empty
 
 
25.08.2021 12:12 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 اگست ۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو نئے اوپر والے رجحان پر نظر رکھتے ہوئے اصلاح جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو بہت کمزور تجارت کی۔ دن کا اتار چڑھاؤ 40 پوائنٹس سے زیادہ کا نہیں تھا، اس لئے بکھرے ہوئے تجارتی اشاروں پر انحصار کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ کچھ دن پہلے ہم نے کہا تھا کہ فلیٹ خطرناک ہے کیونکہ بہت بڑی تعداد میں غلط اشارے بناتے ہوئے، قیمت طویل عرصے کی بجائے کسی ایک سطح یا لائن کے قریب ہو سکتی ہے۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کل تھے، جب جوڑی پورا دن 1.1744 کی انتہائی سطح کے گرد گھوم رہی تھی۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ امریکہ اور یورپی یونین میں دن میں کوئی ایک بھی واقع یا رپورٹ نہیں تھی، اس لئے یہ سب حیران کُن نہیں ہے کہ جوڑی نے ایک اور دن پُر سکون تجارت کرنے میں گزارا۔ آئیے اب تجارتی اشاروں پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آپ کو منگل کو کیسے تجارت کرنی چاہئیے تھی۔ پہلا فروخت کا اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے شروع میں دو گھنٹوں کے اندر بنا۔ آخر میں، قیمتیں 1.1744 کی سطح سے پلٹیں اور ان میں 11 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اس کے بعد، پہلے سے امریکی سیشن میں، یعنی سات گھنٹوں کے بعد جب جوڑی انہی 11 پوائنٹس سے اوپر گئی اور 1.174 کی سطح پر واپس آئی اور اس کو عبور کیا، جہاں 10 پوائنٹس کے نقصان سے مختصر پوزیشنز کو بند کرنا ضروری تھا۔مزید، اس کے بعد کے اشاروں کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا، چونکہ یہ پہلے ہی واضح تھا کہ جوڑی کسی انٹرا ڈے رحجان کے بغیر ہی 40 پوائنٹس سے تجارت کر رہی تھی۔ حرکت ظاہر ہے سہ پہر میں مضبوط ہوئی، لیکن 20 پوائنٹس کو مشکل سے ایک حرکت کہا جا سکتا ہے جس پر کام ہونا چاہئیے تھا۔ یاد رکھیں کہ یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پر کم سے کم منافع 30 پوائنٹس کا ہو سکتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 25 اگست۔ فیڈ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہو گیا اور کیو ای کو ختم کرنے کا ارادہ تبدیل کر لیا۔

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 25 اگست۔ ڈالر میں کمی آئی، لیکن جیروم پاول کیو ای کو ختم کرنے کی فیڈ کی رضامندی پر مارکیٹ کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یہ بھی واضح دکھائی دے رہا ہے کہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی حرکت جاری ہے، تاہم کیونکہ جوڑی متعدد ماہ سے کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ حرکت کر رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ تجارت معمول کے مطابق ہو رہی ہے۔ اس وقت رحجان کو اوپر کا رحجان سمجھا جاتا ہے اور قیمت نے کیجن سن لائن اور سینکو اسپین بی لائن کو عبور کیا ہے، اس لئے یورو/ڈالر کی جوڑی کے مزید اضافے کے امکانات نمایاں طور پر بہتر ہو رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہم کئی مہینوں سے اوپر کے رجحان کے دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے ، لیکن ہر بار کوئی چیز بُلز کے لئے رکاوٹ بنتی ہے۔ اس وقت جوڑی کے پاس اوپر کی جانب حرکت کا موقع ہے، کیونکہ زیادہ تر تکنیکی اور بنیادی عناصر یورو کو سپورٹ کرتے ہیں، لیکن کیا فائدہ اگر بُلز بہت کم خرید رہے ہیں، اور اتار چڑھاؤ ایک دن میں 40-50 پوائنٹس ہے؟ بدھ کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے رہتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1750، 1.1805, 1.1852ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1735) اور کیجن-سن لائنیں (1.1706) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ 25 اگست کو امریکہ اور یورپی یونین دونوں میں خبروں کے لحاظ سے مکمل طور پر پُرسکون ہو جائے گا۔ یورپی سینٹرل بینک کے نائب صدر لوئس دی گندوس برطانیہ میں تقریر کریں گے، لیکن اس بات کا امکان کہ وہ کچھ اہم بتائیں گے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ جو آخری بار مارکیٹ نے اس رپورٹ پر ردِ عمل دیا۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (10-16 اگست) کے دوران 40 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ چونکہ یورپی کرنسی حالیہ ہفتوں میں گر رہی ہے، یہ حیران کُن نہیں کہ کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ نے یہ ظاہر کیا کہ بُلش جذبات پیشہ وار کھلاڑیوں کے مابین کمزور ہو گئے ہیں۔ یہ پہلے انڈیکیٹر پر واضح دیکھا جا سکتا ہے جو فروری سے بُلش جذبات میں کمزوری کو دکھا رہا ہے۔ سبز اور سرخ لائینیں تنگ ہو رہی ہیں، جو اوپر کے رحجان کے اختتام کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم، اوپر کا رحجان کو مکمل نہیں سمجھا جا سکتا ہے، اور جدید سی او ٹی رپورٹ نے سبز لائن (تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) کو بڑھنے کی اجازت دی۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کے مابین بُلش مزاج ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے، اس لئے یہ ممکن ہے کہ اوپر کا نیا رحجان قریب مستقبل میں شروع ہو گا۔ دوسرا انڈیکیٹر بھی نیٹ پوزیشن میں اضافے کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حجم میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے مطابق یورو میں نئے اضافے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 21,600 خرید کے معاہدے (طویل) کھولے اور 4,400 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 26,000 کا اضافہ ہوا جو یورو کرنسی کے لئے بھی کافی زیادہ ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اگلے کچھ دنوں میں یورو نے اپنا زوال دوبارہ شروع کیا، اس لئے نئی سی او ٹی رپورٹ پہلے ہی نیٹ پوزیشن میں کمی کو دکھا سکتی ہے۔ کسی بھی صورت میں، کیونکہ بُلش جذبات برقرار رہتے ہیں ، کیونکہ غیر تجارتی گروپ کی جانب سے خرید کے لیے کھلے معاہدوں کی کل تعداد فروخت کے معاہدوں کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔ لہٰذا، ہم اوپر کے رحجان کے دوبارہ شروع ہونے کی توقع جاری رکھتے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback