empty
 
 
28.10.2021 08:26 AM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 28 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو پر کل فلیٹ جاری ہے۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی ہفتے کے تیسرے تجارتی دن میں افقی چینل میں رہنا جاری رکھتی ہے۔ رات کی فلیٹ کو زیادہ حیران کُن نہیں ہونا چااہئیے، کیونکہ جوڑی نے ایشیائی سیشن کے دوران ہر روز حرکت کے بغیر عملی طور پر تجارت کی۔ تاہم، ایک فلیٹ یورپی اور امریکی سیشن کے دوران دیکھا گیا تھا۔ جوڑی نے پورا دن کیجن سن لائن (1.1626) اور 1.1588 کے سپورٹ ایریا میں گزارا، یعنی 38-پوائنٹس کے افقی چینل میں۔ یہ نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ سینکو اسپین بی لائن اور 1.1612 کی انتہائی سطح بھی ان دو لائنوں کے مابین واقع ہیں۔ لہٰذا، تمام سطحوں کے مابین فاصلہ 10-15 پوائنٹس سے زیادہ کا نہیں تھا۔ اور اس نے اس کے بدلے ہمیں ان تمام سطحوں پر الگ سے غور نہ کرنے پر مجبور کیا، لیکن سپورٹ یا مزاحمتی سطح کے طور پر۔ تاہم، مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے چار اور قیمت انہی کے درمیان تھی۔ اس لئے مجموعی طور پر دن میں تمام تجارتی اشاروں کو نظرانداز کرنا چاہئیے، کیونکہ اہداف کے مابین فاصلہ بہت کم تھا، اور ہر انفرادی سطح یا لائن سے لوٹنے کی پیروی ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کو یاد لاتے ہیں کہ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائینیں فلیٹ میں کمزور ہیں۔ کل کیجن سن لائن کے قریب ایک طاقتور فروخت کا اشارہ بنا، لیکن یہ ایک اتفاق ہو سکتا ہے۔ خطرات بہت زیادہ ہیں۔ معاشی رپورٹیں آخر کار بدھ کو سامنے آئیں۔ امریکہ نے ستمبر کے لئے پائیدار اشیاء کے آرڈرز کی ایک ہی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس انڈیکیٹر میں -1.1% m/m کی پیش گوئی کے خلاف 0.4% m/m کی کمی ہوئی۔ لہٰذا، ایک جانب اصل قدر پیش گوئی کی قدر سے بہتر تھی اور دوسری جانب یہ کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور کسی بھی صورت میں، اس کے جاری ہونے کے فوری بعد، مارکیٹوں نے کوئی ردِ عمل نہیں ظاہر کیا۔ یورو بعد میں گرنا شروع ہوا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یہ بہتر طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اطراف میں حرکت جاری رکھتی ہے۔ لہٰذا، رجحان کی تحریک اب تمام آنے والے نتائج کے ساتھ غائب ہے۔ فلیٹ کی حالت میں تجارت کرنا زیادہ اچھا تجربہ نہیں ہے۔ مزید براں، اب واضح حدود کے ساتھ ایک واضح لیٹرل چینل بھی نہیں ہے۔ عمومی طور پر، تکنیکی تصویر ممکنہ حد تک پُر کشش نہیں ہے۔ ہم جمعرات کو درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں - 1.1529، 1.1584، 1.1666 نیز سینکو اسپین بی (1.1596) اور کیجن-سن لائنیں (1.1625)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ اس کے ساتھ، یہ مت بھولیں کہ اچیموکو انڈیکیٹر فلیٹ میں اپنی طاقت کھو دیتے ہیں۔، اس لئے انہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر کیجن سن لائن کو۔ یا اس وقت ان پر کام کریں جب یہ واقعی طاقتور ہوں۔ 28 اکتوبر کو امریکہ اور یورپی یونین میں متعدد تعداد میں اہم واقعات اور رپورٹیں ہوں گی۔ جمعرات ہفتے کا سب سے اہم دن ہے۔ یورپی یونین یورپی سینٹرل بینک کی میٹنگ کے نتائج پیش کرے گا۔ اور اگرچہ مارکیٹیں مانیٹری پالیسی میں کوئی بھی اہم تبدیلیوں کی توقع نہیں کرتیں، بہرحال مانیٹری پالیسی کی رپورٹ اور ای سی بی کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر نئی معلومات فراہم کر سکتی ہے جس پر مارکیٹ کا ردِ عمل سامنے آ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ، امریکہ تیسری سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی پر پرورٹ شائع کرے گا۔ پیش گوئی کے مطابق، یہ قدر 2.6% qoq پر جا سکتی ہے، جس کا بئیرز کو خوش کرنے کا امکان نہیں ہے۔ بہرحال، ہر چیز اس پر منحصر ہو گی کہ اصل قیمت پیشن گوئی سے کتنی مختلف اور کس سمت میں ہوگی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا جائزہ برائے 28 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹوں کا جائزہ

This image is no longer relevant

غیر تجارتی تاجروں کا مزاج گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (12-18 اکتوبر) کے دوران بُلش سمت میں تبدیل ہو گیا۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، 8,500 خرید کے معاہدے (طویل) اور 16,000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند ہوئے۔ لہٰذا، "غیر تجارتی تاجروں" کی نیٹ پوزیشن، جو سب سے اہم گروپ ہے، اس میں 7.5 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اور یہاں "برطانوی پاؤنڈ کی بیماری" کے بارے میں بات کرنا درست ہے۔ ہم آپ کو یاد کروا دیں کہ پاؤنڈ کے پیشہ ور کھلاڑی پچھلے کچھ ماہ سے اوپر یا نیچے چھلانگ لگاتے رہے ہیں۔ اور یہ، بدلے میں، اشارہ کرتا ہے کہ کوئی واحد مزاج اور واضح رجحان نہیں ہے۔ ہم یورو کرنسی میں اب وہی چیز دیکھ رہے ہیں۔ یہ دوسرے اشارے کے ذریعہ فصاحت کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے، جو نیٹ پوزیشن میں اضافہ یا کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ نتیجتاً اس وقت بڑے کھلاڑی یہ نہیں سمجھتے کہ یورو کرنسی کے ساتھ کیا کیا جائے۔ اس کے ساتھ اوپر چارٹ میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑی کی شرح گذشتہ مقامی کم سطح سے 100 پوائنٹس سے نیچے گئی ہے۔ اس لئے، اس وقت طویل مدتی منصوبے کی پوری تکنیکی تصویر اب بھی معیاری تین لہروں کی اصلاح کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس لئے ہمارے نقطہ نظر سے قریب مستقبل میں اوپر کے نئے رحجان کی تشکیل کا ابھی بھی امکان ہے، ان کوششوں کو دیکھتے ہوئے جن کے ساتھ یورپی کرنسی گذشتہ 8-9 ماہ سے گر رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ جیسا کہ خرید کے اشارے نہیں ہیں، آپ کو مارکیٹ میں طویل پوزیشنز میں جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔ کسی بھی بنیادی مفروضے کے لیے مخصوص تکنیکی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ نہیں ہیں، تو آپ کو مناسب تجارتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback