یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے جمعرات کو 1.2160-1.2243 کے افقی چینل میں تجارت جاری رکھی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ قیمتیں دو بار اس رینج سے باہر گئیں، وہ پھر بھی اپنا زیادہ تر وقت اس میں گزارتی ہیں۔ پچھلے دو ہفتوں کی حرکت کو کلاسک فلیٹ نہیں کہا جا سکتا۔ بہرحال، اس کے بہت سے اشارے ہیں۔ میکرواکنامک ڈیٹا کا عملی طور پر جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہے۔ تاہم، ہم نے اس بارے میں پہلے ہی بہت بار بات کی ہے۔ منگل کو، بہت سے میکرواکنامک اعدادوشمار تھے اور بدھ کو- کچھ، لیکن حرکات ایک دوسرے سے زیادہ مختلف نہیں تھیں۔ لہٰذا، ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کون سے سگنل پر کارروائی کی جانی چاہئے اور کل کی تجارت میں کتنا کمایا جاسکتا ہے۔ بدھ کے روز یورپی اجلاس کے آغاز ہی سے سگنل بننا شروع ہوئے۔ قیمت فوری 1.2213 کے لیول پر غالب آگئی، جو کہ ایک فروخت کا اشارہ ہے۔ تاہم، مختصر پوزیشنز کھولنے میں جلدی کرنے کی ضرورت نہیں تھی، چونکہ اچیموکو انڈیکیٹر کی دو مضبوط لائنز 13 پوائنٹس سے کم تھیں: وہ لائنز سینکو اسپین بی اور کیجن سن ہیں۔ ظاہر ہے فلیٹ میں وہ اتنی طاقتور نہیں جتنی رحجان میں ہیں، لیکن ان سے ری باؤنڈ کا امکان ابھی بھی زیادہ ہے۔ تاہم، قیمت نے کسی مسئلے کے بغیر ان لائنز کو عبور کیا، جس نے تاجروں کو 1.2160 کے انتہائی لیول کے ہدف کے ساتھ فروخت کے آرڈرز کو کھولنے کی اجازت دی۔ بدقسمتی سے، قیمت صرف 4 پوائنٹس کی کمی سے اس قدر تک نہیں پہنچ سکی۔ لہٰذا، تجارت تقریباً 30 پپس کے قریب نہیں رہی ، جیسا کہ ہماری توقع ہے۔ یقیناً ، تاجر منافع میں دستی طور پر اسے بند کرسکتے ہیں ، لیکن اہم واقعات اور اشاعتوں کی عدم موجودگی میں یورپی سیشن کے بالکل آخر میں اس کے الٹنے کی پیش گوئی کرنا واقعی مشکل تھا۔ لہٰذا آخر میں ،ڈیل اسٹاپ لاس سے بریک ایون پر بند ہوئی۔ اس کے بعد سینکوو اسپین بی اور کجن سن لائنوں پر قابو پانے کی شکل میں نیا خریداری کا اشارہ ملا۔ لیکن اس معاملے میں ، کسی کو طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے جلدی نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ انتہائی سطح 1.2213 بالکل اوپر ہے۔ اس سطح پر قابو پانے کے وقت ، شام کے وقت قریب ہی آرہا تھا اور اتار چڑھاؤ کم ہونا شروع ہوگیا۔ اس طرح ، آخر میں ، دن کے دوران صرف ایک تجارت کھولی گئی اور اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یورو/امریکی ڈالر کا جائزہ برائے 3 جون۔ سکون اور صرف سکون۔ افراطِ زر کے بارے میں گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا جائزہ برائے 3 جون۔ فیڈ مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے سے پہلے مزید ایم ترقی کا انتظار کرے گا۔
یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
منگل کو ایک بار پھر گھنٹہ وار ٹائم فریم پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ جوڑی بہت کی محدود رینج میں رہتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر یہ ابھی بھی واضح ہے کہ حالیہ حرکت کلاسک فلیٹ نہیں ہے۔ پچھلے ہفتے، قیمتوں نے اوپر کی رحجان لائن کو توڑا، لیکن اب اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ رحجان لائن کے ٹوٹنے کے باوجود، اوپر کا رحجان برقرار رہتا ہے۔ تاجر ابھی بھی جوڑی کو 1.2160 - 1.2243 رینج سے نہیں نکال سکتے، اس لئے جوڑی کچھ وقت کے لئے اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر تجارت کر سکتی ہے۔ جمعرات کو بھی ہم اہم لیولز اور لائنز سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں جو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر ظاہر ہے۔ اس وقت قریبی اہم لیولز 1.2160, 1.2213, 1.2243 اور 1.2267 ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سینکو اپین بی (1.2197) اور کیجن سن (1.2198) لائنیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائنیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جنہیں تجارتی اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ اشارے ان لائنوں سے ری باؤنڈ یا آگے گزرنے کے ہو سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15-20 پوائنٹس کے ساتھ دائیں سمت میں حرکت کرتی ہیں تو بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگانا مت بھولیں۔ ۔ یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا اگر اشارہ غلط ہو جاتا ہے۔ جمعرات کو یورپی یونین سروس سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس کو مئی کے لئے شائع کرنے والا ہے، جس سے کم سے کم مارکیٹ کے رد عمل کو مشتعل کرنے کا امکان نہیں ہے، اور مختلف اعدادوشمار کا ایک پورا پیکیج امریکہ میں شائع کیا جائے گا۔ سب سے اہم اے ڈی پی کی رپورٹ اور آئی ایس ایم سروس سیکٹر پی ایم آئی ہیں۔ یہ اس قسم کا ڈیٹا ہے جس پر مارکیٹ ردِعمل دے سکتی ہے۔
ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ خود کو برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشاروں سے آگاہ کریں۔
سی او ٹی رپورٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (مئی 18-24) کے دوران 60 پوائنٹس سے بڑھی۔ نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر کی رپورٹ (سی او ٹی) جو کل جاری ہوئی، اس نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجر یورپی کرنسی میں اپنی خرید کی پوزیشنز کو بڑھانا جاری رکھتے ہیں۔ اس وقت، انہوں نے 3,800 نئے خرید کے معاہدے (طویل) اور1,400 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، تاجروں کے اس گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن 5,200 سے بڑھی۔ زیادہ نہیں، لیکن کم بھی نہیں۔ اور اس طرح، مارکیٹ کے شرکاء کا بُلش مزاج ایک بار پھر مضبوط ہو جاتا ہے، جو یورو کی 2021 میں ترقی کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ ۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں (تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشنز) ایک دوسرے سے دور حرکت کرنا جاری رکھتی ہیں، جو حالیہ رحجان (ہمارے معاملے میں، اوپر کا رحجان) کی مضبوطی کا اشارہ کرتا ہے۔ اس لئے، اس وقت ، سی او ٹی رپورٹ واضح طور پر یورو کی نمو کو زیادہ ترجیح دینے کا اشارہ دیتی ہے۔ عام طور پر، پیشہ ور تاجروں نے 240 ہزار خرید کے معاہدے اور 133 ہزار فرخت کے معاہدے کھولے ہیں۔ اور اس لئے تقریباً دوگنا فرق ہے۔ لیکن ہم یہ مانتے رہتے ہیں کہ اصل عنصر پیشہ ور کھلاڑیوں کا عمل نہیں ہے بلکہ فیڈرل ریزرو اور امریکی کانگریس کے اقدامات ہیں۔ اوپر کا چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ کسی پوائنٹ پر پہلے اشارے نے اوپر کی طرف آنے والے رجحان کے خاتمے کا اشارہ کرنا شروع کیا ، یعنی بڑے کھلاڑیوں نے طویل پوزیشنز کو کم کرنا اور مختصر میں جانا شروع کیا۔ تاہم، یہ عالمی نیچے کی جانب کے رحجان کے پلٹنے کا باعث نہیں بنا، جو یورپی کرنسی کے ایکسچینج ریٹ پر نمایاں طور پر اثرانداز ہونے والے دوسرے عناصر کو ظاہر کرتا ہے۔
تصاویر کی وضاحت:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔