہ جوڑی 160 پوائنٹس سے گری۔ اس لئے، مختصر مدتی ٹرینڈ اوپر رہتا ہے۔ ہم اعتماد کے ساتھ کیجن سن لائن پر قابو نہیں پاسکے ، لہٰذا اوپر کی تحریک نئی طاقت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (فروری 9-15) کے دوران 160 پوائنٹس سے بڑھی۔ اگر پچھلے ہفتہ وار جائزے میں، ہم نے کہا کہ پاؤنڈ آہستہ سے زیادہ مہنگا ہو رہا ہے اور "اوپر کی جانب جانے میں جلدی میں نہیں" تو اب شاید ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایسا ہے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ پاؤنڈ کے لئے کم وبیش غیر جانبدار تھی، تاہم، بُلش جذبات سامنے ہی ہیں۔ اس کا چارٹ پر بہت اچھے سے اشارہ کیا گیا، جس کی حالیہ ہفتوں میں سبز اور سرخ لائنز ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ پچھلے رپورٹنگ ہفتے کے دوران (یاد کریں سی او ٹی تین دن کے التواء سے آئی)، ٹریڈرز کے غیر تجارتی گروپ نے 369 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے (لانگز) کھولے اور 3,300 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے (شارٹس) بند کئے۔ ۔ لہٰذا، غیر تجارتی ٹریڈزر کی نیٹ پوزیشن تقریباً 4,000 سے بڑھیں۔ نتیجتاً، بڑے کھلاڑی مزید بُلش ہو گئے۔ مجموعی طور پر، پیشہ ور ٹریڈرز نے 62,000 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے اور 36,000 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے کھولے۔ یعنی فرق تقریباً ڈیڑھ گنا ہے اور حالیہ ہفتوں میں یہ اس طرح کا ہوگیا ہے۔ یورو کے لئے، فرق تین گنا ہے اور اوپر کی نقل و حرکت زیادہ کمزور ہے۔ اس طرح ، یہاں تک کہ سی او ٹی کی رپورٹس کا بھی کہنا ہے کہ پاؤنڈ کی اتنی مضبوط اور تقریباً بے قابو تقویت بے وجہ ہے۔ بہر حال ، بڑھتا ہوا رجحان برقرار ہے اور لہٰذا ، آپ بُلش ٹریڈ کرسکتے ہیں۔

برطانیہ نے مانیٹری پالیسی کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں بے روزگاری میں اضافے کا بہت خطرہ ہے اگر گورنمنٹ کی کم کمائی والے گھروں کو سپورٹ ختم ہو جاتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ افراطِ زر کے ہدف تک پہنچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور مارکیٹ کے شرکاء اس کو سمجھتے ہیں۔ بریکسٹ ٹریڈ ڈیل، افراطِ زر کو براہِ راست متاثر نہیں کرتی۔ بینک آف انگلینڈ کے مطابق، برطانوی پاؤنڈ کی آخری مضبوط ترین مضبوطی یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بارے میں مارکیٹوں کی امید پرستی کے ساتھ خاص طور پر جڑی ہوئی ہے ، جس کی بدولت برطانوی معیشت کے سنگین زوال سے بچنا ممکن تھا۔ پاؤنڈ ایکسچینج ریٹ کا افراطِ زر پر بہت اثر ہوتا ہے۔ بینک آف انگلینڈ اجرت اور بے روزگاری پر جدید ڈیٹا کی درستگی پر سوال کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے بیانات انتہائی مایوسی کا شکار ہوئے، تاہم ، جب یہ رپورٹ جاری کی گئی تو پاؤنڈ پہلے ہی ایک معقول فاصلے پر نیچے چلا گیا تھا۔

برطانیہ میں جمعرات کو کوئی میکرواکنامک رپورٹس نہیں ہیں، اس لئے ٹریڈرز بیرون سے رپورٹس پر توجہ دے سکتے ہیں۔ اور اس میں توجہ دینے کے لئے کچھ نہ کچھ ہو گا۔ جی ڈی پی رپورٹ، پائیدار اشیاء کے آرڈزر، بے روزگارہ کے دعوٰوں کا ڈیٹا۔ اگرچہ صرف جی ڈی پی کی رپورٹ ہے کو دلچسپ ہو سکتی ہے۔ اور ٹریڈرز اس کو نظرانداز کر سکتے ہیں۔

ہمارے پاس 25 فروری کے لئے دو ٹریڈنگ آئیڈیاز ہیں:

1) بُلز ابتداء اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔ جوڑی اب بہت غیر منطقی حرکت کر رہی ہے اور تکنیکی اشاروں کو نظرانداز کرتی ہے۔ تاہم، قیمت کے کیجن-سین لائن (1.4078) سے یا چڑھنے والے چینل کی نچلی لائن سے واضح طور پر ری باؤنڈ ہونے پر، آپ 1.4162 اور 1.4240 کے ریزسٹنس/مزاحمت لیول کے ہدف کے ساتھ طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ اس صورت میں منافع لینا 125 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔

2) سیلرز آرام کرنا جاری رکھتے ہیں اور بُلز کو دیکھتے ہیں۔ قیمتوں میں آخری زوال ایک اصلاح ہو سکتی ہے چونکہ قیمت بڑھنے والے چینل اور کیجن-سن لائن سے اوپر رہتی ہے۔ اس لئے ابھی نئی مختصر پوزیشنز کی تجویز نہیں دی جاتی۔ جب قیمت کریٹکل لائن (1.4078) سے نیچے ہو تو آپ مختصر پوزیشنز پر غور کر سکتے ہیں اور اوپر چڑھنے والے چینل کی نچلی لائن کا مقصد بنا سکتے ہیں۔ اس صورت میں منافع لینا 55 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔ چینل پر قابو پاتے وقت ، آپ کو 1.3980 اور 1.3951 کے لیولز کا ہدف بناتے ہوئے جوڑی فروخت کرنا چاہئے۔

یورو/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشارے

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback