یہ حصّہ انسٹا فاریکس کے ساتھ تجارت کے بارے میں سب سے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ ہم تجربہ کار تاجروں کے لیے سرکردہ ماہرین کے تجزیات اور نیاء شروع کرنے والوں کے لیے تجارتی حالات پر مضامین دونوں فراہم کرتے ہیں۔ ہماری خدمات آپ میں نفع صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کریں گار ہوںگی
یہ حصّہ اُن لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ابھی اپنا تجارتی سفر شروع کر رہے ہیں۔ انسٹا فاریکس کا تعلیمی اور تجزیاتی مواد آپ کی تربیتی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ہمارے ماہرین کی سفارشات تجارتی کامیابی کے لیے آپ کے ابتدائی اقدامات کو آسان اور واضح بنا دیں گی
انسٹا فاریکس کی جدید خدمات پیداواری سرمایہ کاری کا ایک لازمی عنصر ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو جدید تکنیکی صلاحیتیں فراہم کرنے اور ان کے تجارتی معمولات کو سہل بنانے کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ ہمیں اس سلسلے میں بہترین بروکر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
انسٹا فاریکس کے ساتھ شراکت فائدہ مند اور اعلیٰ درجے کی ہے۔ ہمارے ملحقہ پروگراموں میں شامل ہوں اور بونس، پارٹنر انعامات اور عالمی شہرت یافتہ برانڈ کی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے امکانات سے لطف اندوز ہوں۔
یہ حصّہ انسٹا فاریکس کی جانب سے سب سے زیادہ منافع بخش پیشکشوں پر مشتمل ہے۔ کسی اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے پر بونس حاصل کریں، دوسرے تاجروں سے مقابلہ کریں، اور ڈیمو اکاؤنٹ میں ٹریڈنگ کرتے وقت بھی حقیقی انعامات حاصل کریں۔
انسٹا فاریکس کے ساتھ تعطیلات نہ صرف خوشگوار بلکہ سود مند بھی ہیں۔ ہم ایک ون اسٹاپ پورٹل، متعدد فورمز، اور کارپوریٹ بلاگز پیش کرتے ہیں، جہاں تاجران تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور فاریکس کمیونٹی میں کامیابی سے شامل ہو سکتے ہیں۔
انسٹا فاریکس ایک بین الاقوامی برانڈ ہے جسے 2007 میں بنایا گیا تھا۔ کمپنی آن لائن ایف ایکس ٹریڈنگ کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے اور اسے دنیا کے معروف بروکرز میں سے ایک جانا جاتا ہے۔ ہم نے سے زیادہ ریٹیل تاجران 7,000,000کا اعتماد جیت لیا ہے، جنہوں نے پہلے ہی ہمارے بھروسہ کو سراہا ہے اور اختراعات پر توجہ مرکوز کی ہے۔
یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کو بالکل بھی دلچسپ حرکات نہیں دکھائیں۔ قیمت پورا دن 1.1751-1.1767 کی رینج میں ایک ہی جگہ رہی اور صرف امریکی سیشن کے وسط میں معمولی سا نیچے گئی۔ تاہم، یہ خروج کسی بھی چیز کو تبدیل نہیں کرتا اور تاجروں کو تجارتی پوزیشنز کھولنے کی اجازت نہیں دیتا۔ پیر کا اتار چڑھاؤ ایک نکتے پر 25 پوائنٹس کا تھا۔ یہ نہ صرف کم تھا بلکہ معمولی تھا۔ لہٰذا یہ حیران کُن نہیں ہے کہ دن میں ایک واحد تجارتی اشارہ بنا۔ اور اس کے علاوہ، کوئی ایک بھی معاشی رپورٹ اور بنیادی واقعہ نہیں تھا۔ اس لئے، تاجروں کے پاس 9 اگست کو ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں تھا، جوڑی پورا دن پُر سکون رہی اور کوئی ایک بھی تجارتی اشارہ نہیں بنا، سب سے غیر دلچسپ پیر۔
یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تکنیکی تصویر کچھ دلچسپ دکھائی دیتی ہے۔ پہلے، یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ اوپر کا رحجان منسوخ ہو گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ہم نیچے کی حرکت پر انحصار کر سکتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ قیمتیں پہلے سے 19-23 جولائی کے مقامی زیریں ایریا کی جانب گر گئی ہیں۔ یعنی، اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس ایریا سے ری باؤنڈ ہو گا اور اوپر کی جانب حرکت کا نیا دور شروع ہو گا۔ عمومی طور پر،لیبر مارکیٹ اور بے روزگاری پر مضبوط اعدادوشمار کے باوجود، ہم ڈالر میں دوبارہ کمی کی توقع جاری رکھتے ہیں۔ تاہم، چونکہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر رحجان ابھی بھی نیچے کی جانب ہے، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی فروخت پر غور کرنا زیادہ ضروری ہے۔ منگل کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704 ،1.1756 ،1.1852 ،1.1894 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1833) اور کیجن-سن لائنیں (1.1820) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ منگل کو دن کی صرف ایک رپورٹ یورپی یونین میں زیڈ ای ڈبلیو انسٹی ٹیوٹ کی کاروباری جذبات کی انڈیکس ہو گی۔ تاہم، یہ رپورٹ اس وقت اتنی اہم ہے کہ کسی ردِ عمل کی توقع نہیں کرنی چاہئیے۔ بہت امکان ہے کہ کل ایک بار پھر ایک کمزور حرکت ہو گی۔
ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
یورو /امریکی ڈالرکی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (27 جولائی- 2 اگست) میں 70 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی، اس ہفتے کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے بڑے کھلاڑیوں کے مزاج میں کم سے کم تبدیلیاں دکھائیں۔ اس عرصے کے دوران، "غیر تجارتی" گروپ نے 3,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 500 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن مزید 2500 سے کم ہوئی اور بڑے کھلاڑیوں کے بُلش مزاج میں کمی آئی۔ کم بُلش اور زیادہ بئیرش نہیں کیونکہ اس وقت ، پیشہ ور کھلاڑیوں کے پاس فروخت کی نسبت خرید کے زیادہ معاہدے ہیں۔ لہٰذا، عالمی اوپر کا رحجان جس کے بارے میں ہم اکثر بات کرتے ہیں، کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ اوپر چارٹ پر توجہ دیں۔ اس وقت، قیمتیں 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر بھی ان کی پچھلی مقامی کم سطح پر گرنے کے قابل نہیں ہوئے ہیں۔ یعنی، اس وقت یہ کہنا بھی ممکن نہیں ہے کہ نیچے کا نیا رحجان شروع ہو گیا ہے۔ ہر چیز ایسی لگتی ہے جیسے جوڑی کی طویل مدتی اوپر کے رحجان کے مخالف اصلاح ہو رہی ہے۔ اور یہ اصلاح قریب مستقبل میں ختم ہو سکتی ہے۔ ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ امریکی کرنسی فیڈرل ریزرو کی طرف سے معیشت میں اربوں اور کھربوں ڈالرز کے انجیکشن کے منفی اثر سے متاثر ہوتی رہتی ہے، جو ملک میں پیسے کی فراہمی کو بڑھاتا ہے اور افراطِ زر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا، ڈالر میں اس عنصر کی وجہ سے کمی آ سکتی ہے اور یورپی کرنسی میں- اس کے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے سیل کے عنصر کی جانب سے۔ سوال یہ ہے کہ کونسی کرنسیاں جلد سستی ہوں گی۔ ابھی تک، دونوں اندیکیٹرز بہت اچھی طرح سے ظاہر کرتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ، جب جوڑی میں کمی ہوتی ہے، بڑے کھلاڑیوں کی خالص پوزیشن بھی کم ہوتی ہے (دوسرا اشارے) ، اور اس کے برعکس۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
آپ آج پہلے ہی اِس پوسٹ کو پسند کرچُکے ہیں
*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.
اگر آپ کے پاس مواد سے متعلق کوئی سوال ہے تو، براہ کرم بذریعہ ای میل رابطہ کریں [email protected]
اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں