یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو کافی سرگرمی سے تجارت کی، اگرچہ دن میں کوئی اہم میکرواکنامک رپورٹیں نہیں تھیں۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ اصولی طور پر یورپین کمیشن اور فیڈرل ریزرو منٹس کی حالیہ پیش گوئی کو اہم واقعات سمجھا جا سکتا ہے۔ تاہم، مثال کے طور پر یورپی کمیشن نے صبح 2021-2022 کے لئے جی ڈی پی اور افراط زر کی تازہ ترین پیش گوئوں کا اعلان کیا ، اور یورپی کرنسی دن کے وقت بڑھ نہیں سکی۔ لہٰذا ، حقیقت یہ ہے کہ یورپی کمیشن نے معاشی نمو کی پیش گوئی کی ہے ، لیکن مارکیٹوں کے ذریعہ اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔ امریکی سیشن میں جوڑی کی قیمتوں میں کمی آتی ہے، یعنی ڈالر طاقتور ہوتا ہے۔ تاہم، فیڈ منٹس شام کو دیر سے جاری ہونا طے ہیں، جو کہ ایک بار پھر ایک تضاد ہے۔ اگرچہ ظاہر ہے کہ نظریاتی طور پر، تاجر فیڈ کی جانب سے نئی معلومات کی توقعات کی وجہ سے ڈالر خرید سکتے تھے، جس کا فیڈ نے ابھی تک اعلان نہیں کیا۔ درحقیقت ، آخری اجلاس میں "ہم معیشت کو متحرک کرنے کے پروگرام کی ممکنہ رکاوٹ پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں" کے جملے کی آواز نکلی ، جس کے بعد امریکی کرنسی میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پرسوں کوئی اہم اشاعت نہیں تھیں، لیکن اتار چڑھاؤ زیادہ تھا اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اگرچہ منگل کو اس کے لئے کوئی ایک بھی وجہ نہیں تھی۔ جہاں تک تجارتی اشاروں کی بات ہے، ان میں سے صرف دو بدھ کو تشکیل پائے، اور دونوں ایک ہی وقت میں بنے جب جوڑی پہلے سے نیچے کی جانب چلی گئی تھی۔ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ امریکی تجارتی اجلاس کے آغاز ہی میں قیمت صرف ایک نقطہ کے ذریعے 1.1837 کی انتہائی سطح تک نہیں پہنچی ، اس طرح تاجر مضبوط فروخت کے اشارے سے محروم ہوگئے۔ اور اگلا اشارہ تب بنا جب قیمت 1.1800 سے گزری۔ اس پر کام ہونا چاہئیے تھا، لیکن اس کی تشکیل کے بعد، نیچے کی تحریک جاری نہیں رہی، اور قیمت فوری اس سطح پر واپس آ گئی۔ جس کے نتیجے میں، مناسب وقت پر کم سے کم منافع کے ساتھ مختصر پوزیشن کو دستی طور پر بند کرنا ضروری تھا۔
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 جولائی۔ یورپی یونین وباء کی چوتھی لہر کے لئے تیار ہے۔ یورپین کمیشن نے جی ڈی پی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 جولائی۔ بینک آف انگلینڈ اور برطانیہ کے حکام " ایک برے کھیل پر اچھا رویہ" اپنانے کا کام جاری رکھتے ہیں۔
یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
آپ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجانر واضح دیکھ سکتے ہیں، تاہم، کوئی رحجان لائن یا چینل بنانا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا، ہم یہ دیکھتے رہتے ہیں کہ کیسے امریکی ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ہم صرف سطحوں اور لائنوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہم یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کو 1.1700 کی سطح پر گرنے کی توقع کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے اس منظرنامے کی وجوہات کا اپنے بنیادی آرٹیکل میں ذکر کیا ہے، ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ اوپر کے آرٹیکلز پڑھیں۔ جمعرات کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1800، 1.1837، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1906) اور کیجن-سن لائنیں (1.1838) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین یورپین سینٹرل بینک کی آخری میٹنگ سے رپورٹ شائع کرے گا اور امریکہ میں بے روزگاری کے فوائد پر رپورٹ جاری ہو گی۔ اگر ان واقعات پر کوئی ردِ عمل ہو گا تو وہ بہت معمولی ہو گا۔
ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 22-28) میں 10 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ تبدیلیاں معمولی تھیں۔ ایک ہفتہ پہلے (سی او ٹی رپورٹ اور پرائس پلین دونوں میں) سنگین تبدیلیاں ہوئیں، جب جوڑی 250 پوائنٹس سے گری اور بڑے کھلاڑیوں نے خرید کے بہت سے معاہدے (طویل) بند کئے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 500 خرید کے معاہدے بند کئے اور 3.6 ہزار فروخت کے معاہدے کھولے۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن ایک ساتھ 4000 سے گری، جو بہت تھوڑی ہے۔ اس لئے، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بُلش رہتا ہے لیکن ان کے جذبات میں کمزوری آتی رہتی ہے۔ آپ یہ اوپر چارٹ میں ان دونوں انڈیکیٹرز میں دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر پر، سبز لائن (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) سرخ لائن (تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) تک جانا جاری رکھتی ہے جس کا مطب اوپر کے رحجان کا اختتام ہے۔ شاید یہ عالمی رحجان ہے جو ختم نہیں ہو گا، لیکن اس وقت رحجان کا نیا نچلا حصہ (یاد کریں کہ 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر یہ حصہ دوسرا ہو سکتا ہے،1.1700 کے ہدف کے ساتھ اصلاحی ہو سکتا ہے) واضح دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی ہے۔ ایسا ہی ہے: جب سے انڈیکیٹر میں کمی آ رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس وقت یورو میں اضافے کے امکانات بھی کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، عمومی طور پر ہمیں یاد ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی خرید کی پوزیشنز کی کُل تعداد اب 210,000 اور فروخت کی پوزیشنز 124,000 ہیں۔ یعنی مارکیٹ کے جذبات ابھی بُلش ہیں۔ اس کے ساتھ، یہ مت بھولیں کہ فیڈرل ریزرو اور کانگرس امریکی معیشت میں بہت بڑی رقم کا اضافہ کر رہے ہیں اس کے ساتھ یہ حقیقت کہ امریکہ میں افراطِ زر زیادہ ہے۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔