empty
 
 
01.07.2021 08:37 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 1 جولائی ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعرات کو جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے کل انتہائی مختلف سمتوں میں تجارت کی۔ پہلے نیچے کی حرکت دیکھی گئی جو یورپی سیشن کے وسط میں اوپر کی حرکت سے تبدیل ہو گئی اور امریکی سیشن کے آغاز میں ایک بار پھر نیچے کی جانب دیکھی گئی۔ لہٰذا، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی 30 جون کو یورو/ڈالر سے مختلف تجارت کر رہی تھی۔ تاہم، مجموعی رحجان نیچے کی جانب رہتا ہے۔ ہم یہ نتیجہ نہیں نکال سکتے کہ میکرواکنامک رپورٹوں نے جوڑی کی حرکت کو بہت زیادہ متاثر نہیں کیا۔ شاید صرف اے ڈی پی کی رپورٹ کا حرکت کی نوعیت پر اثر ہوا۔ لیکن مثال کے طور پر برطانیہ میں پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی پر رپورٹ جو تجزیہ کاروں کی پیش گوئی کی نسبت غیر متوقع طور پر بد ترین نکلی اور -1.6% q/q تک پہنچی، یہ کسی ردِ عمل کا باعث نہیں بنی۔ تاہم پاؤنڈ کی قیمت رپورٹ کی اشاعت کے ایک گھنٹے بعد گری، لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد یہ پہلے سے زیادہ مہنگی ہو گئی تھی۔ لہٰذا، ہم جی ڈی پی رپورٹ اور جوڑی کی صبح کی حرکت میں کوئی تعلق نہیں بنا سکتے۔ کل صرف دو اشارے بنے، دونوں 1.3859 کی سطح کے قریب تھے۔ پہلے جوڑی کی قیمتوں نے نیچے سے اوپر انتہائی سطح کو عبور کیا اور پھر مخالف سمت میں عبور کیا۔ پہلا اشارہ غلط نکلا اور اس کو قیمت کے 1.3859 سے نیچے ترتیب پانے پر 18 پوائنٹس کے قریب نقصان پر دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا۔ لیکن دوسرا اشارہ درست تھا، مختصر پوزیشنز کھولنا ضروری تھا اور تجارتی دن کے آخر میں قیمتیں 1.3800 کے انتہائی لیول پر گریں، جہاں ڈیل کو بند ہونا چاہئیے تھا، چونکہ پہلے ہی شام ہو گئی تھی۔ لہٰذا دوسری ڈیل میں، ہم 48 پوائنٹس کمانے میں کامیاب ہوئے، جس نے پہلے سگنل سے نقصانات کو پورا کیا اور تاجروں کو مجموعی طور پر 30 پوائنٹس حاصل کرنے کی اجازت دی۔ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے کہ جوڑی نے دن میں دو بار سمت تبدیل کی، یہ بہت اچھا نتیجہ ہے۔ جہاں اے ڈی پی رپورٹ کی بات ہے، جسے چارٹ پر نمبر "2" سے نشان زد کیا گیا ہے، اور پھر ڈالر نے اس کی اشاعت کے بعد مضبوط ہونا شروع کیا، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں تاجروں نے اس پر کام کیا ہے لیکن جہاں تک یورو/ڈالر کی جوڑی کی بات ہے تو نیچے کی حرکت اتنی زیادہ نہیں تھی اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ تاجر اس رپورٹ سے کتنا متاثر تھے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 1 جولائی۔ لیبر مارکیٹ اور افراطِ زر ڈالر کی کامیابی کے اہم عناصر ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 1 جولائی۔ برطانیہ میں کوویڈ کی تیسری لہر میں تیزی آ رہی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پاؤںڈ /ڈالر کی جوڑی کے لئے نیچے کی رحجان لائن تشکیل دی گئی، جو واضح طور نیچے کا رحجان دکھاتی ہے۔ اس لائن پر تجارت کرنا زیادہ آسان ہے۔ مجموعی طور پر، امریکی ڈالر ہماری توقعات اور پیش گوئی کے ساتھ بڑھنا جاری رکھتا ہے۔ 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر ہم نے یہ نتیجہ نکالا کہ نیچے کی حرکت 1.3600-1.3666 ایریا تک جاری رہ سکتی ہے، چونکہ عالمی اصلاح کے ایک اور دور کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ قیمت کے رحجان لائن سے اوپر ترتیب پانے تک نیچے کا رحجان جاری رہتا ہے۔ تکنیکی اصلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں(نوٹ کریں کہ کچھ وہاں سے منتقل ہو گئے اور کچھ کو ہٹا دیا گیا ہے): 1.3677،1.3800،1.3859، 1.4000۔ سینکو اسپین بی (1.3958) اور کیجن-سن (1.3894) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے کی تقریر مارکیٹ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کے ساتھ جمعرات کو برطانیہ میں ہونا طے ہے۔ بیلے کی تقریر پر تاجروں کا ردِ عمل اسی صورت میں سامنے آئے گا جب وہ مارکیٹ کو کسی اہم چیز سے آگاہ کریں گے۔ اگرچہ جیسا کہ یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کے ساتھ ہے، ہمارا ماننا ہے کہ بیلے اپنی تقریروں میں مارکیٹ کو کچھ نئی اور اہم معلومات نہیں دے سکتے۔ پی ایم آئی کے نظر انداز ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے، مارکیٹوں کی ساری توجہ امریکہ میں آئی ایس ایم پی ایم آئی پر مرکوز کی جاسکتی ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں (15-21 جون) 180 پوائنٹس سے گری۔ ہم نے اپنے گذشتہ آرٹیکلز میں ہی کہا تھا کہ اس نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ کے لئے انتظار کرنا ضروری ہے، جو 16-18 جون کے دوران مارکیٹ کے شرکاء کے ردِ عمل کی عکاسی کرتی ہے، جب مارکیٹوں نے فیڈ میٹنگ کے خلاصے کی وجہ سے مضبوط اتار چڑھاؤ دکھایا۔ اور جدید سی او ٹی رپورٹ سے آپ واقعی کچھ نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔ غیر تجارتی تاجروں کے گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 7000 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے اور 10000 فروخت کے معاہدے (مختصر ) کھولے۔ لہٰذا نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 17000 معاہدوں کی کمی آئی۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ اس وقت بڑے کھلاڑیوں کے ذریعہ 100 ہزار کے قریب معاہدے کھل رہے ہیں، 17000 بہت زیادہ ہے اور مزاج میں سنگین تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ بہت کم بُلش ہے۔ بہرحال، یہ پھر بھی بُلش رہتا ہے، کیونکہ غیر تجارتی گروپ کی جانب سے خریدنے والے کھلے عام معاہدوں کی کل تعداد فروخت کے معاہدوں کی تعداد سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔ تاہم، فرق یورپی کرنسی کی طرح طاقتور نہیں ہے۔ دوسری جانب، ماہر پاؤںڈ تاجروں نے گذشتہ سال میں کرنسی کو خراب رفتار سے نہیں خریدا تھا۔ یہ چارٹ پر دونوں انڈیکیٹرز کے لئے واضح دکھائی دیتا ہے۔ پہلا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن (سبز لائن) میں صرف 40000 کا اضافہ ہوا اور آخری ، مضبوط اوپر کی تحریک کے دوران ، اس میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ دوسرا انڈیکیٹر بھی واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں نے اپنی خرید کی پوزیشنوں کو ایک ساتھ تشکیل نہیں دیا۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ عالمی سطح پر بنیادی عوامل پہلی جگہ پر ہیں ، مثال کے طور پر ، امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ، جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی اور اس کے مطابق، برطانوی کرنسی میں اضافہ ہوا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback