empty
 
 
24.11.2021 01:19 PM
یرو/امریکی ڈالر جوڑی کا جائزہ۔ 24 نومبر۔ یورپی معیشت کو نئی مراعات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

4 گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

تکنیکی تفصیلات:

بلند لینئیر ریگریشن چینل: سمت - نیچے کی جانب۔

نچلا لینئیر ریگریشن چینل: سمت - انیچے کی جانب۔

موونگ ایوریج (20؛ ہموار) - نیچے کی جانب

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو نیچے کی جانب حرکت جاری رکھی۔ حتٰی کہ اگر دن کے دوران جوڑی میں معمولی سا اضافہ ہوتا تو پھر بھی مجموعی رحجان پر اثرانداز نہیں ہوتا، جو کہ اب عام آنکھ کو بھی واضح دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں لینئیر ریگریشن چینلز اب نیچے کی جانب گامزن ہیں۔ موونگ ایوریج نیچے کی جانب گامزن ہے اور قیمت اس پر ترتیب نہیں پا سکتی۔ لہٰذا، اس وقت صرف جوڑی کی فروخت پر غور کرنا چاہئیے۔ ہفتے کے آخر میں، ہم پہلے ہی اس بارے میں سوچ رہے تھے کہ آیا یورپی کرنسی میں موجودہ زوال جائز ہے۔ اور اگر نہیں تو ہم نے کہا تھا کہ تکنیکی اشاروں اور تصدیق کے بغیر کسی بھی مفروضے پر کام نہیں ہونا چاہئیے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ نیچے کی طرف رحجان ختم ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یورپی کرنسی کے لیے بنیادی پسِ منظر دن بہ دن خراب ہوتا جا رہا ہے۔ اصولی طور پر، دنیا بھر میں "کورونا وائرس" میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، قریب مستقبل میں، وبائی مرض کی صورتِ حال ہر طرف بدتر ہو سکتی ہے اور اقوامِ متحدہ اس سے مستشنٰی نہیں۔ تاہم، متعدد ممالک نے یورپی یونین میں قرنطین متعارف کروا دیا ہے۔ اور اس کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کی معیشت ایک بار پھر سست ہو سکتی ہے۔ وہ جو ابھی بھولے نہیں ہم انہیں یاد دلاتے ہیں کہ یورپی معیشت نے گذشتہ چار سہ ماہیوں میں امریکی معیشت کے برعکس مضبوط ترقی نہیں دکھائی ہے۔ اس کی شرح کو اب کم کہا جا سکتا ہے۔ اور اب وباء کی نئی لہر سے اس میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ جرمنی میں حالیہ دنوں میں، دن میں 50-60 ہزار لوگ فی دن بیمار ہو رہے ہیں، جو پوری وباء کے دنوں کی سب سے زیادہ سطح ہے۔ پولینڈ میں ان واقعات کی سطح پہلے ہی دوسری اور تیسری لہروں کی بلندیوں کے قریب پہنچ رہی ہے۔ نیدرلینڈز ہر روز بیماری کے خلاف ریکارڈ قائم کرتا ہے، اور آسٹریا پہلے ہی ملک گیر "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر چکا ہے۔ اس طرح، جلد ہی پوری یوروپی یونین دوبارہ بیماری کے لئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر سکتی ہے، حالانکہ کم از کم 50% آبادی نے طویل عرصے سے دونوں ویکسینیشن حاصل کر لی ہیں۔ یہ وہ عنصر ہے جو مستقبل میں یورپی کرنسی پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

کرسٹین لیگارڈ اور "کورونا وائرس" یورو کرنسی کے مکمل خاتمے کے برابر ہیں۔

پچھلے ڈیڑھ سے دو سالوں میں، یورپی کرنسی کچھ بہتر تھی۔ حتٰی کہ سال 2021 میں زیادہ تر وقت اس کے زوال کے باوجود یہ بہتر تھی۔ تاہم، گذشتہ دو ماہ کو کہا جا سکتا ہے کہ سب کچھ الٹ پلٹ گیا ہے۔ بالکل غیر متوقع طور پر، بہت سے لوگوں کے لیے وبائی مرض کی ایک نئی لہر شروع ہوئی، یورپی مرکزی بینک نے بینک آف انگلینڈ اور ایف ای ڈی کے اپنے ساتھیوں کی حمایت نہیں کی اور کلیدی شرح میں اضافے اور مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، اور کرسٹین لیگارڈ نے مختلف سمتوں میں "ڈووش" تبصرے شروع کئے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں، ایف ای ڈی نے مقداری محرک پروگرام میں کمی شروع کی، جس نے امریکی ڈالر میں ایک دفعہ پھر اضافہ کیا، جو اس کے بغیر پہلے ہی مضبوط ہو رہا تھا۔ اور اگرچہ ہم حالیہ مہینوں میں مارکیٹ کی طرف سے دکھائے جانے والے ردِعمل کو کافی سمجھتے ہیں، لیکن یورو/ڈالر کی جوڑی کا زوال محض بے عملی سے جاری رہ سکتا ہے۔ یاد کریں کہ کرسٹین لیگارڈ مہنگائی کے معاملے پر بھی انتہائی نرم رویہ اپناتی ہیں، جو اگرچہ یورپی یونین میں امریکہ کے مقابلے میں کم ہے، وہ بھی بڑھ رہی ہے۔ اس معاملے میں، یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ سرکاری افراطِ زر اب "چیمبر کے لئے اوسط قیمت" کی طرح ہے۔ پانچ مریض مر رہے ہیں، پانچ ٹھیک ہو رہے ہیں اور اوسطاً سب نارمل حالت میں ہیں۔ افراطِ زر کے بارے میں بھی یورپی یونین اور امریکہ میں ایسا ہی ہے۔ اس کی سرکاری قیمت 4-6% ہے، درحقیقت، معیشت کے بہت سے شعبوں میں، قیمتوں میں 15% سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کچھ قسم کے خام مال، پٹرول، بجلی، گیس، رئیل اسٹیٹ، بہت سے سامان، ریستوراں، کیفے کی قیمتوں میں حال ہی میں 15% سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ درحقیقت وہی مہنگائی ہے۔ لہٰذا، دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے کھربوں ڈالر، یورو اور دیگر کرنسیوں کو پرنٹ کرنے کے بعد ہر چیز کی قدر ہر جگہ بڑھ رہی ہے۔ اس لئے بہت سے سرمایہ کاروں، کاروباروں اور عام کاریگروں کے لئے مہگائی اس وقت ایک سنگین مسئلہ ہے۔ لیکن سینٹرل بینک کے سربراہان، بالخصوص ای سی بی کا ماننا ہے کہ یہ عارضی صورتِ حال ہے اور اس پر کوئی اقدامات نہیں کرتے۔ اور یہ نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ ای سی بی اب کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ مانیٹری پالیسی میں سختی معیشت میں بڑی کمی کا باعث بنے گا، جو اگلے کچھ ماہ میں مشکل ہو سکتا ہے۔

This image is no longer relevant

یورو/ ڈالر کی جوڑی کا 24 نومبر کے لئے اتار چڑھاؤ فی دن 73 پوائنٹس کا ہے اور اسے "اوسط" کہا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، ہم آج جوڑی کی 1.1190 اور 1.1335 کی سطحوں کے مابین حرکت کی توقع رکھتے ہیں۔ ہیکن عاشی انڈیکیٹر کا نیچے کی طرف الٹ جانا نیچے کی طرف حرکت کے دوبارہ شروع ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔

قریبی سپورٹ سطحیں:

ایس 1 – 1.1230

ایس 2 – 1.1169

ایس 3 – 1.1108

قریبی مزاحمتی سطحیں:

آر 1 – 1.1292

آر 2 – 1.1353

آر 3 – 1.1414

تجارتی تجاویز:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی اصلاح کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لہٰذا، آج ہمیں ہیکن عاشی انڈیکیٹر کے نیچے کی جانب پلٹنے پر 1.1230 اور 1.1190 کےفروخت کے نئے آرڈر کھولنے پر غور کرنا چاہئیے۔ اگر قیمت موونگ ایوریج سے اوپر ترتیب پاتی ہے تو 1.1414 اور 1.1475 اہداف کے ساتھ جوڑی کی خریداریوں پر غور کرنا چاہئیے۔

تصاویر کی وضاحت:

لینئیر ریگریشن چینلز - موجودہ رحجان کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر دونوں ایک ہی سمت میں ہوتے ہے ، تو یہ رحجان مضبوط ہے۔

موونگ ایوریج لائن (20؛ہموار) قلیل مدتی رحجان اور اس سمت کا تعین کرتی ہے جس میں اب تجارت کی جانی چاہیے۔

مرے کی سطح - نقل و حرکت اور اصلاحات کے لیے ہدف کی سطح۔

اتار چڑھاؤ کی سطح (سرخ لکیریں) - ممکنہ قیمت کا چینل جد میں جوڑی اگلا دن گزارے گا ، موجودہ اتار چڑھاؤ کے اشارے پر منحصر ہے۔

سی سی آئی اشارے - زیادہ فروخت کا ایریا میں (-250 سے نیچے) یا زیادہ خرید کے ایریا (+250 سے اوپر) میں اس کا داخلے کا مطلب یہ ہے کہ مخالف سمت میں الٹ رحجان آنے والا ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$10000 مزید!
    ہم جنوری قرعہ اندازی کرتے ہیں $10000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback