empty
 
 
24.11.2021 01:20 PM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 نومبر۔ کورونا وائرس برطانیہ پر حملہ کر رہا ہے۔

4 گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

تکنیکی تفصیلات:

بلند لینئیر ریگریشن چینل: سمت - نیچے کی جانب۔

نچلا لینئیر ریگریشن چینل: سمت - انیچے کی جانب۔

موونگ ایوریج (20؛ ہموار) - نیچے کی جانب۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو نیچے کی حرکت بھی جاری رکھی۔ اگرچہ برطانیہ میں یورپی یونین کی طرح سنگین وبائی مسائل نہیں ہیں، پاؤنڈ اسٹرلنگ یورو کی طرح حالیہ ہفتوں میں مہنگا ترین ہوتا جا رہا ہے۔ لہٰذا، یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ یورپی یونین اور کرسٹین لیگارڈ کی بیان بازی ہی زوال کی اچھی وجوہات ہیں، لیکن صرف وہی نہیں ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ یہ خود امریکی ڈالر کی ترقی کے بغیر نہیں کر سکتا، جو یورو اور پاؤنڈ کے زوال کا الٹا پہلو ہے۔ اور پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی میں برطانوی کرنسی کی اپنی فروخت بھی ہے، کیونکہ اب برطانیہ میں سب کچھ اچھا نہیں ہے۔ شاید صرف ایک چیز جو برطانیہ میں ابھی بری نہیں ہے وہ "کورونا وائرس" کی صورتِ حال ہے۔ اگرچہ گذشتہ ماہ میں برطانیہ میں دس لاکھ لوگ بیمار ہوئے ہیں اور ملک خود دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، مملکت برطانیہ کی حکومت مستقبل قریب میں "لاک ڈاؤن" کرنے یا قرنطین کے اقدامات کو سخت کرنے والی نہیں ہے۔ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ آیا یہ فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ بورس جانسن کی حکمرانی کے چند سالوں سے، ہم پہلے ہی یہ سمجھنے میں کامیاب ہو چکے ہیں کہ معیشت کو صحت کی دیکھ بھال سے اوپر رکھا گیا ہے۔ برطانیہ نے وقتاً فوقتاً، ہر نئی "لہر" پر یا تو یورپی یونین میں بیماری کی بلند ترین سطح، یا اموات کی بلند ترین سطح کو اکثر پہلی اور دوسری دونوں لہروں میں ظاہر کیا۔ تاہم، اب جب کہ واقعات کی سطح تیسری لہر کی زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے، لندن کو نئے قرنطین کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ بورس جانسن نے کہا کہ "یقیناً، ہم اس بیماری کے امکانات کے بارے میں فکر مند ہیں، لیکن ابھی تک ہمیں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی جس کے لیے "پلان بی" میں تبدیلی کی ضرورت ہو۔ اس طرح، برطانیہ میں وباء کی صورت حال نازک نہیں ہے، لیکن مستقبل قریب میں یہ مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کا اخراج، ویلز میں علیحدگی پسند جذبات، ڈنمارک اور فرانس کے الزامات۔

"کورونا وائرس" کی صورتِ حال کے علاوہ اور کیا چیز پاؤنڈ پر دباؤ ڈال سکتی ہے، جس نے 2021 کے بیشتر حصے میں کافی پر اعتماد محسوس کیا ہے؟ یقیناً، یہ ایف ای ڈی کی پالیسی ہے اور اس کے سخت ہونے کے حوالے سے مارکیٹوں کی اعلیٰ توقعات ہیں۔ تاہم، برطانیہ میں، بنیادی پس منظر ایسا ہی ہے کہ اس پر آنکھیں بند کر کے دکھاوا کرنا بھی ناممکن ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سکاٹ لینڈ اپنے ہی "بریگزٹ" کے معاملے پر ہار ماننے والا نہیں ہے، ویلز میں علیحدگی پسندی کے جذبات بڑھنے لگے ہیں، اور مقامی پارلیمنٹ آہستہ آہستہ ان بنیاد پرست جماعتوں کے نمائندوں سے بھرنے لگی ہے جو انگلینڈ سے علیحدگی کی حمایت کرتی ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کرانے کی خواہش کی بنیادی وجہ یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ اتحاد ہے۔ ویلز کی ممکنہ علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ برطانیہ میں "کول اپینڈیج" کی حیثیت ہے۔ ویلش کم تعداد میں لیکن قابلِ فخر لوگ ہیں، اور پچھلی دو دہائیوں میں، ریفرنڈم کروانا اور آزادی کا اعلان کرنا بہت فیشن بن گیا ہے۔ لہٰذا اب یقیناً یہ سب باتیں زیادہ ہیں لیکن مستقبل میں اگر ویلز اپنا ریفرنڈم کروانا چاہے تو ہمیں حیرانی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، یورپی یونین میں، برطانیہ کے اقدامات اور منصوبوں سے انفرادی ممالک کا عدم اطمینان زیادہ سے زیادہ پختہ ہو رہا ہے۔ "شمالی آئرلینڈ کے پروٹوکول" پر اتفاق کرنا ابھی ممکن نہیں ہے، بورس جانسن اور ان کے ساتھی "16ویں آرٹیکل" کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اور ہر دو ماہ بعد ایک یا دوسرا یورپی یونین کا رکن موجودہ بریگزٹ معاہدے کی شرائط پر ملک برطانیہ پر عدم تعمیل کا الزام لگاتا ہے۔ اس طرح اس محاذ پر بھی کوئی مثبت خبر نہیں ہے۔ اور اگرچہ ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ یہ بنیادی پسِ منظر پاؤنڈ پر آزادانہ دباؤ ڈال سکتا ہے، اس کے باوجود، دوسرے عوامل کے ساتھ، یہ ٹھیک ہو سکتا ہے۔

آخر میں ہمارے پاس کیا ہے؟ اگرچہ پاؤنڈ اسٹرلنگ سال 2021 کے بیشتر عرصے سے گر رہا ہے، اب تک یہ کمی جاری ہے۔ بہت کچھ دسمبر میں ایف ای ڈی اور بینک آف انگلینڈ کی میٹنگوں پر منحصر ہوگا۔ پہلی یا دوسری مانیٹری پالیسی میں تبدیلی مارکیٹ کے شرکاء کے مزاج کو متاثر کر سکتی ہے۔ لیکن ابھی کے لیے، مارکیٹیں یورو اور پاؤنڈ کی ڈالر میں فروخت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا اوسط اتار چڑھاؤ فی دن 78 پوائنٹس کا ہے۔ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے یہ قدر "اوسط" ہے۔ بدھ 24 نومبر کو ہم چینل کے اندر حرکت کی توقع کرتے ہیں، جو 1.3305 اور 1.3462 سطحوں تک محدود ہے۔ ہیکن عاشی انڈیکیٹر کا اوپر کی جانب پلٹنا اوپر کی جانب ممکنہ اصلاح کے دور کا اشارہ کرے گا۔

قریبی سپورٹ سطحیں:

ایس 1 – 1.3367

ایس 2 – 1.3336

ایس 3 – 1.3306

قریبی مزاحمتی سطحیں:

آر 1 – 1.3497

آر 2 – 1.3428

آر 3 – 1.3458

تجارتی تجاویز:

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر موونگ ایوریج لائن کو عبور کیا، لہٰذا، اس وقت ہکن عاشی کے اوپر کی جانب مڑنے تک 1.3336 اور 1.3306 سطحوں کے اہداف کے ساتھ مختصر پوزیشنز میں رہنا ضروری ہے۔ خرید کے آرڈرز پر غور کیا جا سکتا ہے اگر قیمت کا 1.3489 اور 1.3519 کے اہداف کے ساتھ موونگ ایوریج لائن سے اوپر پُراعتماد استحکام ہوتا ہے اور ہیکن عاشی کے نیچے مڑنے تک انہیں کھلا رکھیں۔

تصاویر کی وضاحت:

لینئیر ریگریشن چینلز - موجودہ رحجان کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر دونوں ایک ہی سمت میں ہوتے ہے ، تو یہ رحجان مضبوط ہے۔

موونگ ایوریج لائن (20؛ہموار) قلیل مدتی رحجان اور اس سمت کا تعین کرتی ہے جس میں اب تجارت کی جانی چاہیے۔

مرے کی سطح - نقل و حرکت اور اصلاحات کے لیے ہدف کی سطح۔

اتار چڑھاؤ کی سطح (سرخ لکیریں) - ممکنہ قیمت کا چینل جد میں جوڑی اگلا دن گزارے گا ، موجودہ اتار چڑھاؤ کے اشارے پر منحصر ہے۔

سی سی آئی اشارے - زیادہ فروخت کا ایریا میں (-250 سے نیچے) یا زیادہ خرید کے ایریا (+250 سے اوپر) میں اس کا داخلے کا مطلب یہ ہے کہ مخالف سمت میں الٹ رحجان آنے والا ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$10000 مزید!
    ہم جنوری قرعہ اندازی کرتے ہیں $10000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback