empty
 
 
07.07.2021 09:04 AM
یورو / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 7 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور بدھ کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی نے نئے ہفتے کے دوسرے تجارتی دن میں سرگرمی سے تجارت کی۔ دن میں مجموعی اتار چڑھاؤ 70 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا، جو اس وقت یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے ایک ریکارڈ ہے۔ لہٰذا، اس کی بدولت دن میں کافی اشارے بنے، بدقسمتی سے، میکرواکنامک رپورٹوں کی بھی کافی تعداد تھی، جس کا جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے صرف الجھایا۔ ہم نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تاجر اس وقت بہت ہی منتخب انداز میں رپورٹوں پر کام کرتے ہیں۔ کل تمام رپورٹیں خوش قسمت نہیں تھی۔ چارٹ پر نمبر "1" اس لمحے کی نشاندہی کرتا ہے جب زیڈ ای ڈبلیو کاروباری سینٹیمنٹ انڈیکس اور یورپی یونین ریٹیل سیلز کی رپورٹ جاری ہوئی تھی۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وقت کے ساتھ یہ ڈیٹا شائع ہوا، یورو پہلے سے 45 پوائنٹس سے گر گیا تھا۔ نمبر "2" امریکہ میں سروس سیکٹر میں مارکیٹ کاروباری سرگرمی کی انڈیکس کی نشاندہی کرتا ہے، اور نمبر "3" - ویسا ہی انڈیکس ہے، لیکن آئی ایس ایم ورژن کے مطابق۔ اس حقیقت کے باوجود کہ آئی ایس ایم انڈیکس کو کافی اہم سمجھا جاتا ہے ، اور جون کے آخر میں اس کی قیمت میں 4 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں ، اس وقت چارٹ میں قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔ اور زیادہ طاقتور نہ ہونے والی آئی ایس ایم کے بعد امریکی ڈالر نے گرنا شروع نہیں کیا۔ لہٰذا ہم یہ نتیجہ اخذ کریں گے کہ منگل کی رپورٹوں پر کوئی ردِ عمل نہیں تھا۔ آئیے تجارتی اشاروں کی جانب واپس جاتے ہیں۔ پہلا یورپی سیشن کے وسط میں بنا جب قیمت نے کریٹیکل لائن کو عبور کیا۔ بدقسمتی سے، وقت کے ساتھ قیمت نے پہلے ہی طویل فاصلے کو طے کر لیا تھا، اس لئے اشارہ کچھ لیٹ ہو گیا تھا۔ بہرحال، اس پر 15 پوائنٹس حاصل کرنا ممکن تھا، چونکہ 1.1837 کی قریبی سطح آ گئی تھی۔ اس کے بعد اس سطح سے واپسی ہوئی، جسے خریداری کا سگنل سمجھا جانا چاہئے، تاہم ، یہ غلط ثابت ہوا اور اس نے پہلی ڈیل سے تمام منافع ختم کر دیا، چونکہ قیمت بعد میں 1.1837 کی سطح سے نیچے آ گئی۔ اس پوائنٹ پر،نئی مختصر پوزیشنز کھلنی چاہئیں، تاہم، ان پر رقم کمانا ممکن نہیں تھا، چونکہ دو اشارے ایک ساتھ بن گئے تھے، قیمت 10-20 پوائنٹ سے نیچے جانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اس کے نتیجے میں، شام کو تجارت کو صفر پر دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 7 جولائی۔ موجودہ ویکسین "بھارتی کوویڈ کے تناؤ" کے لئے زیادہ مؤثر نہیں ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔7 جولائی۔ یورپی یونین نے عدالت سے برطانیہ کو دھمکی دی۔ برطانیہ میں "بھارتی" تناؤ کے ساتھ انفیکشن کی تعداد بڑھ رہی ہے

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

نیچے کا رحجان گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتا ہے، تاہم، کوئی رحجان لائن یا چینل بنانا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا، ہم صرف نیچے کا رحجان دیکھ سکتے ہیں، جس سے کچھ سمجھ آتا ہے۔ اس وقت یہ بھی واضح نہیں کہ آیا امریکی ڈالر میں مضبوطی جاری رہ سکتی ہے؟ عالمی تکنیکی عناصر کے مطابق جن کا ہم اپنے بنیادی آرٹیکلز میں ذکر کرتے ہیں، جی ہاں یہ ہو سکتا ہے۔ بدھ کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1800، 1.1837، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1910) اور کیجن-سن لائنیں (1.1860) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائےتو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ بدھ کو یورپی یونین اور امریکہ میں ثانوی واقعات ہونا طے پائے ہیں، جس کا مارکیٹ کے شرکاء کی جانب سے ردِ عمل کا سبب بننے کا امکان نہیں ہے۔ یورپی یونین یورپی کمیشن کی جانب سے معیشت کی پیش گوئی کی اشاعت کرے گا اور فیڈرل ریزرو امریکی سینٹرل بینک کی آخری میٹنگ کے منٹس کی اشاعت کرے گا۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 22-28) میں 10 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ تبدیلیاں معمولی تھیں۔ ایک ہفتہ پہلے (سی او ٹی رپورٹ اور پرائس پلین دونوں میں) سنگین تبدیلیاں ہوئیں، جب جوڑی 250 پوائنٹس سے گری اور بڑے کھلاڑیوں نے خرید کے بہت سے معاہدے (طویل) بند کئے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 500 خرید کے معاہدے بند کئے اور 3.6 ہزار فروخت کے معاہدے کھولے۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن ایک ساتھ 4000 سے گری، جو بہت تھوڑی ہے۔ اس لئے، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بُلش رہتا ہے لیکن ان کے جذبات میں کمزوری آتی رہتی ہے۔ آپ یہ اوپر چارٹ میں ان دونوں انڈیکیٹرز میں دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر پر، سبز لائن (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) سرخ لائن (تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) تک جانا جاری رکھتی ہے جس کا مطب اوپر کے رحجان کا اختتام ہے۔ شاید یہ عالمی رحجان ہے جو ختم نہیں ہو گا، لیکن اس وقت رحجان کا نیا نچلا حصہ (یاد کریں کہ 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر یہ حصہ دوسرا ہو سکتا ہے،1.1700 کے ہدف کے ساتھ اصلاحی ہو سکتا ہے) واضح دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی ہے۔ ایسا ہی ہے: جب سے انڈیکیٹر میں کمی آ رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس وقت یورو میں اضافے کے امکانات بھی کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، عمومی طور پر ہمیں یاد ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی خرید کی پوزیشنز کی کُل تعداد اب 210,000 اور فروخت کی پوزیشنز 124,000 ہیں۔ یعنی مارکیٹ کے جذبات ابھی بُلش ہیں۔ اس کے ساتھ، یہ مت بھولیں کہ فیڈرل ریزرو اور کانگرس امریکی معیشت میں بہت بڑی رقم کا اضافہ کر رہے ہیں اس کے ساتھ یہ حقیقت کہ امریکہ میں افراطِ زر زیادہ ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback