یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ
کل، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی چھٹی والے دن کی طرح تجارت کر رہی تھی۔ یہ عملی طور پر ایک جگہ کھڑی رہی۔ جوڑی دن کی کم سطح سے زیادہ کی جانب 30 پوائنٹس سے گزری۔ خود فیصلہ کریں کہ یہ قیمت شرکاء کی تجارت اور منافع کمانے کی خواہش سے کتنا مماثل ہے۔ عام طور پر، ہم تجویز کرتے ہیں کہ نئے آنے والے تاجروں نے 30 پوائنٹس پر یورو امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے ٹیک پرافٹ مرتب کیا ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دن کے دوران اتار چڑھاؤ کم سے کم 50-60 پوائنٹس کا ہے۔ امریکہ نے چار جولائی کو یومِ آزادی منایا، اس لئے یہ حیران کُن نہیں کہ 5 جولائی بھی عملی طور پر چھٹی کا دن تھا۔ اس لئے مارکیٹوں کی مجموعی سرگرمی میں کمی غیر متوقع نہیں ہے۔ پورے تجارتی دن کے دوران، یورپی یونین نے سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس شائع کی، اور یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی دو تقاریر بھی تھیں۔ تاہم، آپ کو یہ سمجھنے کے لئے گوگل کے استعمال کی ضرورت نہیں کہ لیگارڈے نے کچھ بھی اہم نہیں کہا، بصورتِ دیگر مارکیٹیں کسی نہ کسی طرح ان کی تقریر پر ردِ عمل دیں گی۔ لہٰذا، کل تجارت کرنا انتہائی مشکل تھا۔ بہرحال دن میں تین اشارے تشکیل ہوئے جن پر باضابطہ طور پر کام کیا جا سکتا تھا۔ باضابطہ طور پر - کیونکہ یورپی سیشن کے وسط میں یہ واضح ہو گیا کہ جوڑی سے توقع کے لئے کچھ نہیں ہے۔ بہرحال، جوڑی نے ابتدائی طور پر کیجن سن لائن کو عبور کیا، پھر اس سے اچھلی اور پھر واپس اس کے نیچے مستحکم ہوئی۔ پہلے اشارے کو نظر انداز کیا جانا چاہئیے تھا، کیونکہ جوڑی نے کریٹیکل لائن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ گزارا۔ دوسرا اشارہ - طویل پوزیشنز پر کام کرنا ممکن تھا، لیکن یہ اشارہ غلط نکلا اور 8-10 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ تیسرا اشارہ بھی غلط نکلا، لیکن پھر بھی تاجر 8-10 پوائنٹس کا منافع لے سکے، کیونکہ اسے سہ پہر میں دستی طور پر بند کیا جانا چاہئیے تھا۔ اس کے نتیجے میں دن صفر پر ختم ہو سکتا تھا۔
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 جولائی۔ 15% کا عالمی کارپوریٹ ٹیکس متعارف کیا جائے گا!
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 جولائی۔ برطانیہ بریکسٹ فیصلے کی پانچویں سالگرہ مناتا ہے۔
یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
آپ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کے رحجان کو واضح دیکھ سکتے ہیں تاہم کسی رحجان لائن یا چینل کی تشکیل کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ لہٰذا، ڈالر ابھی بھی یورو کی نسبت بہتر پوزیشن میں رہتا ہے، لیکن فی گھنٹہ چارٹ پر حوالہ نقطہ کی کمی کی وجہ سے رجحان کی تبدیلی کا تعین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ عام طور پر اب یہ کہنا انتہائی مشکل ہے کہ آیا ایک گھنٹے کے ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان ختم ہو گیا ہے؟ اس کے ساتھ، جوڑی نے 5 میں سے 3 تجارتی دن کم اتار چڑھاؤ میں گزارے، جو واضح نتائج نکالنا ناممکن بناتا ہے۔ منگل کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1800، 1.1837، 1.1922، اور 1.1971 ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1910) اور کیجن-سن لائنیں (1.1860)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائےتو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ زیڈ ای ڈبلیو انسٹی ٹیوٹ سے ریٹیل سیلز اور کاروباری جذبات پر چھوٹی رپورٹیں منگل کو جاری ہونا طے ہیں۔ تاجروں کا اس ڈیٹا پر توجہ دینے کا امکان نہیں ہے۔ سروس سیکٹر آئی ایس ایم اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس امریکہ میں شائع ہو گی۔ آئی ایس ایم انڈیکس منگل کو ایک حرکت شروع کر سکتی ہے۔ تاہم، زیادہ قدر ہوتے ہوئے مارکیٹ کے شرکاء کے کام کرنے کے لئے آج غیر متوقع انڈیکس کی قدر کی ضرورت ہے۔
ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 22-28) میں 10 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ تبدیلیاں معمولی تھیں۔ ایک ہفتہ پہلے (سی او ٹی رپورٹ اور پرائس پلین دونوں میں) سنگین تبدیلیاں ہوئیں، جب جوڑی 250 پوائنٹس سے گری اور بڑے کھلاڑیوں نے خرید کے بہت سے معاہدے (طویل) بند کئے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 500 خرید کے معاہدے بند کئے اور 3.6 ہزار فروخت کے معاہدے کھولے۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن ایک ساتھ 4000 سے گری، جو بہت تھوڑی ہے۔ اس لئے، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بُلش رہتا ہے لیکن ان کے جذبات میں کمزوری آتی رہتی ہے۔ آپ اوپر چارٹ میں ان دونوں انڈیکیٹرز جو دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر پر، سبز لائن (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) سرخ لائن (تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) تک جانا جاری رکھتی ہے جس کا مطب اوپر کے رحجان کا اختتام ہے۔ شاید یہ عالمی رحجان ہے جو ختم نہیں ہو گا، لیکن اس وقت رحجان کا نیا نچلے حصے (یاد کریں کہ 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر یہ حصہ دوسرا ہو سکتا ہے،1.1700 کے ہدف کے ساتھ اصلاحی ہو سکتا ہے) واضح دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی ہے۔ ایسا ہی ہے: جب سے انڈیکیٹر میں کمی آ رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس وقت یورو میں اضافے کے امکانات بھی کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، عمومی طور پر ہمیں یاد ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی خرید کی پوزیشنز کی کُل تعداد اب 210,000 اور فروخت کی پوزیشنز 124,000 ہیں۔ یعنی مارکیٹ کے جذبات ابھی بُلش ہیں۔ اس کے ساتھ، یہ مت بھولیں کہ فیڈرل ریزرو اور کانگرس امریکی معیشت میں بہت بڑی رقم کا اضافہ کر رہے ہیں اس کے ساتھ یہ حقیقت کہ امریکہ میں افراطِ زر زیادہ ہے۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔