جی بی پی / امریکی ڈالر - 1 ایچ
جی بی پی/امریکی ڈالر جوڑی نے جمعرات کو سرگرمی سے ٹریڈ جاری رکھی۔ نیچے کی جانب کی اصلاح، ایسا لگتا ہے، جلد ختم ہو گئی؛ بہرحال، ایک نیا چکر سہ پہر میں شروع ہوا۔ لہٰذا، بُلز عارضی طور پر، مارکیٹ سے پیچھے ہٹ گئے اور اب پاؤنڈ مناسب طریقے سے گر سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ اوپر کا رحجان جس کی عملی طور پر کوئی اصلاحات (مضبوط) نہیں وہ پانچ ماہ جاری رہا۔ اس لئے اب ٹریڈرز کو جوڑی کے 500 پوائنٹس سے زوال کی توقع کرنے کا حق ہے۔ ظاہر ہے، عملی طور پر،ہر چیز بہت اچھی نہیں ہو سکتی۔ قیمت نے حتٰی کہ 1.4240 لیول تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی، اور سہ پہر میں زوال کو مضبوط سمجھا جا سکتا ہے۔ اس لئے، ہم نے نتیجہ نکالا کہ خریداروں نے طویل پوزیشنز سے منافع لینا شروع کیا۔ پاؤنڈ میں کافی طویل عرصے تک اور کافی مضبوط اضافہ ہوا۔ میرے پچھلے تجزیے میں، میں نے 1.4162 کا ہدف بناتے ہوئے جوڑی کی خرید کا مشورہ دیا، اگر قیمت کیجن سن لائن یا 1.4083 لیول سے قیمت کے ری باؤنڈ ہوتی ہے۔ اس طرح کا ری باؤنڈ ہونے لگا، اور قیمت اس کے بعد ہدف کی سطح تک پہنچ گئی ، تا کہ ٹریڈرز 45 پوائنٹس کے قریب کما سکیں۔ ہم نے قیمت کو 1.4162 لیول کو عبور کرنے پر خریدنے کی تجویز دی تھی اور 15 منٹ کا ٹائم فریم دکھاتا ہے کہ قیمت ایک گھنٹے سے زیادہ کے لئے اس لیول سے اوپر ترتیب پائی ہے۔ چنانچہ، ٹریڈرز نئی طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں، لیکن یہ اشارہ غلط نکلا (تین میں سے ایک، کیونکہ پہلے اور تیسرے کیس میں قیمت ایک گھنٹے سے زیادہ 1.4162 سے اوپر نہیں رکی)،تاکہ تاجر اس پر ایک درجن پوائنٹس کا نقصان کرسکیں۔ ہم نے قیمت کے کیجن سن کے نیچے ترتیب پانے کی صورت میں جوڑی کی فروخت کی تجویز دی، جو گذشتہ روز کے دوران بھی ہوا۔ تاہم، یہ ڈیل ابھی بھی نافذ ہے اور برقرار رہ سکتی ہے۔ اگر قیمت بڑھنے والے چینل کے نیچے ترتیب پاتی ہے تو پھر فروخت کی پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔
جی بی پی / امریکی ڈالر - 15 منٹ
دونوں لینئیر ریگریشن چینلز 15 منٹ کے ٹائم فریم پر اوپر کی جانب گامزن ہیں، لیکن اگلے کچھ گھنٹوں میں وہ اپنی سمت نیچے کی جانب میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر، ہر چیز مضبوط نیچے کی اصلاح کی طرف جا رہی ہے، اور اس کے امکانات اس پر منحصر ہیں کہ آیا جوڑی کیجن-سن لائن کو اور گھنٹہ وار ٹائم فریم پر چڑھنے والے چینل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔
سی او ٹی رپورٹ
جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (فروری 9-15) کے دوران 170 پوائنٹس سے بڑھی۔ اگر پچھلے ہفتہ وار جائزے میں، ہم نے کہا کہ پاؤنڈ آہستہ سے زیادہ مہنگا ہو رہا ہے اور "اوپر کی جانب جانے میں جلدی میں نہیں" تو اب شاید ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایسا ہے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ پاؤنڈ کے لئے کم وبیش غیر جانبدار تھی، تاہم، بُلش جذبات سامنے ہی ہیں۔ اس کا چارٹ پر بہت اچھے سے اشارہ کیا گیا، جس کی حالیہ ہفتوں میں سبز اور سرخ لائنز ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ پچھلے رپورٹنگ ہفتے کے دوران (یاد کریں سی او ٹی تین دن کے التواء سے آئی)، ٹریڈرز کے غیر تجارتی گروپ نے 369 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے (لانگز) کھولے اور 3,300 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے (شارٹس) بند کئے۔ لہٰذا، غیر تجارتی ٹریڈزر کی نیٹ پوزیشن تقریباً 4,000 سے بڑھیں۔ نتیجتاً، بڑے کھلاڑی مزید بُلش ہو گئے۔ مجموعی طور پر، پیشہ ور ٹریڈرز نے 62,000 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے اور 36,000 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے کھولے۔ یعنی فرق تقریباً ڈیڑھ گنا ہے اور حالیہ ہفتوں میں یہ اس طرح کا ہوگیا ہے۔ یورو کے لئے، فرق تین گنا ہے اور اوپر کی نقل و حرکت زیادہ کمزور ہے۔ اس طرح ، یہاں تک کہ سی او ٹی کی رپورٹس کا بھی کہنا ہے کہ پاؤنڈ کی اتنی مضبوط اور تقریباً بے قابو تقویت بے وجہ ہے۔ بہر حال ، بڑھتا ہوا رجحان برقرار ہے اور لہٰذا ، آپ بُلش ٹریڈ کرسکتے ہیں۔
جمعرات کو برطانیہ کی جانب سے کوئی دلچسپ واقعات نہیں تھے۔ لیکن ٹریڈرز نے بیرون سے مثبت میکرواکنامک رپورٹس پر غیرمتوقع ردِ عمل دیا۔ ظاہر ہے یہ محض اتفاق ہوسکتا ہے، اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ نیچے کی طرف جانے والی اصلاح کے لئے کتنا عرصہ رہا ہے۔ بہرحال، میں اس پر یقین کرنا چاہوں گا کہ ٹریڈرز ابھی بھی میکرواکنامک ڈیٹا پر توجہ دیں گے۔
جمعہ کو برطانیہ سے کوئی میکرواکنامک رپورٹس یا تقاریر نہیں ہیں، اس لئے اہمیت اور مطابقت کے حوالے سے تکنیکی عناصر اہم ہی رہتے ہیں۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مارکیٹ بیرون سے اعدادوشمار پر کام کرے گی، چونکہ یہ کل سے بہت کمزور ہے۔ اور ہمیں یقین نہیں ہے کہ آیا امریکی رپورٹس کا جوڑی کے زوال سے کوئی تعلق تھا ، اگرچہ یہ کافی مضبوط تھا۔
ہمارے پاس 26 فروری کے لئے دو ٹریڈنگ آئیڈیاز ہیں:
1) بُلز ابتداء اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔ جوڑی اب بہت غیر منطقی حرکت کر رہی ہے اور تکنیکی اشاروں کو نظرانداز کرتی ہے۔ تاہم، قیمت کے چڑھنے والے چینل کی نچلی لائن سے واضح طور پر ری باؤنڈ ہونے پر، آپ 1.4083 اور 1.4162 کے ریزسٹنس/مزاحمت لیول کے ہدف کے ساتھ طویل پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں منافع لینا 120 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔
2) سیلرز آخر کار کاروبار پر اتر آئے اور اس جوڑی کو اڑھائی سالہ اونچائی سے دور کردیا ، اور کجون سین لائن کو بھی عبور کرلیا۔ اس لئے، کریٹکل لائن کو عبور کرنے کے بعد مختصر پوزیشنز کو کھول سکتے ہیں اور اوپر چڑھنے والے چینل کی نچلی لائن کا مقصد بنائیں۔ اگر 1.3980 اور 1.3951 کے لیولز کا مقصد بناتے ہوئے اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی لائن (1.3943) کا، قیمت اوپر چڑھنے والے چینل کو چھوڑتی ہے تو آپ کو نئی مختصر پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں منافع لینا 70 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔ 1.3877 کا سپورٹ لیول بھی حقیقی ہدف لگتا ہے۔
یورو/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشارے
تصاویر کی وضاحت:
سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔