empty
 
 
30.07.2021 12:09 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 30 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعہ کو جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بھی جمعرات کو کم تغیر سے حرکت کی۔ گذشتہ رات سے صرف ایک رات قبل مارکیٹ نے جذبات میں ہلکا سا اضافہ کیا جب فیڈرل ریزرو نے میٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا۔ اور پھر، یہ اضافہ اتنا مضبوط نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کل کے آرٹیکلز میں ہم نے فیڈ میٹنگ پر مارکیٹ کے ردِ عمل پر توجہ نہیں دی: یہ بالکل غیر واضح تھا کہ آخر میں مجموعی طور پر ردِ عمل کیسا ہو گا۔ اب ہم زیادہ اعتماد سے کہہ سکتے ہیں: ردِ عمل کافی کم تھا، اگرچہ امریکی ڈالر میں ابھی بھی کمی ہوئی، کیونکہ فیڈ کے زیادہ تر بیانات مایوس کن نکلے، اگرچہ کافی قابلِ پیش گوئی۔ جہاں تک گذشتہ دن کی بات ہے تاجر دن میں صرف ایک رپورٹ پر توجہ دے سکتے تھے۔ یہ رپورٹ بہت اہم تھی - دوسری سہ ماہی کے لئے امریکی جی ڈی پی۔ اس کی اشاعت کا وقت چارٹ پر نمبر "1" سے نشان زد ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، مارکیٹوں نے آسانی سے اہم رپورٹ کو نظرانداز کیا، اگرچہ اس کی قدر امریکی کرنسی کے لئے ایک بار پھر مایوس کن تھی۔ دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں + 8.5% q/q کی پیش گوئی کے ساتھ 6.5% q/q کا اضافہ ہوا۔ تاہم، 50 پوائنٹس کا دن کا مجموعی تغیر یہ بتاتا ہے کہ تاجر اس رپورٹ میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتے۔ جہاں تک تجارتی اشاروں کی بات ہے ان میں سے زیادہ نہیں تھے، کیونکہ اتار چڑھاؤ کافی کمزور رہا۔ جوڑی نے اہم سطح کو دن میں دو بار عبور کیا۔ پہلی بار 1.1881کی سطح سے ری باؤنڈ ہوا، دوسری بار اس پر قابو پانا مکمل طور پر مضحکہ خیز تھا۔ لہٰذا، تاجر صرف پہلے اشارے پر کام کر سکے، جو غلط نکلا اور 10 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ مزید کوئی تجارتی ڈیل نہیں کھولنی چاہئیے تھی، اس کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ جولائی 30۔ چین کا پیچھا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ جولائی 30۔ جیروم پاول اور امریکی جی ڈی پی نے ڈالر بُلز کو مایوس کیا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی حرکت جاری رہتی ہے، جو 5 منٹ کے ٹائم فریم کی نسبت بہت متاثر کُن دکھائی دیتی ہے۔ وہاں ایک اوپر کا رحجان ہے اور اس کو اوپر کی رحجان لائن سے سپورٹ ملتی ہے۔ تاہم، اس وقت قیمتیں اپنی گذشتہ مقامی کم سطح سے صرف 200 پوائنٹس سے آگے گئی ہیں، جو کہ بہت کم ہے۔ لہٰذا، ہمارا ابھی بھی ماننا ہے کہ اوپر کا رحجان جاری رہے گا، لیکن اس کے ساتھ ہی کم تغیر کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔ جمعہ کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1881، 1.1922 اور 1.1971 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1801) اور کیجن-سن لائنیں (1.1822) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ جمعہ کو، یورپی یونین جولائی کے لئے صارف پرایس انڈیکس شائع کریں گا، جس میں پیش گوئی کے مطابق 2.0% y/y اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ، جون کے لئے بے روزگاری اور دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے اعدادوشمار شائع ہوں گے، جو کہ 1.5٪ q/q تک بڑھنے کا وعدہ کرتا ہے۔ لہٰذا، یورپی یونین کی رپورٹیں بہت اہم ہوں گی، لیکن کل امریکہ میں بھی ایک اہم رپورٹ تھی اور اس پر کوئی ردِ عمل نہیں ہوا، اس لئے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے کہ وہی تصویر آج دیکھنے کو ملے گی۔ ای سی بی کی صدر کرسٹین لیگارڈے بھی یورپی یونین میں تقریر کریں گی اور بہت سی ثانوی رپورٹیں امریکہ میں شائع ہوں گی۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (13-19 جولائی) کے دوران 60 پوائنٹس سے گری۔ حالیہ ہفتوں میں، بڑے کھلاڑیوں نے خرید (طویل) کے معاہدوں کی تعداد کو کم کرنا اور فروخت (مختصر) کے معاہدوں کی تعداد کو بڑھانا جاری رکھا۔ یہ پہلے انڈیکیٹر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ سبز لائن (غیر تجارتی "گروپ" کی نیٹ پوزیشن) میں کمی جاری رہتی ہے، جبکہ سرخ لائن (تجارتی "گروپ" کی نیٹ پوزیشن) میں اضافہ جاری رہتا ہے۔ یاد کریں کہ جب یہ لائنیں ایک دوسرے کی جانب حرکت کرتی ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ حالیہ رحجان ختم ہونے والا ہے یا ختم ہو چکا ہے۔ تاہم، ہم نے پہلے ہی آپ کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کروائی ہے کہ امریکی معیشت میں نقد رقم کا عالمی اضافہ جاری ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو نے بار بار کہا ہے۔ لہٰذا، ایک متصادم صورت حال کا پتہ چلتا ہے: پیشہ ور تاجر یورو فروخت کر رہے ہیں ، لیکن ایک ہی وقت میں یہ بہت کمزور ہورہا ہے اور اس کے اوپر کے رجحان کو دوبارہ شروع کرنے کے بہترین امکانات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ جاری رہتا ہے اور ڈالر میں زیادہ افراطِ زر اور فارن ایکسچینج مارکیٹ میں زیادہ فراہمی کی وجہ سے کمی آ رہی ہے۔ ایسی صورتِ حال سامنے آ رہی ہے جس میں یورو زیادہ تر اس حقیقت کی وجہ سے سستا ہو رہا ہے کہ کھلاڑی اسے فروخت کر رہے ہیں اور ڈالر فیڈ اور امریکی حکومت کی سرگرمیوں کی وجہ سے سستا ہو رہا ہے۔ چنانچہ، نتیجے کے طور پر، کرنسی گرتی ہے، جس کی قیمت میں کمی کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے اب تک یہ یورو کرنسی ہے۔ لیکن اس کا زوال بہت کمزور ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، غیر تجارتی تاجروں نے 7000 فروخت کرنے کے لئے کھولے اور 5600 معاہدے خرید کے لئے بند کئے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن 12.6 ہزار معاہدوں سے کم ہوئی، اور بُلش مزاج میں کمی آئی۔ غیر تجارتی گروپ سے خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد پہلے ہی 210 ہزار ہے اور فروخت کی 162 ہزار ہے۔ حال میں یہ فرق دوگنا ہو گیا تھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback