empty
 
 
09.11.2021 11:26 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ غیر دلچسپ پیر، حسب توقع

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے توقع کے مطابق، ہفتے کے پہلے تجارتی دن کے دوران 43 پوائنٹس کا کم اتار چڑھاؤ دکھایا۔ اس میں کچھ حیران کُن نہیں، کل ہم نے کہا کہ میکرو اکنامک کے لحاظ سے کوئی بھی دلچسپ منصوبہ یا تو یورپی یونین یا امریکہ میں پیر کے لیے نہیں ہے۔ تاہم، ایک طرف حالات بدلے لیکن دوسری طرف وہی رہے۔ یہ بدل گیا کیونکہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر واقعات کے کیلنڈر میں شامل تھی۔ یہ ویسا ہی رہا – کیونکہ اس تقریر نے کوئی نئی معلومات فراہم نہیں کیں اور تجارت کے عمل کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کیا (چارٹ میں نمبر "1")۔ لیکن دن کے وقت تحریک خود ہی ناگوار تھی۔ نہ صرف اتار چڑھاؤ "صفر پر" تھا، بلکہ رجحان کی کوئی حرکت بھی نہیں تھی، جس کی وجہ سے تجارتی اشارے کی ایک بڑی تعداد بنی، اور سب غلط تھے۔ بہر حال، آئیے اب بھی یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ پیر کو تجارت کیسے کی جائے۔ پہلے دو اشارے مختصر پوزیشنز کے لیے تھے۔ سب سے پہلے، قیمت کریٹیکل لائن سے نیچے آ گئی، اور پھر اس سے اچھل گئی۔ ہر بار یہ 3 پوائنٹس سے نیچے گئی اور یہ سب کچھ کہتا ہے۔ قدرتی طور پر، ان اشاروں کے نتیجے میں 15 پوائنٹس کا نقصان ہوا جب قیمت کیجن سن لائن کے اوپر طے ہوئی۔ خرید کے اشارے بہتر نہیں تھے۔ ان میں سے پہلے پر قیمت انہی 3 پوائنٹس سے اوپر گئی اور طویل پوزیشنز 11 پوائنٹس کے نقصان سے بند ہوئیں۔ کیجن سن لائن کے قریب دوسرے تمام اشاروں کو نظرانداز کرنا چاہئیے۔ یہ ممکن ہو گا کہ 1.1584 کی سطح سے پلٹنے کی صورت میں فروخت کے اشارے پر کام کرنے کی کوشش کی جائے، جو کہ امریکی سیشن کے آغاز میں تشکیل دیا گیا تھا، لیکن اس اشارے کی تشکیل کے وقت، قیمت تقریباً کریٹیکل لائن پر پہنچ گئی. 1.1584 کی سطح کے قریب اگلا خرید کا اشارہ بالکل پاول کی تقریر کے آغاز کے دوران شائع ہوا تھا... عام طور پر، ان اشاروں کو بھی نظر انداز کر دینا چاہیے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان تشکیل پایا اور فوری پلٹ گیا۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ہی متعدد بار کہا ہے، یورو/ڈالر کی جوڑی کی حرکات انتہائی مبہم ہیں۔ انہیں رحجان یا فلیٹ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ اب قیمت رحجان لائن سے اوپر ترتیب پائی ہے، کل یہ آرام سے نیچے کی جانب حرکت کو دوبارہ شروع کر سکتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ دوبارہ 1.1534 کی سطح سے نیچے نہیں جائے گی۔ منگل کو ہم درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں۔- 1.1507، 1.1534، 1.1584، 1.1666، نیز سینکو اسپین بی (1.1613) اور کیجن-سن لائنیں (1.1564)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے اور پاول یورپی یونین اور امریکہ میں تقاریر کریں گے۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ تقاریر تاجروں کو کچھ نیا دیں گی، اس لیے، زیادہ تر امکان ہے کہ انہیں نظر انداز کر دیا جائے گا۔ صرف اتنا کرنا ہے کہ جب آفیشلز بولیں تو زیادہ سے زیادہ محتاط رہیں۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 9 نومبر۔ ڈالر مسلسل بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ فیڈ کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 9 نومبر۔ بینک آف انگلینڈ پاؤنڈ کو سپورٹ کر سکتا ہے، جبکہ یہ 500 پوائنٹس سے بڑھ سکتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹوں کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (26 اکتوبر - 1 نومبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج تبدیل نہیں ہوا، لیکن زیادہ نہیں۔ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دورا ن 4000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 10.5 ہزار فروخت کے معاہدوں (مختصر) کو بند کر دیا۔ نتیجتاً، پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں 6.5 ہزار کا اضافہ ہوا، جو کہ زیادہ نہیں ہے۔ تاہم، غیر تجارتی تاجروں کے مزاج میں تبدیلیاں اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر سے بہتر دیکھی جا سکتی ہیں۔ سبز اور سرخ لائینیں طویل عرصے سے ایک دوسرے کی جانب حرکت کرتی رہی ہیں، اور گذشتہ کچھ ماہ میں وہ ایک ہی سطح پر رہی ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ گذشتہ رحجان ختم ہو رہا ہے اور اس وقت بڑے کھلاڑیوں کا مزاج ممکنہ حد تک غیر جانبدار ہے۔ معاہدوں کی کل تعداد کے ڈیٹا سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ "غیر تجارتی" گروپ کے پاس 195,000 خرید (طویل) معاہدے اور 199,000 فروخت کے معاہدے(مختصر) ہیں۔ تجارتی گروپ کے پاس 418,000 خرید کے اور 442,000 فروخت کے معاہدے ہیں۔ یعنی، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ نمبر ایک جیسا ہے۔ اس لئے، جوڑی میں نیچے کی طرف حرکت کے جاری رہنے کے نظریاتی امکانات موجود ہیں۔ رحجان ختم ہونا شروع ہوا (ایک اوپر کی طرف رحجان) جب سرخ اور سبز لکیریں ("تجارتی" اور "غیر تجارتی" گروپوں کی نیٹ پوزیشنیں) تنگ ہونا شروع ہوئیں۔ یعنی کافی دیر تک۔ اور اب، منطقی طور پر، نیچے کی طرف رحجان جاری ہے۔ تاہم، یہ "رحجان" اب بھی رحجان سے زیادہ مماثل نہیں ہے۔ بلکہ، ایک عام تین لہری اصلاح ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$10000 مزید!
    ہم جنوری قرعہ اندازی کرتے ہیں $10000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback