empty
 
 
17.09.2021 08:57 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 17 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ اتار چڑھاؤ میں غیر متوقع اضافہ اور فوری منافع بخش تجارت۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوا اور یہ جمعرات کو 70 پوائنٹس تک پہنچا۔ یہ زیادہ قدر نہیں ہے، لیکن یہ پہلے سے "نارمل" سے قریب ہے۔ اتار چڑھاؤ میں اضافے کے ساتھ، تجارتی اشاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور سب سے اہم یہ کہ منافع بخش اور طاقتور تجارتی اشارے بنے۔ آج بہت کم معاشی اعدادوشمار تھے اور درحقیقت میں ان کا جوڑی پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ دن کی صرف ایک رپورٹ امریکہ میں ریٹیل سیل ہے - جو پیش گوئی سے زیادہ نکلی، لیکن جب یہ رپورٹ شائع ہوئی، جوڑی پہلے سے نیچے جا چکی تھی(چارٹ پر قدر "2")۔ یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر(چارٹ میں قدر "1") ہونا طے تھی، لیکن اس کے بعد مارکیٹ کو کوئی خاص ردِ عمل نہیں تھا۔ آئیے تجارتی اشاروں کی بات کرتے ہیں۔ پہلا اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے آغاز میں بنا تھا۔ قیمت کیجن سن لائن سے نیچے ترتیب پائی اس لئے تاجروں کو مختصر پوزیشنز کو کھولنا پڑا تھا۔ اس کے بعد، قیمت نے 1.1797 کی انتہائی سطح اور 1.1779 کی سپورٹ سطح کو عبور کیا اور اصلاح کے لئے 1.1750 کی انتہائی سطح پر کام کیا۔ اس سطح سے پلٹنا مختصر پوزیشنز کو بند کرنے اور طویل پوزیشنز کو کھولنے کا اشارہ تھا۔ لہٰذا، مختصر پوزیشن پر 45 پوائنٹس کا منافع لینا ممکن تھا۔ طویل پوزیشن کھولنے کے بعد، حرکت پہلے سے کافی کمزور ہو گئی تھی، اس لئے قریبی ہدف کی سطح تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ بہرحال، اس تجارت پر 5-10 پوائنٹس کا منافع بنا سکتے تھے۔ اس کے نتیجے میں، جیسے ہی اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوا ، ٹھوس منافع فوری طور پر حاصل کیا گیا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 17 ستمبر۔ ڈالر غیر متوقع طور پر بڑھ گیا۔ کیا مارکیٹیں مراعات کے خاتمے پر یقین رکھتی ہیں؟

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نیچے کا رحجان برقرار رہتا ہے اس حقیقت کے باوجود کہ جوڑی نے نیچے کی رحجان لائنوں کو متعدد بار عبور کیا ہے، جو دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔ لہٰذا، نیچے کا رحجان اب غیر واضح ہے اور کل کی نیچے کی جانب حرکت بہت عجیب لگتی ہے، کیونکہ یہ کسی خاص تقریب سے شروع نہیں ہوئی۔ بہرحال، اتار چڑھاؤ میں اضافہ اچھا ہے، کیونکہ 1.1750 کی سطح کو عبور نہیں کیا جا سکا، مزید نیچے کی جانب حرکت ابھی بھی سوال میں ہے۔ جمعہ کو ہم تاجروں کی توجہ اہم سطحوں اور لائنوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں۔ 1.1666، 1.1704، 1.1750، 1.1805، 1.1857 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1851) اور کیجن-سن لائنیں (1.1800) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یونیورسٹی آف مشی گن 17 ستمبر کو امریکی صارف کے جذبات کی انڈیکس کی اشاعت کرے گی۔ اگر اس انڈیکس کی قدر 5 یا اس سے زائد پوائنٹس سے مختلف نہیں ہوتی تو پھر اس پر مارکیٹ کے ردِ عمل کی توقع نہیں کرنی چاہئیے۔ اس کے علاوہ، یورپی یونین میں افراطِ زر کی رپورٹ جاری ہو گی۔ تاہم ، اگست کے لیے یہ دوسرا ، حتمی تخمینہ ہے ، لہٰذا تاجر پہلے ہی ذہنی طور پر 3.0٪ y/y کے لیے تیار ہیں۔ اس سے بھی زیادہ امکان نہیں کہ اس رپورٹ پر کوئی رد عمل سامنے آئے۔ آج ہم دیکھیں گے کہ کیا اتار چڑھاؤ میں کل کا اضافہ ایک حادثہ تھا؟

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (31 اگست - 6 ستمبر) کے دوران 75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ لیکن کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹیں، جنہوں نے مسلسل متعدد ماہ سے غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی کا اشارہ کیا تھا، اس نے سطح 0 (پہلا انڈیکیٹر) سے پہلے یورپی کرنسی کی فروخت کو روک دیا۔ یعنی اس وقت "غیر تجارتی" گروپ کی طویل اور مختصر کھلی پوزیشنز کی تعداد ایک جیسی ہے، جو اس گروپ کے غیر جانبدار مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔ باضابطہ طور پر یہ بُلش رہتا ہے، کیونکہ خرید کے (طویل) معاہدوں کی ذرا سی زیادہ تعداد بڑے کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے، لیکن یہ فائدہ معمولی ہے۔ لہٰذا، سی او ٹی رپورٹ فی الحال انتہائی اہم سوالات کے جوابات نہیں دیتی ہیں۔ یعنی: کیا بئیر 1.1700 کی سطح پر قابو پانے کے قابل ہو جائئں گے تاکہ نیچے کی طرف رجحان پیدا کیا جا سکے؟ کیا بُلز نیا اوپر کا رحجان بنانے کے لئے تیار ہیں؟ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے ایک ہزار سے کم خرید کے معاہدے (طویل) اور 16.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 15,000 کا اضافہ ہوا اور مزاج مزید بُلش ہو گیا۔ تاہم، فیڈ کے عنصر کو بھی نہیں بھولنا چاہئیے۔ ہم آپ کو یاد کرواتے جائیں کہ اگر امریکی معیشت میں رقم کا اضافہ جاری رہتا ہے تو یہ رقم کی فراہمی اور ڈالر کے قدرتی افراطِ زر میں اضافے کا باعث بنے گا۔ یعنی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کھلاڑی یورپی کرنسی سے کیسے چھٹکارا پاتے ہیں، اگر فیڈرل ریزرو ایک ماہ میں 120 بلین ڈالر کو پرنٹ کرنا جاری رکھتے ہیں تو یہ ڈالر میں مضبوط ترقی کا باعث نہیں بنے گا اور اس کے برعکس۔ نوٹ کریں کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فیڈ سے معیشت میں آنے والی زیادہ تر رقم اسٹاک مارکیٹ میں بہتی ہے۔ اگر سرمایہ کار حصص خریدنا بند کردیتے ہیں ، تو یہ مفت رقم کی فراہمی کا باعث بن سکتا ہے ، جو ڈالر میں نئے زوال کا باعث بنے گا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback