empty
 
 
18.08.2021 12:34 PM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 اگست۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ کتنا زیادہ گرے گا؟

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے 17 اگست کو زیادہ دلچسپی سے حرکت کی۔ ایشین تجارتی سیشن کے دوران ایک نیچے کی حرکت شروع ہوئی، جو پورے تجارتی دن تک برقرار رہی۔ اگرچہ، یہ کہنا زیادہ درست ہو گا کہ یہ پیر سے اب تک ختم نہیں ہوئی۔ کسی نہ کسی طرح، برطانوی کرنسی میں زوال جاری رہا، اور یہاں یہ سوال اٹھتا ہے: برطانوی پاؤنڈ ساری رات، صبح اور سارا دن کیوں گرتا رہا، اور یورپی کرنسی صرف سہ پہر میں گری؟ سب سے ضروری، مارکیٹوں نے تمام یورپی اور امریکی رپورٹوں کو نظرانداز کیا اور برطانیہ کے اعدادوشمار نے پاؤنڈ میں اضافے کو شروع کیا ہوگا۔ اس لئے، اسے بھی نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ نتیجتاً، عمومی بنیادی پسِ منظر پر توجہ دی جا سکتی ہے اور ان کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے، جو اب افغانستان کے بحران پر مشتمل ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ یورو اور پاؤنڈ کو بیک وقت امریکی کرنسی کے مقابلے میں قدر کم کرنی چاہیے تھی۔ کم سے کم یہ منطقی ہو گا۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا، اور اس لمحے پر سوالات اٹھتے ہیں۔ اب معاشی رپورٹوں کی بات کرتے ہیں۔ برطانیہ میں، جون میں بے روزگاری کی شرح 4.7% تک گری، بے روزگاری کی شرح کے لئے درخواستوں کی تعداد 8000 سے گری اور اوسط اجرت میں پیش گوئی سے ذرا زیادہ اضافہ ہوا۔ عمومی طور پر، برطانیہ کے اعدادوشمار کا پورا پیکیج کافی مضبوط نکلا ، لیکن منگل کو پاؤنڈ مارکیٹ سے تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

چارٹ میں نمبر "1" یوکے پیکج آف رپورٹس کی ریلیز کے وقت کی نشاندہی کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اس وقت برطانوی کرنسی میں پہلے سے کمی شروع ہو گئی ہے اور برطانوی رپورٹیں اس پر کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوئی ہیں۔ اب آئیے تجارتی اشاروں کو دیکھتے ہیں۔ بدقسمتی سے، یورپی تجارتی سیشن کے دوران ایک دور تھا جب جوڑی کئی گھنٹوں تک عملی طور پر فلیٹ تھی۔ اور یہ اس وقت تھا جب اس نے 1.3800کی انتہائی سطح کو عبور کیا، جس کے گرد تجارتی اشارے ایک ساتھ تشکیل پائے، جس میں سے پہلے تین غلط نکلے۔ فروخت کا پہلا اشارہ 16 پوائنٹس کا نقصان لایا، خرید کا دوسرا (اور تیسرا) 15 پوائنٹس کا نقصان لایا۔ چوتھے (تب جب طاقتور نیچے کی حرکت شروع ہوئی) پر مزید کام کرنے کی تجویز نہیں دی گئی تھی۔ تاجر 1.3754 کی سطح پر قابو پاتے ہوئے، صرف آخری پانچویں اشارے پر مختصر پوزیشنز کھول سکتے تھے۔ اس کی تشکیل کے بعد، قیمت 20 پوائنٹس سے نیچے گئی، اس لئے پہلی دو ڈیلز پر نقصان رُک گیا۔ اس طرح ، 1 گھنٹے کے ٹائم فریم پر ، 5 منٹ کے ٹائم فریم پر نیچے کی مضبوط حرکت کے باوجود، ہمیں بہت سارے غلط اشارے ملے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ ٹائم فریم طاقتور نیچے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہے، اور دن میں 100 سے زیادہ پوائنٹس سے گری ہے۔ قیمتیں نیچے جانے والے چینل سے بہت نیچے گری ہیں، اس لئے رحجان نیچے کی جانب جاری رہتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا، قیمتوں میں موجودہ کمی کو افغانستان میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے بہت زیادہ امکانات کے ساتھ اکسایا گیا ، اس لیے یہ اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کہ مارکیٹیں صرف اس عنصر کی بنیاد پر ڈالر کو کتنا زیادہ خریدیں گی۔ تاہم، آج فیڈرل ریزرو کے چئیرمین جیروم پاول تقریر کریں گے، جو پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی کی حرکت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3677، 1.3723، 1.3754، 1.3794، 1.3886۔ سینکو اسپین بی (1.3876) اور کیجن-سن (1.3806) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ برطانیہ جولائی کی افراطِ زر کی رپورٹ کو بدھ 18 اگست کو جاری کرے گا۔ یہ بہت اہم رپورٹ ہے، تاہم یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح برطانیہ سے بڑے اقتصادی اعداد و شمار کے پورے پیکیج کو نظر انداز کیا گیا، اس سے مارکیٹوں کا بھی دھیان نہیں رہ سکتا۔ عمومی طور پر، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ افغانستان میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی بحران کی بنیاد پر امریکی کرنسی کی خریداری کب تک جاری رہے گی؟ ہمارا ماننا ہے کہ ڈالر مزید کچھ دنوں میں بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ مشکل سے۔ یاد کریں کہ طویل مدت میں، اوپر کا رجحان اب بھی محفوظ ہے اور ہم اس کے دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بہرحال، چونکہ ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ، کچھ عرصے کے لیے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکہ بدھ کو کوئی اہم رپورٹ شائع نہیں کرے گا ، اور شام کے فیڈ منٹ کو غالباً نظر انداز کر دیا جائے گا۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (3-9 اگست) کے دوران 40 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اور اگر بڑے کھلاڑے یورو میں اپنی نیٹ پوزیشن میں کمی جاری رکھیں تو پاؤنڈ کی صورت میں پیشہ ور تاجروں نے ایک بار پھر برطانوی کرنسی خریدنا شروع کی۔ پہلے انڈیکیٹر ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) کی سبز لائن پر توجہ دیں - یہ اوپر مڑی ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، ہمیں اوپر کا نیا رحجان دکھائی دے سکتا ہے۔ تاہم ، بڑے کھلاڑی رپورٹنگ ہفتے میں نئے معاہدے کھولنے میں زیادہ پرجوش نہیں تھے۔ صحیح کہیں تو انہوں نے صرف معاہدوں کو بند کیا۔ غیر تجارتی تاجروں کے لئے خرید (طویل) کے معاہدوں کی تعداد 2000 اور فروخت کے معاہدوں (مختصر) 5500 سے کم ہوئی۔ تاہم، اس کا پھر بھی یہ مطلب ہے کہ نیٹ پوزیشن میں 3500 سے اضافہ ہوا اور تاجروں کے سب سے اہم گروپ کا مزاج مزید بُلش ہو گیا ہے۔ خاص طور پر "زیادہ بُلش" اور "کم بئیرش" نہیں، کیونکہ اس وقت غیر تجارتی گروپ کے خرید کے معاہدے فروخت (مختصر) معاہدوں سے زیادہ ہیں جو کھلے ہیں ( 37.6 ہزار کی نسبت 43.7 ہزار ہیں)۔ یہ بتاتا ہے کہ بُلش جذبات میں حالیہ ماہ میں شدت آ سکتی ہے۔ مزید براں، پاؤنڈ کی تکنیکی تصویر تقریباً ویسی ہی ہے جیسی یورو کے لئے ہے: اوپر والے رجحان کے خلاف اصلاحات کے پہلے دور کی قیمتیں کم ہو گئیں اور نیچے کی طرف بڑھنے سے قاصر تھیں۔ اس لئے، اوپر کے رحجان کے نئے دور کا امکان زیادہ ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، دونوں کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) اور تکنیکی تجزیے کی رپورٹیں تقریباً ایک جیسے منظر نامے کی پیش گوئی کرتی ہیں۔ نتیجتاً، ہمیں پاؤنڈ/ڈالر کی قیمتوں کا 1.4240 کی سطح پر واپس آنے کی توقع کا حق ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback