empty
 
 
16.07.2021 12:26 PM
یورو / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 16 جولائی کو۔ گذشتہ جائزے کا تجزیہ اور جمعہ کو جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی جمعرات کو 1.1807 کی سطح پر واپس آئی، اس کو عبور کرنا بہت مشکل ہے۔ گذشتہ دن اور کانگریس میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل کی تقریروں سے مارکیٹیں بہت تیزی سے دور ہوگئیں۔ اور یہ بالکل درست ہے، کیونکہ پاول نے کچھ نیا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اس معلومات کو دہرایا جو طویل عرصہ سے معلوم تھی۔ لہٰذا، مجموعی طور پر تاجروں کے پاس ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں تھا۔ ایسا ہی 15 جولائی کی میکرواکنامک رپورٹ کے لئے ہے۔ امریکہ میں، بے روزگاری کے فوائد کے دعٰووں اور صنعتی پیداوار (ان کی اشاعت کا وقت چارٹ پر "1" اور "2" سے دکھایا گیا ہے) کی رپورٹیں شائع ہوئی تھیں، تاہم، پیش گوئی کی اقدار سے انحراف اور ان رپورٹوں کی اہمیت کی نوعیت نے ان پر مارکیٹ کا مضبوط ردِ عمل طے کرنے کی زیادہ وجہ نہیں بتائی۔ اصولی طور پر، چارٹ دکھاتا ہے کہ کسی ردِ عمل کی پیروی نہیں کی گئی۔ پاول کی دوسری تقریر کانگرس میں کچھ دیر بعد شروع ہوئی، لیکن اس کا مواد وہی تھا جو پہلی کا تھا۔ آئیے تجارتی اشاروں کو دیکھتے ہیں۔ ان میں سے تین گذشتہ دن میں بنے۔ ان میں سے زیادہ تر درست نہیں تھے، نہ ہی زیادہ بالک ٹھیک۔ پہلے قیمت یورپی تجارتی سیشن میں کریٹیکل لائن سے اچھلی، لیکن قریبی ہدف -سینکو اسپین بی لائن تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی اور واپس کیجن سن لائن پر آئی۔ تاہم، خرید کا اشارے بنانے کے بعد قیمت 15 پوائنٹس سے اوپر گئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینے کے لئے کافی تھا، جہاں ڈیل بند ہوئی تھی۔ اس کے بعد فروخت کا اشارہ بنا، جو تاجروں کے لئے 11 پوائنٹس کا منافع لایا، کیونکہ قیمت 1.1807 کے انتہائی لیول سے اچھلی۔ یہاں ایک خرید کا اشارہ بنا، جسے سہ پہر دیر سے دستی طور پر بند کرنا چاہئیے تھا۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ دن کا تار چڑھاؤ 45 پوائنٹس کا تھا، جو کہ بہت کم ہے، حتٰی کہ 10 پوائنٹس کا منافع بھی برا نہیں ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 جولائی۔ فیڈ 7-8 مہینوں کے مقابلہ میں کیو ای کو سمیٹنے کے بارے میں واقعتاً سوچنا شروع کردے گا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 جولائی۔ یورپی یونین برطانیہ سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔ ڈیوڈ فراسٹ نے شمالی آئرلینڈ پروٹوکول کی عدم تاثیر کا اعادہ کیا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پچھلے جائزے کو شامل کرنا کوئی ضروری نہیں ہے، کیونکہ گذشتہ دن میں کوئی اہم تبدیلیاں نہیں ہوئی تھیں۔ جوڑی کم اتار چڑھاؤ اور قیمت کی محدود رینج کے ساتھ تجارت جاری رکھتی ہے۔ ابھی کوئی رحجان لائن یا چینل نہیں ہے، اس لئے رحجان کا تصور غیر واضح ہے۔ ایک جانب نیچے کا رحجان جاری رہتا ہے دوسری جانب نیچے کی جانب کی کوئی ایسی حرکت نہیں ہے۔ جمعہ کو بھی ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1772، 1.1807، 1.1881، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1844) اور کیجن-سن لائنیں (1.1826) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین جون کے لئے افراطِ زر کی رپورت شائع کرے گا، ہم مارکیٹوں سے ردِ عمل کی توقع کر سکتے ہیں۔ مزید براں، بہت زیادہ امکان ہے کہ اس میں اضافہ ہو گا، غیر جاندار پیش گوئی کے باوجود برطانیہ اور امریکہ کی مثال کی پیروی کرتے ہوئے۔ جون میں ریٹیل سیل سے متعلق ایک اور بھی اہم رپورٹ امریکہ میں شائع کی جائے گی ، لیکن یہاں ہر چیز کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اصل قیمت کی پیش گوئی سے کتنا مماثل نہیں ہے۔ اگر وہ عملی طور پر ہم آہنگ ہوتے ہیں تو ، اس کے بعد کوئی رد عمل سامنے نہیں آسکتا ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی رپورٹنگ ہفتے (29 جون سے 5 جولائی) کے دوران 100 پوائنٹس سے گری۔ لہٰذا، کمٹنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ میں پیشہ ور کھلاڑیوں کے بُلش جذبات میں نئی کمزوری کو دیکھنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ وہی ہے جو ہم نے حالیہ رپورٹ میں دیکھا جو جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔ رپورٹنگ ہفتے میں خرید کے معاہدے (طویل) 4000 سے بڑھے اور فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد 16.5ہزار سے بڑھی۔ لہٰذا، تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں 12.5ہزار کی کمی آئی۔ اس لئے، اس وقت ہم کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹ کے شرکاء طویل پوزیشنز سے نجات حاصل کرتے ہیں اور مختصر پوزیشنز بناتے ہیں۔ اس لئے یورپی کرنسی میں مزید کمی کی پیش گوئی ممکن ہے۔ لیکن سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ پچھلے کچھ ماہ میں جوڑی کی حرکات عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاحی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی گورنمنٹ اور فیڈرل ریزرو رقم کی فراہمی اور افراطِ زر میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ جاری رکھتے ہیں۔ اس لئے، بڑے کھلاڑی یورو پوزیشنز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی میں اضافہ ہو گا، جو منفی اثر کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ایسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے جس میں یورو پر پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں کمی ہو گی، جبکہ یورو کرنسی میں اضافہ ہو گا۔ اصل میں، اکتوبر-نومبر-دسمبر 2020، یہ وہی ہے جو ہوا۔ پہلے انڈیکیٹر (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) کی سبز لائن میں کمی ہو رہی تھی، جبکہ یورو میں اضافہ ہو رہا تھا۔ لہٰذا، ہم تجویز دیتے ہیں کہ تاجر تکنیکی تجزیے پر زیادہ توجہ دیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback