empty
 
 
26.07.2021 09:54 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور پیر کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ جمعہ ایک ہی جگہ رہی۔ تاہم، یہ بیان نہ صرف جمعہ کے لئے درست ہے بلکہ گذشتہ پورے ہفتے کے لئے ہے۔ صرف ایک دن کی علاوہ- جمعرات کو، جب یورپی سینٹرل بینک نے اپنی میٹنگ کا خلاصہ کیا، جوڑی پورے ہفتے میں 70 پوائنٹس کے ساتھ تنگ افقی چینل میں رہی ہے۔ اس لئے یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے ساتھ کام کرنے کا بہتر وقت نہیں ہے۔ جیسا کہ جمعہ کے لئے، چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ قیمت نے 30 پوائنٹس کے ساتھ پورا دن افقی چینل میں گزارا، اور دن کا کُل تغیر 33 پوائنٹس کا تھا۔ یہ بھی کم نہیں ہے ، یہ بہت کم ہے۔ یہ نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ اس دن بہت سی میکرواکنامک رپورٹیں بھی تھیں۔ مثال کے طور پر، یورپی یونین نے جولائی (ابتدائی اقدار) میں سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس شائع کیں۔ یہ انڈیسز جون کے مقابلے میں تھوڑا بہت تبدیل ہوئی ہیں، اس لئے یہ کافی مناسب ہے کہ ان پر مارکیٹ کا کوئی ردِ عمل نہیں تھا (چارٹ پر نمبر "1")۔ ایسی ہی انڈیسز امریکہ میں بھی شائع ہوئیں (چارٹ پر عدد "2")۔ امریکہ میں، خدمت کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس کافی سنجیدگی سے گر گیا، جو 59.8 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ تاہم، یہ کافی بڑی قدر ہے اور جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، مارکیٹیں ان کے 5 پوائنٹس کے زوال کی وجہ سے پریشان نہیں ہوئیں۔ امریکہ میں، سروسز کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس کافی سنجیدگی سے گر گئی، جو 59.8 پوائنٹس تک جا پہنچی۔ جہاں تک تجارتی اشاروں کی بار ہے، ان میں سے صرف دو بنے اور تاجر ان پر پیسہ نہیں کما سکے، کیونکہ قیمت آسانی سے قریب ترین ہدف کی سطح تک نہیں پہنچی ، جو ویسے بھی زیادہ دور نہیں تھا۔ قیمت 1.1756 کی انتہائی سطح سے دو بار اچھلی۔ پہلی صورت میں، طویل پوزیشن اسٹاپ لاس سے بریک ایون پر بند ہوئی تھی، کیونکہ قیمت 15 پوائنٹس سے اوپر گئی۔ دوسری صورر میں، طویل پوزیشن کو سہ پہر میں دیر سے دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا اس لئے 6-7 پوائنٹس کا منافع حاصل کرنا ممکن تھا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

نیچے کا رحجان پلٹا کیونکہ قیمت یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر رحجان لائن سے ٹوٹی۔ تاہم، باضابطہ طور پر، جوڑی نیچے کی سمت میں رہتی ہے کیونکہ بریک ڈاؤن جمعرات کو ہوا جب ای سی بی نے اپنی میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ دیا۔ اصولی طور پر، اگر آپ قیمت کے رحجان لائن سے اوپر ترتیب پانے کا انتظار کرتے ہیں تو پھر آپ مزید اعتماد سے اوپر کے رحجان کی تشکیل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ قیمت افقی چینل کے اندر رہتی ہے، جس کا نچلا بورڈر 1.1756 کی سطح پر ہے، جس پر قیمت کم سے کم چار کوششوں میں قابو نہیں پا سکی۔ پیر کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1756 اور 1.1881 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1822) اور کیجن-سن لائنیں (1.1791) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ پیر کو یورپی یونین میں کوئی بڑی رپورٹیں یا واقعات ہونا طے نہیں ہیں اور پائیدار اشیاء کے آرڈرز پر رپورٹ امریکہ میں شائع ہو گی۔ تاہم، ہمارا ماننا ہے کہ اس پر کوئی شدید ردِ عمل نہیں ہو گا، زیادہ سے زیادہ 20-30 پوائنٹس ہیں۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (13-19 جولائی) کے دوران 60 پوائنٹس سے گری۔ حالیہ ہفتوں میں، بڑے کھلاڑیوں نے خرید (طویل) کے معاہدوں کی تعداد کو کم کرنا اور فروخت (مختصر) کے معاہدوں کی تعداد کو بڑھانا جاری رکھا۔ یہ پہلے انڈیکیٹر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ سبز لائن (غیر تجارتی "گروپ" کی نیٹ پوزیشن) میں کمی جاری رہتی ہے، جبکہ سرخ لائن (تجارتی "گروپ" کی نیٹ پوزیشن) میں اضافہ جاری رہتا ہے۔ یاد کریں کہ جب یہ لائنیں ایک دوسرے کی جانب حرکت کرتی ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ حالیہ رحجان ختم ہونے والا ہے یا ختم ہو چکا ہے۔ تاہم، ہم نے پہلے ہی آپ کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کروائی ہے کہ امریکی معیشت میں نقد رقم کا عالمی اضافہ جاری ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو نے بار بار کہا ہے۔ لہٰذا، ایک متصادم صورت حال کا پتہ چلتا ہے: پیشہ ور تاجر یورو فروخت کر رہے ہیں ، لیکن ایک ہی وقت میں یہ بہت کمزور ہورہا ہے اور اس کے اوپر کے رجحان کو دوبارہ شروع کرنے کے بہترین امکانات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ جاری رہتا ہے اور ڈالر میں زیادہ افراطِ زر اور فارن ایکسچینج مارکیٹ میں زیادہ فراہمی کی وجہ سے کمی آ رہی ہے۔ ایسی صورتِ حال سامنے آ رہی ہے جس میں یورو زیادہ تر اس حقیقت کی وجہ سے سستا ہو رہا ہے کہ کھلاڑی اسے فروخت کر رہے ہیں اور ڈالر فیڈ اور امریکی حکومت کی سرگرمیوں کی وجہ سے سستا ہو رہا ہے۔ چنانچہ، نتیجے کے طور پر، کرنسی گرتی ہے، جس کی قیمت میں کمی کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے اب تک یہ یورو کرنسی ہے۔ لیکن اس کا زوال بہت کمزور ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، غیر تجارتی تاجروں نے 7000 فروخت کرنے کے لئے کھولے اور 5600 معاہدے خرید کے لئے بند کئے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن 12.6 ہزار معاہدوں سے کم ہوئی، اور بُلش مزاج میں کمی آئی۔ غیر تجارتی گروپ سے خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد پہلے ہی 210 ہزار ہے اور فروخت کی 162 ہزار ہے۔ حال میں یہ فرق دوگنا ہو گیا تھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback