برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو ایک بار پھر سست روی سے حرکت کی۔ صرف ایک استشنٰی شام کا وقت ہے ، جب امریکی مرکزی بینک نے اپنے اجلاس کے نتائج کا اعلان کیا، اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے ایک پریس کانفرنس کی۔ باقیوں کے لیے ، پاؤنڈ نے بہت "بری طرح" حرکت کی۔ شام تک ایک ساتھ تین غیر واضح اور غلط اشارے تیار کیے گئے تھے ، جنہیں نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔ تمام اشارے جو ایک ساتھ چارٹ پر بنے ظاہر ہے انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہ مکمل طور پر تجارت کے قابل نہیں تھے۔ بہرحال، تاجر اشارے پر 1.3640 کی سطح پر قابو پانے کے لئے مختصر پوزیشنز کو کھول سکتے تھے، جس کے بعد جوڑی 15 پوائنٹس سے نیچے گئی۔ وہ اشارے جو امریکی تجارتی سیشن کے دوران بنے انہیں نظرانداز کرنا تھا، کیونکہ اس وقت پہلے سے دو غلط اشارے 1.3640 کی سطح کے گرد بن گئے تھے۔ تین اشارے 1.3640 کی سطح کے قریب تھے، جو شام میں تشکیل پائے تھے، اس پر کام کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا کیونکہ قیمت تیزی سے حرکت کر رہی تھی۔ نیز، اوپر چارٹ واضح دکھاتا ہے کہ قیمت مسلسل اپنی حرکت کی سمت کو تبدیل کر رہی تھی۔ مارکیٹ ایک مشتعل حالت میں تھی، اس لئے کسی پیمائش اور رجحان کی نقل و حرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ دن کے آخر میں، ڈالر میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹیں واضح طور پر ایسی تحریک کی توقع کر رہی تھیں نہ کہ فیڈ میٹنگ کے ایسے نتائج کی۔ یاد کریں کہ فیڈ نے ایک بار پھر کوئی اہم فیصلے نہیں کئے اور صرف یہ کہا کہ کیو ای پروگرام کا "2021 کے وسط میں مکمل ہونے کا امکان ہو گا"۔ اس پروگرام کو ختم کرنے کی کوئی خاص تاریخیں نہیں دی گئیں۔ فیڈ اگلے دو مہینوں میں کم از کم 120 بلین ڈالر ماہانہ کے لیے اوپن مارکیٹ سے سیکیورٹیز خریدنا جاری رکھے گا۔
برطانوی پاونڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 23 ستمبر۔ بورس جانسن: برطانیہ- برطانیہ اور امریکہ کے تجارتی معاہدے پر 2024 سے پہلے دستخط ہونے کا امکان نہیں ہے۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر مجموعی طور پر نیچے کی جان حرکت جاری رکھتی ہے، لیکن اتار چڑھاؤ اب بھی مطلوبہ ہونے کے لئے بہت کچھ چھوڑ دیتا ہے۔ فیڈ میٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا گیا اور قیمت اچھلتے ہوئے بھی رحجان لائن سے نیچے رہنے میں کامیاب ہو گئی۔ لہٰذا، اس اشارے کو مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اگر یہ تجارت پر زیادہ خطرے کے لیے نہ ہوتی۔ بہت کچھ بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج پر منحصر ہو گا۔ اگر نتائج فیڈ کے نتائج کی طرح کمزور ہوتے ہیں تو پھر آپ کو دوبارہ طاقتور حرکت پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہم تاجروں کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں: 1.3519، 1.3570، 1.3601، 1.3640، 1.3732۔ سینکو اسپین بی (1.3818) اور کیجن-سن (1.3727) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی پر برطانیہ اور امریکہ کی رپورٹیں جمعرات 23 ستمبر کو جاری ہوں گی۔ لیکن ظاہر ہے مارکیٹ بی او ای میٹنگ اور اس کے نتائج کو ترجیح دے گی۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بی او ای مقداری پروگرام میں کمی یا تبدیلی کی شرح کا اعلان کرے گی۔ لہٰذا، بی او ای گورنر اینڈریو بیلے کا کور لیٹر اور بیان بازی کافی اہمیت کی حامل ہو گی۔ پاؤنڈ کی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے بی او ای کو آخری بار کے مقابلے میں زیادہ ہاکش پوزیشن لینی چاہیے۔
ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) کے دوران ایک بھی پوائنٹ نہ حاصل کیا اور نہ ہی ایک پوائنٹ کا نقصان کیا۔ یاد کریں کہ حالیہ ہفتوں میں کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بئیرش میں تبدیل ہو گیا۔ اوپر چارٹ ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں تبدیلی ظاہر کرتا ہے) میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن صفرسے نیچے گری ہے۔ یہ گذشتہ سی او ٹی رپورٹ کے آنے تک تھا جو جمعہ کو 17 ستمبر کو آئی۔ اس وقت ، ہم نے پہلے ہی برطانوی کرنسی کے زوال کے تسلسل پر سوال اٹھایا تھا۔ سادے الفاظ میں پاؤںڈ میں یورو کی طرح عالمی اوپر کی جانب رحجان کے خلاف چھ ماہ سے اصلاح ہوتی رہی ہے۔ اور اس کے دوران یہ 23.6% اصلاح میں کامیاب ہوئی۔ یہ بہت کم ہے اور یقینی طور پر ایسا نہیں لگتا کہ نیچے کی طرف کوئی نیا رجحان بن رہا ہے۔ اور جدید سی او ٹی رپورٹ نے یہ ظاہر کیا کہ ڈالر کی مزید ترقی کی کوئی توقعات قبل از وقت ہو سکتی ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود ہفتے کے آخر میں ڈالر میں پاؤنڈ اور یورو کے خلاف اضافہ ہوا، رپورٹنگ ہفتے کے دوران بڑے کھلاڑیوں نے خرید (طویل) کے 15,000 معاہدے فوری کھولے اور اسی تعداد میں فروخت (مختصر) معاہدوں کو بند کیا۔ یعنی تاجروں کی "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز میں ایک ساتھ 30,000 کا اضافہ ہوا۔ اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ آخری سی او ٹی رپورٹ تک ، تجارتی تاجروں کے لیے صرف 30،000 خریداری کے معاہدے کھولے گئے تھے، ایسی تبدیلیاں عالمی ہیں۔ لہٰذا، پاؤنڈ کی صورت میں، زوال کے امکانات یورو کی نسبت بہت کم ہیں۔ مزید براں، پاؤنڈ اور یورو دونوں میں اوپر کی جانب رحجان کے خلاف 600 پوائنٹس کی اصلاح ہوئی۔ لیکن پاؤنڈ کے لئے یہ 23% سے کم ہے، اور یہ یورو کے لئے ایک تہائی ہے۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔