empty
 
 
05.08.2021 01:38 PM
برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 5 اگست۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعرات کو جوڑی کی رفتار۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی ہفتے کے پہلے دو دنوں کی نسبت بدھ کو زیادہ دلچسپ رہی۔ اگرچہ یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی نسبت بدتر۔عمومی طور پر، دونوں بڑی جوڑیوں نے امریکی سیشن میں ایک جیسی حرکت کی، لیکن یورپی سیشن کے دوران بالکل مختلف۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ مارکیٹ نے یورپی مارکیٹ کے برعکس برطانوی کاروباری سرگرمی کی انڈیکس کو نظر انداز کیا ہے (چارٹ میں قدر "1")، اگرچہ انڈیکیٹر میں 57.8 سے 59.6 تک اضافہ ہوا ہے اس لئے کوئی منطقی طور پر پاؤنڈ میں اضافے کی توقع کر سکتا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ پورے یورپی سیشن کے دوران ایک صریح فلیٹ تھا اور ایسا لگتا ہے کہ صبح کا ایک فلیٹ بھی تھا ، جو ہفتے کے آغاز سے جاری تھا۔ عمومی طور پر، یہ مبہم تحریک امریکی سیشن تک جاری رہی ، جب پہلے امریکی لیبر مارکیٹ پر مایوس کن اے ڈی پی رپورٹ تھی (چارٹ میں اعداد "2") ، اور پھر امریکی سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمیوں کے انڈیکس (نمبر "3"اور"4")۔۔۔ اے ڈی پی رپورٹ کے بعد مارکیٹ کا ایک کمزور ردِ عمل سامنے آیا، لیکن جوڑی آئی ایس ایم انڈیکس کے جاری ہونے کے بعد جوڑی گری، جو ڈالر میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم نے دوسرے آرٹیکلز میں کہا ہے کہ آئی ایس ایم رپورٹ پر پُرزور ردِ عمل دیکھنا غیر متوقع تھا، یہ دیکھتے ہوئے کہ ماضی میں بہت سی اہم رپورٹوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ مزید براں، آئی ایس ایم انڈیکس جولائی میں اضافے سے پہلے ایک بلند قدر پر تھی۔ اس لئے یہ واضح نہیں ہے کہ تاجروں کو کس چیز نے پُر جوش کیا۔ اب آئیے تجارتی اشاروں کو پڑھتے ہیں اور یہاں ہر چیز یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی نسبت بہت پچیدہ ہے۔ فلیٹ کی وجہ سے یہ زیادہ مشکل ہے جو یورپی سیشن میں بنا۔ مجموعی طور پر، سب سے پہلے دو تجارتی اشارے جو غلط ہوئے اور 20 پوائنٹس کا نقصان لائے، انہوں نے مزید تجارت کو ختم کر دیا۔ اور بہتری کے لیے ، کیونکہ دن کے دوران قیمت جس نے عبور کی وہ 1.3932 کی انتہائی سطح تھی ، جو 4 اگست کو تجارتی حد کے بالکل وسط میں تھی۔ سیدھے الفاظ میں ، کسی بھی صورت میں ، یہ سطح وہاں واقع تھی جہاں سگنلز کی تشکیل کو دیکھنا بہت ہی نفع بخش تھا۔ کسی بھی صورت میں ، کوئی مضبوط سگنل پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اور کسی بھی صورت میں ، امریکی سیشن کے دوران فروخت کرنے کے اشاروں کو نظر انداز کر دیا جانا چاہیے ، کیونکہ یہ اہم امریکی رپورٹس شائع ہونے کے فوری بعد تشکیل دیے گئے تھے۔ اس طرح ، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لیے کم سے کم نقصان حاصل کیا گیا ، جو یورو/ڈالر کی جوڑی کے منافع کے ساتھ اوور لیپ ہوتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 5 اگست۔ جیمز بلارڈ: اب وقت آگیا ہے کہ اینٹی کرائسس پالیسی کو مکمل کیا جائے اور کیو ای کو ختم کیا جائے!

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 5 اگست۔ شرح میں اضافہ اور کیو ای کی کمی کیا ہے؟ امریکی لیبر مارکیٹ انتہائی کمزور ہے!

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی رحجان لائن کے نیچے ترتیب پائی ہے، اس لئے اوپر کا رحجان عارضی طور پر پلٹ گیا ہے، اور نیچے کی اصلاح کے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، کل ایک بڑھتا ہوا چینل بھی بنا، جس نے اوپر کی حرکت میں تسلسل کی توقع کو ممکن بنایا۔ تاہم، یہ چینل کمزور تھا اور بئیرز اس سے نیچے ترتیب پانے میں کامیاب ہو گئے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3800، 1.3886، 1.3981،1.4000۔ سینکو اسپین بی (1.3775) اور کیجن-سن (1.3911) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اس ہفتے پاؤنڈ کے لئے واقعہ جمعرات کو پیش آئے گا۔ بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ پیش کیا جائے گا اور مارکیٹوں کو جواب ملے گا کہ آیا قریب مستقبل میں ریگولیٹر کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں سختی قابلِ توقع ہے یا نہیں۔ بی او ای چئیرمین اینڈریو بیلے کی تقریر بھی ہو گی، جو مارکیٹوں سے متعلق کچھ مسائل کو واضح کر سکتے ہیں۔ آج اسٹیٹس میں - بے روزگاری کے فوائد کے لیے درخواستوں کے بارے میں صرف ایک معمولی رپورٹ ، جو یقینی طور پر برطانیہ میں ایک زیادہ اہم تقریب کے سائے میں ہوگی۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (13-19 جولائی) کے دوران 200 پوائنٹس سے گری۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ کا ڈیٹا اس ترقی کی مکمل حمایت کرتا ہے: غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آ رہی ہے اور پاؤنڈ بھی گر رہا ہے۔ لہٰذا ہر چیز منطقی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم، چارٹ پر پہلا انڈیکیٹر واضح ظاہر کرتا ہے کہ اوپر کا رحجان ختم نہیں ہو رہا، لیکن ایک نیا نیچے کا رحجان شروع ہونے والا ہے۔ سبز اور سرخ لائینوں نے ایک دوسرے کو کراس کیا جس کا پہلے سے مطلب تاجروں کا بئیرش مزاج ہے۔ ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن سبز لائن ہے اور سرخ لائن "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن ہے۔ چنانچہ، اس وقت پیشہ ور کھلاڑیوں نے پہلے ہی فروخت (مختصر) کے معاہدوں کی بڑی تعداد کو کھولا اور پھر خرید (طویل) کے معاہدے کھولے۔ اور یہ بتاتا ہے کہ بڑے کھلاڑی برطانوی کرنسی میں مزید زوال پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن ایسا ہی عنصر یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ جاری ہے، اسی وجہ سے اس کی تیزی سے بحالی حاصل ہوتی ہے۔ تاہم ، اس کے ساتھ ہی رقم کی فراہمی بڑھ رہی ہے ، افراط زر میں اضافہ ہورہا ہے ، جو پاؤنڈ کے بڑے کھلاڑیوں کی فروخت کی نسبت ڈالر کو تیزی سے گراتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ہمیں یہ توقع کرنے میں پوری طرح یقین ہیں کہ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا، اس وجہ سے کہ ریاستہائے متحدہ میں پیسہ کی فراہمی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران ، بڑے کھلاڑیوں نے فوری طور پر 11،600 معاہدوں کو فروخت کے لئے کھول دیا اور 1،100 معاہدوں کو خریدنے کے لئے بند کردیا۔ ان کی نیٹ پوزیشن میں فوری 12.7 ہزار کی کمی آئی۔ اب ان کے پاس پہلے سے ہی خریدنے والوں کے مقابلے میں زیادہ کھلی فروخت کی پوزیشنز ہیں۔ تاہم ، بڑے کھلاڑیوں کی ان تمام کارروائیوں پر، پاؤنڈ بمشکل آخری مقامی کم سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوا، جو تاجروں کا مزاج بُلش ہونے کے باوجود بھی تشکیل پایا تھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback