empty
 
 
17.08.2021 12:28 PM
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لیے 16 اگست کے نتائج۔ دن کے دوران نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ تاجروں کو پیر کو فعال طور پر تجارت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی پیر کو بہت پُر سکون طریقے سے تجارت کر رہی تھی۔ بار بار ہمیں تاجروں کی توجہ بہت کمزور اتار چڑھاؤ کی جانب مبذول کروانا پڑی ہے، جو 33 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ ظاہر ہے، اس انڈیکیٹر کی ایسی قدر کے ساتھ، سرگرمی سے تجارت کرنا اور رقم کمانا ناممکن ہے۔ ہم یہ بھی کہیں گے کہ ایسے دن میں اشاروں کی کمی بھی غنیمت ہے۔ کیونکہ کم اتار چڑھاؤ اور خاص طور پر رحجان کی نقل و حرکت کی عدم موجودگی میں، غلط اشاروں کی بڑی تعداد تشکیل پا سکتی ہے، ، جو نقصانات سے بھری ہوئی ہے۔ پیر کو یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی معاشی واقعات پیش نہیں آئے۔ یہ جزوی طور پر انتہائی کمزور حرکت کی وضاحت کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ مت بھولنا کہ جوڑی اس مزاج میں پہلے سے کچھ مہینوں سے ہے: 5 میں سے 3 دن 30-40 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ اور دو کم یا زیادہ فعال۔ گذشتہ جمعہ کم و بیش فعال تھا، اس لیے آج کم اتار چڑھاؤ اور فلیٹ ہونے کا زیادہ امکان تھا۔ قیمتیں دن کے دوران کسی بھی اہم سطح یا لائن تک نہیں پہنچیں۔ لہٰذا ، دن کے دوران اشارے کی تشکیل کے کوئی فرضی لمحات بھی نہیں تھے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تجارتی تصویر کچھ بہتر دکھائی دیتی ہے۔ خاص طور پر، اس وجہ سے کہ آج ایک اوپر کے رحجان کی لائن تشکیل پائی ہے۔ اور اگرچہ حرکت کافی کمزور دکھائی دیتی ہے، بہرحال تاجروں کے پاس اب کوئی سنگِ میل تو ہے۔ اس کے علاوہ، رحجان لائن سے پلٹنا ایک خرید کا اشارے کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے اور اس کو توڑنا فروخت کے اشارے کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ عمومی طور پر، ہم جوڑی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کرنا جاری رکھتے ہیں۔ ہم نے بہت سے مواقعوں پر کہا ہے کہ مجموعی بنیادی رپورٹ حال میں تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے نقطہ نظر میں، امریکی ڈالر "رسک والے زون" میں رہتا ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو امریکی معیشت میں سینکڑوں ارب ڈالر کا اضافہ جاری رکھتا ہے۔ مزید براں، جمعہ کو یونیورسٹی آف میچیگن کی جانب سے صارفین کی اعتماد کی انڈیکس میں تیزی سے کمی کو دیکھتے ہوئے، ہمارا ماننا ہے کہ امریکی معیشت میں جلد سست روی آئے گی۔ شاید کورونا وائرس اس کی سست روی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اب دنیا بھر میں، اور خاص طور پر امریکہ میں، بیماری کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید براں، سائنسدانوں نے کئی اور نئے تناؤ دریافت کیے ہیں، جو انسانوں کے لیے زیادہ متعدی اور زیادہ خطرناک ہیں۔ معیشت میں سست روی کا مطلب یہ ہوگا کہ فیڈ ستمبر میں مقداری محرک پروگرام سے دستبرداری کے وقت کا اعلان کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اور عام طور پر، اس مسئلے کی بحث کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کریں۔ اور ڈالر، یورو کے مقابلے میں اپنی مضبوطی کو جاری رکھنے کے لیے ، بنیادی پسِ منظر کی حمایت کی ضرورت ہے۔ فیڈ کی مانیٹری پالیسی کو ممکنہ طور پر سخت کرنا ان چند عوامل میں سے ایک ہے جو درمیانی مدت میں ڈالر کی مانگ کو سہارا دے سکتے ہیں۔ اور ڈالر اس عنصر کو کھو سکتا ہے۔

منگل کو بھی ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704 ،1.1756 ،1.1852 ، 1.1894 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1810) اور کیجن-سن لائنیں (1.1755) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 17 اگست کو، یورپی یونین دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی سطح کو شائع کرے گا، اس کے ساتھ ہی جولائی میں ملازمتوں کی تعداد میں تبدیلی کی شرح کو بھی شائع کرے گا۔ یہ رپورٹیں مارکیٹ کے ردِ عمل کو اجاگر کر سکتی ہیں، لیکن سچ کہیں تو اس کے امکانات بہت کم ہیں۔ اگر پیش کی گئی جی ڈی پی (+ 2.0% q/q) دوسرے تخمینے سے تجاوز کرتی ہے تو پھر اس رپورٹ کے بعد یورپی کرنسی میں 20-30 پوائنٹس کا اضافہ ہو گا۔ تاجر انہیں بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔ مزید براں، پیش گوئی زیادہ کی نہیں ہے۔ تاہم، ان پر بھی کام ہو سکتا ہے، اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ فیڈ کے چئیرمین جیروم پاول شام کو تقریر کریں گے اور اس تقریب کو دن میں سب سے اہم تقریب کہا جا سکتا ہے۔ ڈالر کی قسمت مستقبل قریب میں پاول کی بیان بازی پر منحصر ہو سکتی ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (3-9 اگست) کے دوران 140 پوائنٹس سے گری۔ چونکہ یورپی کرنسی حالیہ ہفتوں میں گری ہے، تو یہ حیران کُن نہیں کہ کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) نے پیشہ ور تاجروں کے مابین بُلش جذبات میں کمی دکھائی ہے۔ تاہم، یورو/ڈالر کی جوڑی میں حالیہ ہفتوں میں بہت تامل سے کمی ہوتی رہی ہے، اور بڑے کھلاڑیوں نے بہت بڑی تعداد میں خرید کے معاہدے بند کرنا اور فروخت کے معاہدوں کو کھولنا روک دیا ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے 11000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 18000 فروخت (مختصر) کے معاہدے کھولے۔ لہٰذا، پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں 8000 کی کمی آئی۔ تاہم، چارٹ کے نیچے انڈیکیٹر یہ دکھاتا ہے کہ اگرچہ نیٹ پوزیشن میں کمی آتی رہتی ہے، اس کی کمی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ یورو 1.1700 کی سطح پر گرا، جس کے گرد اوپر کی جانب پلٹنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ پہلا انڈیکیٹر یہ دکھاتا ہے کہ سبز اور سرخ لائینیں ("غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) ایک دوسرے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہیں، جس کا مطلب اوپر کے رحجان میں مسلسل کمی ہے۔ یاد کریں کہ جب لائینیں تنگ ہونا شروع ہوتی ہیں تو اس کا مطلب حالیہ رحجان کا اختتام ہے۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی چارٹ پر صورتِ حال اصلاح کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ لہٰذا، ہمارا ماننا ہے کہ اس وقت دونوں انڈیکیٹرز بالکل ایک اصلاح کا اشارہ کر رہے ہیں۔ پہلے کی طرح، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ فیڈرل ریزرو نے ابھی تک مقداری محرک پروگرام کو مکمل نہیں کیا ہے، جس کی بدولت امریکی معیشت میں رقم کا اضافہ جاری رہتا ہے، جو افراطِ زر میں اضافے کو اور بیرونی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی میں اضافہ کو شروع کرتا ہے۔ اس لئے، ہمیں ڈالر میں کمی کے ایک نئے دور کی توقع ہے۔ بڑے کھلاڑیوں کے جذبات بُلش رہتے ہیں کیونکہ خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد فروخت کے معاہدوں سے تجاوز کرتی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback