empty
 
 
10.03.2021 10:00 AM
10 مارچ کو جی بی پی / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے۔ کل کی تجاویز اور دن کے دوران جوڑی کی نقل و حرکت کا تفصیلی تجزیہ

جی بی پی / امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

جی بی پی / امریکی ڈالر کی جوڑی نے یورپی ٹریڈنگ سیشن کے کھلتے ہی منگل کی رات کو اوپر کی جانب کی حرکت کو شروع کیا، یہ حرکت جاری رہی۔ مجموعی طور پر جیسا کہ ہم نے ہمارے بنیادی آرٹیکلز میں تبادلہ خیال کیا، پاؤنڈ اپنے اڑھائی سالہ ہائی لیول کے قریب رہتا ہے۔ لہٰذا، طویل مدت میں، اوپر کا رحجان بغیر کسی آپشن کے جاری رہتا ہے۔ پچھلے ایک اور اڑھائی ہفتے میں، خریداروں کو تھوڑی مہلت ملی لیکن انہوں نے مارکیٹ نہیں چھوڑی۔ لہٰذا، شروع کے لئے، بُلز جوڑی کو واپس کریٹکل لائن کی جانب لے آئے اور اس پر قابو پانے کی متعدد ناکام کوششں کیں۔ پہلا اشارہ صبح کو بنا۔ قیمت نے 1.3857 کے انتہائی لیول کو توڑا، اور پھر اس پر واپس آئی اور اس سے باؤنس کی۔ ٹریڈرز یہاں طویل پوزیشنز کھول سکتے تھے۔ قریبی ہدف، جس کے ساتھ ہم ٹریڈ کی ہمیشہ تجویز دیتے ہیں، وہ بہت قریب تھی - یہ درحقیقت کریٹکل لائن تھی۔ لہٰذا، اس اشارے کے مطابق، ٹریڈرز 20 پوائنٹس سے زیادہ کا منافع نہیں لے سکتے تھے، خاص طور پر جب سے قیمت، فروخت کا اشارہ بناتے ہوئے، پہلی کوشش میں کیجن سن لائن سے باؤنس ہوئی ہے۔ فروخت کا اشارہ "مشروط طور پر غلط" تھا ، چونکہ بئیرز نشانے کی حد تک نہیں پہنچ پائے (تمام 1.3857 جیسا) ، تاہم ، ہماری تجاویز کے مطابق ،ٹریڈرز کو 15 سے 20 پوائنٹس سے گزرنے کے وقت اسٹاپ لاس کو صحیح سمت میں رکھنا چاہئے تھا۔ بریک ایون، اس لئے اس اشارے نے نقصانات کو نظر انداز کیا ، اور حتٰی کہ پیسہ بھی بنایا، اگر آپ ٹریڈز کو 1.3857 کے گرد خود سے بند کرتے ہیں۔ جیسا کہ اس وقت 1.3857 لیول سے ری باؤنڈ واضح نہیں تھا، تو نیا خریدنے کا کوئی اشارہ بھی نہیں تھا۔ اگلا اشارہ - امریکی سیشن کے دوران غلط تھا۔ قیمت نے کریٹکل لائن کو پار کیا اور اپنی اوپر کی جانب کی حرکت کو جاری رکھا۔ یہاں نقصانات کو نظر انداز کرنا بھی ممکن تھا، چونکہ قیمت نے درست سمت میں 18 پوائنٹس سے حرکت کی، لیکن عام طور پر ایسا کرنا مشکل تھا، اس لئے ٹریڈرز ابھی بھی 15-20 پوائنٹس کے نقصانات اٹھا سکتے تھے۔ مزید براں، قیمت مکمل فلیٹ میں چلی گئی، جس میں یہ حالیہ لمحے میں ہے۔

جی بی پی / امریکی ڈالر - 1 ایچ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کریٹکل لائن تک بڑھی اور اس پر قدم جمانے میں ناکام رہی۔ اس طرح ، نیچے کی طرف کا رجحان ، جو انتہائی مشروط حیثیت رکھتا ہے ، چونکہ کوئی ٹرینڈ لائن یا ٹرینڈ چینل موجود نہیں ہے ، لاگو رہتا ہے۔ اگر بُلز ابھی بھی جوڑی کو آج کریٹکل لائن سے اوپر کھینچنے میں کامیاب ہوتے ہیں، تو یہ جوڑی کو اوپر کی جانب دھکیلنے کے امکان کو نمایاں طور پر بڑھائے گا۔ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی پھر 1.3998 لیول کا مقصد بنائے گی، جہاں سے یہ صرف پچھلے ڈیڑھ ہفتے میں تین بار ری باؤنڈ ہوا۔ برطانیہ سے آج کوئی بنیادی اور میکرو اکنامک رپورٹس نہیں ہیں۔ لہٰذا، دن کو صرف ایک ایونٹ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ ہو گی، جو ٹریڈرز کی جانب سے آسانی سے نظرانداز کی جا سکتی ہے۔ لیکن مارکیٹس کا مزاج اس رپورٹ پر منحصر ہو گا، جو دوپہر کے کھانے کے بعد جاری ہو گی۔ لہٰذا، آپ اس کے اہم لیولز یا لائینز سے ری باؤنڈ ہونے کے بعد یا ان کو اوپر سے نیچے توڑنے کے بعد آپ مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ آپ کو انہی حالات میں خرید کے لئے ڈیلز کھولنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جیسا کہ چارٹ پر تیروں سے دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے، آپ کو قیمت کے 15-20 پوائنٹس کی درست سمت سے گزرنے پر اسٹاپ لاس کو ترتیب پانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

پچھلے رپورٹنگ ہفتے (23 فروری - 1 مارچ) کے دوران، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی 140 پوائنٹس سے گری۔ اس حقیقت کے باوجود کہ پاؤنڈ رپورٹنگ ہفتے کے دوران گرا اور اس کے بعد زوال جاری رکھا، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کا مزاج مزید بُلش ہو رہا ہے۔ اسی دوران جب اوپر کے رحجان کے ختم ہونے کا امکان ، اس کے برعکس بڑھ رہا ہے۔ لیکن ہمارے پاس وہ ہے جو ہمارے پاس ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران غیر تجارتی ٹریڈرز نے 2500 خرید کے کنٹریکٹس اور 8200 فروخت کے کنٹریکٹس بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 6000 کنٹریکٹس کا اضافہ ہوا، اور بڑے کھلاڑیوں کا مزاج مزید بُلش ہو گیا۔ یہ تبدیلی انڈیکیٹر سے دکھائے جانے سے بہت بہتر ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر، صرف "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن کے سائز میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، یہ پچھلے پانچ ہفتوں کے اس انڈیکیٹر میں اضافے کو دکھاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، دسمبر کے وسط سے، پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنز (ایک دوسرے سے دور جاتی ہیں) "تجارتی" اور "غیر تجارتی" نیٹ پوزیشن کے سائز کو ظاہر کرتی ہیں۔ اور یہ ٹرینڈ کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔ لہٰذا، عمومی طور پر، سی او ٹی رپورٹ کا ڈیٹا اوپر کے رحجان کے ختم ہونے کی بات نہیں کرتا بلکہ اس کی حفاظت اور مضبوطی کی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، کہ سی او ٹی رپورٹس یا "فاؤنڈیشن" سے کسی بھی نتائج کو تکنیکی اشارے کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ اس لئے، ہم سی او ٹی رپورٹ سے نکالے جانے والے نتائج کو ذہن میں رکھنے کی تجویز دیتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ یہ یاد رکھیں کہ 24 گھنٹے ٹائم فریم پر جوڑی کیجن سین لائن کے نیچے ترتیب پائی، اور نیچے کا رحجان نچلے ٹائم فریم پر بنا۔

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback