empty
 
 
30.06.2021 09:32 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 30 جون ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور بدھ کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ہفتے کے دوسرے تجارتی دن میں ایک بہت کمزور نیچے کی جانب کی حرکت جاری رکھی۔ فیڈرل ریزرو میٹنگ کے بعد قیمتوں میں زوال کے بعد اوپر کی جانب کی اصلاح پہلے سے ختم ہو گئی ہے، اس لئے جوڑی بنیادی طور پر نئے زوال کے لئے تیار ہے۔ تاہم، ایک سست زوال جاری رہتا ہے اور تغیر ہر روز تقریباً 50-60 پوائنٹس کا ہے۔ بنیادی آرٹیکل میں ہم نے پہلے سے کہا ہے کہ ایسے تغیر کے ساتھ، اصولی طور پر اشاروں کی بڑی تعداد یا منافع کا دعوٰی کرنا بہت مشکل ہے۔ عملی طور پر، یہ ایسا ہی ہے جیسا ہے۔ کل صرف ایک اشارہ تھا جو بنا- یعنی فروخت کا- جو یورپی تجارتی سیشن کے آغاز میں بنا۔ قیمت 1.1922 کے انتہائی لیول سے اچھلی۔ فیوچر میں، قیمتیں 1.1864 کی سطح تک نہیں پہنچیں اور نہ ہی 1.1922 کی سطح پر واپس آئیں۔ لہٰذا، مختصر پوزیشنز کو شام میں دستی طور پر بند کرنا چاہئیے، یعنی تقریباً 17 پوائنٹس کے منافع پر۔ اس وقت جوڑی کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے ، یہ بہت اچھا نتیجہ ہے۔ میں یہ بھی نوٹ کرنا چاہتا ہوں کہ دن کے دوران ایک بھی اہم رپورٹ شائع نہیں ہوئی تھی۔ نمبر "1" یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر کے آغاز کو نشان زد کرتا ہے، لیکن اس حقیقت کے ساتھ کہ اگلے گھنٹے میں اتار چڑھاؤ مین تبدیلی نہیں آئے گی، اس سے ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ انہوں نے مارکیٹوں کو کچھ بھی دلچسپ نہیں بتایا۔ نمبر "2" اس لمحے کو نشان زد کرتا ہے جب امریکہ میں صارف اعتماد انڈیکیٹر کی اشاعت ہوئی لیکن اس کے بعد جوڑی 10 پوائنٹس تک نیچے گئی، اس لئے تاجروں کے کسی ردِ عمل کے بارے میں بات کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 30 جون۔ امریکی ڈالر نے اپنی نظریں 17 ویں سطح پر رکھی ہیں ، لیکن اس سطح تک پہنچنے کے بعد مضبوطی جاری رکھنا بہت مشکل ہوگا۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 30 جون۔ پاؤنڈ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹے وار ٹائم فریم پر آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی اس وقت مشکل سے رینگ رہی ہے۔ قیمت کریٹکل لائن کے نیچے ترتیب پائی ہے، جو نیچے کی جانب حرکت کے امکان کو معمولی سا بڑھاتی ہے۔ تاہم، ہم آپ کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرواتے ہیں کہ اس وقت کوئی رحجان لائن یا چینل بنانا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا، ہمارے نقطہ نظر میں، ڈالر میں کامیاب اضافے کے امکان کو عالمی سطح پر نیچے کی اصلاح (24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر) کے ایک اور دور کی ضرورت ہے۔ بدھ کو بھی ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1800،1.1851،1.1922، 1.1971 اور 1.1888 ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1997) اور کیجن-سن لائنیں (1.1927)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائےتو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ ہفتے کے تیسرے دن، یورپی یونین میں صارف قیمت انڈیکس اور امریکہ میں نجی سیکٹر میں ملازمین کی تعداد میں تبدیلی پر اے ڈی رپورٹ کی اشاعت ہونا طے ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ دوسری رپورٹ ہے جو بہت اہم اور مارکیٹ کے شدید ردِ عمل کو اکسا سکتی ہے۔

ہم یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ آپ خود کو برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشاروں سے آگاہ رکھیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 15-21) میں 200 پوائنٹس سے گری۔ ہم نے پچھلے آرٹیکل میں نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کی اشاعت کا انتظار کرنے کی تجویز دی تھی، چونکہ اس میں وہ دن بھی شامل ہوں گے جب تاجر فیڈ میٹنگ کے نتائج پر سرگرمی سے کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد کرنسی کی جوڑی 250 پوائنٹس سے گری، جس کے بعد یہ اس وقت بحال ہو رہی ہے۔ نئی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق، پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 5000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 24000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن ایک ساتھ ہی 29 ہزار سے گری، جو کہ بہت زیادہ ہے۔ لہٰذا، بڑے کھلاڑیوں کے بُلش مزاج بُلش ہی رہتے ہیں، لیکن اس میں کمی آتی رہتی ہے۔ اصولی طور پر، بُلش جذبات میں کمی پہلے اور دوسرے انڈیکیٹر دونوں پر واضح دکھائی دیتی ہے۔ پہلے انڈیکیٹر میں، سبز لائن نے (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) سرخ لائن (تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) تک پہنچنا شروع کیا، جس کا مطلب حالیہ رحجان کا ختم ہونا ہے۔ شاید یہ عالمی رحجان ہے جو ختم نہیں ہو گا، لیکن اس بات کو رد کرنے کا کوئی منطق نہیں کہ اب نیچے کی حرکت کا دور شروع ہو چکا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر وقت کے ساتھ غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن کے سائز میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسی ہی چیز: چونکہ انڈیکیٹر گر رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یورو میں اضافے کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، عمومی طور پر ہم یاد کرتے ہیں کہ بڑے کھلاڑیوں کی خرید کی پوزیشنز کی کل تعداد اب 210 ہزار ہے اور فروخت پوزیشنز کی تعداد 120 ہزار ہے۔ اس لئے مزاج ابھی بھی بُلش ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback