empty
 
 
10.08.2021 11:18 AM
برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 10 اگست ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور منگل کو جوڑی کی رفتار۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کو ممکنہ طور پر پُر سکون طریقے سے تجارت کی، تاہم، دن میں کافی حرکات تھیں۔ قیمت نے پورا دن 1.3845 اور 1.3894 کی سطحوں کے مابین گزارا۔ یعنی، پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ ایک جگہ 50 پوائنٹ کا تھا، جو کہ بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ، دن میں خود حرکت فلیٹ دکھائی دی، اور نہ تو برطانیہ اور نہ امریکہ میں کوئی معاشی اعدادوشمار اور بنیادی واقعات تھے۔ تاہم دن میں متعدد تجارتی اشارے تشکیل پائے تھے، جن پر تاجروں کی جانب سے کام ہونا چاہئیے تھا۔ اور حتیٰ کہ ان پر منافع لینا بھی ممکن تھا۔ پیر کو تجارت کیسے ہونے چاہئیے تھی آئیے اس پر نظر ڈالتے ہیں۔ پہلا تجارتی اشارہ یورپی سیشن کے شروع میں 1.3886 کی انتہائی سطح سے پلٹنے کی صورت میں بنا تھا۔ اس کے بعد قیمت 25 پوائنٹس سے نیچے گئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینے کے لئے کافی تھا، لیکن منافع دینے کے لئے نہیں: جوڑی قریبی ہدف سطح تک نہیں پہنچ سکی۔ پھر اوپر کی جانب پلٹاؤ ہوا اور 1.3886 کی سطح کی جانب واپسی ہوئی۔ لہٰذا، پہلی مختصر پوزیشن یا تو بریک ایون پر بند ہوئی یا کھلی رہی، کیونکہ قیمت واضح طور پر 1.3886 کی سطح کے اوپر ترتیب نہیں پائی۔ کسی بھی صورت میں، جب جوڑی دوسری اور تیسری بار 1.3886 کی سطح سے ری باؤنڈ ہوئی، تاجروں کو فروخت یا مختصر پوزیشنز کھولنی چاہئیے تھیں۔ اس کے بعد، جوڑی کی قیمتیں ایک بار پھر 25-20 پوائنٹس سے گریں۔ اور اس ڈیل کو اسی سطح کے منافع کے ساتھ سہ پہر دیر میں دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا۔ ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ہم 5 منٹ کے ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کرتے وقت ہم اگلے دن ٹریڈ کو دوبارہ شیڈول کرنے کی تجویز نہیں دیتے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر سینکو اسپین بی لائن پر گری اور اس سے پہلے اس نے ایک ساتھ اوپر کے دو رحجان مکمل کئے۔ تاہم، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، بئیرز ابھی اتنے طاقتور نہیں ہیں کہ پاؤنڈ/ڈالر کو ترتیب سے نیچے کی جانب حرکت دے سکیں۔ پچھلے جمعہ کو، اسے امریکی رپورٹوں سے مدد ملی، لیکن تاجروں کے پاس پیر کو کوئی اہم اعدادوشمار نہیں تھے، اس لئے ممکنہ حد تک حرکت کمزور اور رحجان کے بغیر تھی۔ تاہم، باضابطہ طور پر، ابھی بھی نیچے کا رحجان ہے، اس لئے اب نیچے کی حرکت کی توقع کرنی چاہئیے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3754 ،1.3800، 1.3886 ،1.3981۔ سینکو اسپین بی (1.3850) اور کیجن-سن (1.3901) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ منگل 10 اگست کو برطانیہ اور امریکہ میں کوئی بڑے بنیادی اور معاشی واقعات ہونا طے نہیں ہیں، اس لئے جوڑی متعلقہ طور پر کمزور رہتی ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (27 جولائی-2 اگست) کے دوران 70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے ظاہر کیا کہ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں معمولی سا اضافہ ہوا۔ زیادہ صحیح کہیں تو یہ 7,000 معاہدوں کے لئے ہے، جو برطانوی کرنسی کے لئے زیادہ کم نہیں ہے۔ اہم چیز مختلف ہے، سی او ٹی رپورٹ کا خلاصہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لیے مارکیٹ میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے مطابقت رکھتا ہے۔ اگر اوپر چارٹ پر دیکھیں تو یہ واضح ہو جائے گا کہ اب نیچے کے رحجان کا کوئی سوال نہیں ہے۔ یعنی، پیشہ ور تاجروں کی نیٹ پوزیشن پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کم ہو رہی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد مختصر پوزیشنز طویلپوزیشنز سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ تاہم، یہ ابھی تک عالمی رحجان کی نیچے کے رحجان میں تبدیلی کا باعث نہیں بنی۔ مزید براں، غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن پچھلے کئی ماہ سے کم ہو رہی ہے، لیکن برطانوی کرنسی عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف معمولی سی ترتیب پائی ہے۔ اس وقت، یورو کرنسی کے کیس میں یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ عالمی اوپر کا رحجان جو ڈیڑھ سال برقرار رہا ختم ہو گیا ہے۔ ہمارا ابھی بھی ماننا ہے کہ یورو اور پاؤنڈ کسی بھی وقت اضافے کو دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ جہاں تک جوڑی کے مستقبل کے امکانات کی بات ہے، اگر ہم سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ لیں تو وہ ممکنہ حد تک غیر واضح رہتے ہیں۔ یاد کریں کہ جب سبز اور سرخ لائنیں ایک دوسرے تک پہنچتی ہیں تو اس کا مطلب رحجان کا ختم ہونا ہے۔ اب ممکنہ حد تک قریب ہیں، جو یہ اندازہ لگانے کی وجہ فراہم کرنا ہے کہ اوپر کے رحجان کی تکمیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن چونکہ جوڑی ابھی بھی بہت بلندی پر ہے، تو یہ نتیجہ اخذ کرنا چاہئیے کہ جوڑی میں اصلاح ہوئی ہے اور اوپر کی حرکت دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback