empty
 
 
11.06.2021 08:32 AM
جی بی پی / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 11 جون۔ پچھلے جائزہ کا تجزیہ اور جمعہ کے روز جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

جمعرات کو جی بی پی / امریکی ڈالر کی جوڑی نے بہت زیادہ دلچسپ انداز میں کاروبار کیا۔ سب سے پہلے ، صرف امریکی افراط زر کی رپورٹ پاؤنڈ / ڈالر کے لئے اہمیت رکھتی ہے ، اس کے علاوہ کسی بھی چیز کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ دوسرا، یورپی یونین کے دوران اشارے بننا شروع ہوئے۔ تیسرا، دن میں کوئی لگاتار اور اچانک موڑ "سوئنگ" نہیں تھے۔ ہم نے پہلے ہی امریکی افراطِ زر کے بارے میں بات کی ہے، یہ پیش گوئی کی قدر سے 5 فیصد تجاوز کر گئی ہے۔ اس لئے یہ حیران کُن نہیں ہے کہ پاؤنڈ سٹرلنگ کے ساتھ امریکی کرنسی بھی پھسل گئی۔ پہلا تجارت کا اشارہ صبح کو 1.4080 کے انتہائی لیول سے ری باؤنڈ کی صورت میں تشکیل پایا۔ یہاں خرید کے آرڈرز کھولے جانے چاہیئے۔ کچھ دیر بعد، قیمتیں 1.4101 کے انتہائی لیول کے قریب آ گئیں اور وقت صرف امریکہ میں افراطِ زر کی رپورٹ کی اشاعت کے قریب تھا۔ اس لئے، یہاں بریک ایون پر اسٹاپ لاس بنانا یا خرید کی ڈیل کو دستی طور پر بند کرنا ضروری تھا۔ پہلی صورت میں، یہ سب اس پر منحصر تھا کہ اسٹاپ لاس کہاں لگایا جاتا ہے، چونکہ قیمت میں امریکی افراطِ زر کی اشاعت کے بعد ایک اہم زوال ہوا۔ بہرحال، تاجر اس تجارت پر 50 پپس حاصل کر سکتے تھے یا اسے بریک ایون پر بند کر سکتے تھے۔ کسی بھی صورت میں، کوئی نقصان نہیں ہوا، جو ایسی سرگرم تحریکوں پر اچھا ہے۔ دوسری صورت میں، 20 پوائنٹس کمانا ممکن تھا۔ افراطِ زر کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد کے تمام اشاروں کو نظرانداز کیا جانا چاہئے ، کیونکہ تحریکیں بہت مضبوط اور الٹ سے شروع ہوئی ہیں۔ اگرچہ قیمت نے کئی بار کیجن سین اور سینکاؤ اسپین بی لائنوں پر کام کیا ہے۔ تاہم، ہم تاجروں کو ان حالات میں خطرہ مول لینے کی تجویز نہیں دیتے۔ عام طور پر، پاؤنڈ اسٹرلنگ بھی 1.4100-1.4220 کے اطراف کے چینل میں رہتا ہے، جس میں یہ تین سے زائد ہفتوں سے ہے۔ لہٰذا، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے کچھ تبدیل نہیں ہوا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 11 جون۔ امریکہ میں افراطِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے، ای سی بی مانیٹری پالیسی کے پیرامیٹرز کو تبدیل نہیں کرتا۔
پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 11 جون۔ لندن اور برسلز کے مابین باضابطہ مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگئے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ گھنٹہ وار ٹائن فریم پر 1.4100-1.4220 افقی چینل میں تجارت جاری رکھتا ہے۔ اسے یہاں بہتر دیکھا جا سکتا ہے۔ تین ہفتوں سے زیادہ، جوڑی بالکل فلیٹ میں ہے اور اطراف کے چینل کو نہیں چھوڑ سکتی، صرف کبھی کبھار اپنی حدود کو عبور کرنے کی کوششیں کرتی ہے۔ مزید براں، حتٰی کہ چینل کی باؤنڈری سے اچھلنے کو اشاروں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، چونکہ وہ بہت مبہم یں۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم لیولز کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.4080, 1.4101, 1.400 اور 1.4219. یہ لیول طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے، کیونکہ قیمت محدود رینج میں رہتی ہے۔ سینکو اسپین بی (1.4165) اور کیجن-سن (1.4135) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں، لیکن وہ فلیٹ میں کمزور ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جمعہ کو، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے متعدد اہم واقعات ہو سکتے ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا- اگرچہ، قریب سے جائزہ لیتے ہوئے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ صرف اینڈریو بیلے کی تقریر اس کے ساتھ ساتھ بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی کے متعدد ممبران واقعی اہم ہیں۔ یہ بیلے پر منحصر ہے کہ مارکیٹ کی مرکزی توجہ اس طرف دی جائے گی ، کیونکہ ہر شخص ان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کی ممکنہ سختی اور مقداری محرک پروگرام کی کٹوتی کے بارے میں تبصرے کی توقع کرتا ہے۔ یہ بات یقینی نہیں کہ بیلے اور ان کے ساتھی ان موضوعات پر بات کریں گے، تاہم، امکان ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں جی ڈی پی اور صنعتی پیداوار کی رپورٹ شائع ہوں گی۔ تاہم، جی ڈی پی سہ ماہی نہیں ہے ، بلکہ ماہانہ ہے ، جو عام طور پر کسی مارکیٹ کے رد عمل کا سبب نہیں بنتا ہے۔ صنعتی پیداوار میں بھی ایسا ہی ہے۔۔۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (مئی 25-31) کے دوران 55 پوائنٹس سے بڑھی۔ تاہم، عام طور پر کسی کو حالیہ رحجان- (اوپر کی جانب) کی سمت پر کوئی شبہ نہیں۔ تاجروں کی تازہ ترین کمٹمنٹ (سی او ٹی) کی رپورٹ کو دیکھ کر یہ زیادہ حیرت کی بات تھی ، اس نے ظاہر کیا کہ اسی دورانیے میں پیشہ ور تاجروں نے 500 خرید کے معاہدے اور 6500 فروخت کے معاہدے کھولے۔ یعنی، "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن 6000 پوائنٹس سے کم ہوئی، جو پاؤنڈ کے لئے ایک معقول قدر ہے۔ لہٰذا، تصویر کچھ اس طرح ہے۔ پاؤںڈ میں اضافہ جاری رہتا ہے اوراس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ اس کے ساتھ ہی، بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن کا سائز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ مارچ کے آغاز سے، نیٹ پوزیشن میں تبدیلیاں بہت غیر اہم رہی ہیں ، جو پہلے اور دوسرے اشارے دونوں کے ذریعہ ظاہر ہوتا ہے۔ اور کسی بھی معاملے میں، یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں جو بھی ہو رہا ہے اس کی عکاسی نہیں کرتیں۔ مزید براں، پاؤنڈ غیر تجارتی تاجروں کے تیزی کے جذبات کے غیر مطابق، ترقی کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ ویسے بھی ، تاجروں کا کوئی بھی گروپ اور مجموعی طور پر سب۔ لہٰذا، ہم امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کےاضافے جیسے عالمی عوامل کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ، جو ہمارے نقطہ نظر سے برطانوی کرنسی کی مضبوطی کی بنیادی وجہ ہے۔ ویسے دیکھیں، رجحان کے پچھلے حصے کو ، اکتوبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیان۔ ۔ پاؤنڈ میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جبکہ تجارتی اور غیر تجارتی گروہوں کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یعنی، بڑے کھلاڑی اس وقت اپنی خریداریوں میں اضافہ نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی پاؤنڈ نے کسی پُل بیک کے بغیر عملی طور پر 1400 پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کیا۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں ، تیسری پارٹی کے عوامل کی موجودگی واضح ہے۔

چارٹ کی وضاحت:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback