empty
 
 
30.11.2021 05:16 PM
یورو/امریکی ٖڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 30 نومبر۔ اومی کرون کا تناؤ آ رہا ہے، لیکن زرمبادلہ کی مارکیٹ اب بھی پرسکون ہے۔

4 گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

تکنیکی تفصیلات:

بلند لینئیر ریگریشن چینل: سمت - نیچے کی جانب۔

نچلا لینئیر ریگریشن چینل: سمت - انیچے کی جانب۔

موونگ ایوریج (20؛ ہموار) - اطراف کی جانب

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پیر کو اصلاح کے خلاف ترتیب پائی۔ حالیہ دنوں میں کیا ہوا ہے؟ یورپی کرنسی کو اپنی گذشتہ کھوئی ہوئی پوزیشنز کا کچھ حصہ واپس حاصل کرنے کی قوت ملی اور موونگ ایوریج لائن سے اوپر قدم جمائے۔ ایک جانب، یہ پہلے سے ہی جوڑی کی کامیابی ہے کیونکہ حالیہ ماہ میں یہ تقریباً گر چکی تھی۔ دوسری جانب، یہ ایک نئے اوپر کی طرف رحجان کی تشکیل کے بارے میں وقت سے پہلے خوشی منانے کے قابل نہیں ہے۔ اب تک یورو کرنسی میں 110-120 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کا زیادہ تر پیر کو نقصان ہوا ہے۔ اس لئے یہ نتیجہ نکالنا بھی ممکن نہیں کہ مارکیٹیں جوڑی کی خرید کی جانب چلی گئی ہیں۔ بنیادی پس منظر پر کوئی نتیجہ اخذ کرنا بھی ناممکن ہے۔ دسمبر اس ہفتے شروع ہوتا ہے، اور ہم یہ معلوم کریں گے کہ کیا ایف ای ڈی مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس جمعہ کو بھی، اگلی نان فارم پے رولز رپورٹ کی اہمیت معلوم ہو جائے گی، جو ایف ای ڈی کے لیے بہت اہم ہے اور مانیٹری پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ واقعات دسمبر میں کافی اہم ہوں گے کیونکہ اب ای سی بی کی جانب سے کسی بھی طرح کے سنگین اقدامات کی توقع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، ہم نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ امریکی معیشت کی حالت اور ریاستہائے متحدہ میں "لاک ڈاؤن" کی عدم موجودگی کو گمراہ کن نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے کہا تھا کہ نیا تناؤ سامنے آئے گا اور امریکی معیشت یورپی معیشت کے بعد بند ہو سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ہم درست تھے اور نیا تناؤ آ گیا۔ اب تک، یہ کہنا مشکل ہے یہ پوری دنیا اور عالمی معیشت کے لئے کن نتائج کا سبب بنے گا۔ اس وقت یہ معلوم ہے کہ یہ "ڈیلٹا تناؤ" سے زیادہ متعدی ہے، جس نے اب بنیادی طور پر پوری دنیا کو متاثرکیا ہے اور ان لوگوں کی قوت مدافعت کے لیے بھی زیادہ مزاحم ہے جو پہلے ہی بیمار ہو چکے ہیں یا ویکسین کر چکے ہیں۔ چونکہ اب تک دنیا میں اس تناؤ کے ساتھ بہت کم بیماریوں کا اندراج کیا گیا ہے، اس لیے کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔ تاہم عوام اس لمحے کا انتظار نہیں کرنا چاہتے جب اومی کرون پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اسرائیل اپنے بورڈر بند کرتا ہے، تاجر اب پُرسکون ہیں۔

اس وقت مجموعی طور پر، ہم صرف اندازے لگا سکتے ہیں اور مفروضے قائم کر سکتے ہیں کیونکہ اب تک سرکاری اعدادوشمار بہت کم ہیں۔ کچھ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ وہ لوگ جو حال میں بیمار ہوئے ہیں اور پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے وہ اومی کرون سے بیمار ہو سکتے ہیں۔ کچھ کا ماننا ہے کہ صرف وہ لوگ جن کی قوت مدافعت کم ہے۔ دنیا کے صرف ایک درجن ممالک میں اب تک وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے، لیکن غالب امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت سے دوسرے اس کا اعلان کریں گے۔ اسرائیل نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے اپنے بورڈر مکمل طور پر بند کر دئیے ہیں۔ قرنطین دو ہفتوں کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر، ارسولا وان ڈیر لیین نے ان ممالک کے ساتھ فضائی ٹریفک بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے جہاں پہلے ہی ایک نئے تناؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس وقت تناؤ کے بارے میں یہ بھی جانا جاتا ہے کہ کسی وجہ سے یہ اکثر نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے اور تقریباً غیر علامتی طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔

لہٰذا، ایسا لگتا ہے کہ دنیا ایک نئی وبائی تباہی کے دہانے پر ہے۔ بلاشبہ، میں یہ ماننا چاہتا ہوں کہ اومی کرون کا تناؤ اتنا تباہ کن نہیں ہوگا جتنا کہ اب لگتا ہے، لیکن اس سے پہلے ہونے والی چیزیں بہت بری ہیں۔ امریکی اسٹاک انڈیکس جمعہ کو گر گئے۔ شاید نئے تناؤ سے متعلق خبروں کی وجہ سے۔ تاہم، زرمبادلہ کی مارکیٹ اب بھی پرسکون ہے اور یہ تاجروں کو خوش نہیں کر سکتی۔ کسی خاص جوڑی کی شرح میں 50-100 پوائنٹس کی تبدیلی کو شاید ہی گھبراہٹ سمجھا جائے۔ مزید برآں، جمعہ کو اومی کرون کی خبروں پر مارکیٹ کے ردعمل کے نتیجے میں یورو کے مقابلے میں ڈالر کے زوال کو جوڑنا شاید ہی ممکن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یورو متعدد ہفتوں یا مہینوں سے ڈالر کے خلاف گر رہا ہے، اس لئے جمعہ کو مختصر پوزیشنوں پر معمولی منافع لینے اور ایک معمولی اوپر کی اصلاح ہوسکتی ہے۔ مزید براں یہ جمعہ کو جاری رہ سکتا ہے۔ اس طرح، ہمارے نقطہ نظر سے، دو اہم کرنسی جوڑوں نے ابھی تک نئے تناؤ کے بنیادی پس منظر میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ نظریاتی طور پر، اگر پوری دنیا کو ایک نئے تناؤ سے متاثر ہونے کا حقیقی خطرہ ہے، تو امریکی ڈالر کو اسی طرح بڑھنا پڑے گا جیسا کہ فروری-مارچ 2020 میں ہوا تھا کیونکہ یہ دنیا کی ریزرو کرنسی ہے۔ لہٰذا، ڈالر کے حق میں نہ ہونے والی کسی بھی تحریک کو اومیکرون کے لیے مارکیٹ کا ردعمل نہیں سمجھا جا سکتا۔

This image is no longer relevant

یورو/ ڈالر کی جوڑی کا 30 نومبر کے لئے اتار چڑھاؤ فی دن 68 پوائنٹس کا ہے اور اسے "اوسط" کہا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، ہم آج جوڑی کی 1.1193 اور 1.1329 کی سطحوں کے مابین حرکت کی توقع رکھتے ہیں۔ ہیکن عاشی انڈیکیٹر کا اوپر کی طرف الٹ جانا اوپر کی طرف حرکت کے دور کا اشارہ کرے گا۔

قریبی سپورٹ سطحیں:

ایس 1 – 1.1230

ایس 2 – 1.1169

ایس 3 – 1.1108

قریبی مزاحمتی سطحیں:

آر 1 – 1.1292

آر 2 – 1.1353

آر 3 – 1.1414

تجارتی تجاویز:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے موونگ ایوریج سے اوپر قدم جما لئے، لیکن یہ ابھی تک اوپر کی حرکت جاری نہیں رکھ سکتی۔ لہٰذا،اگر قیمت موونگ ایوریج لائن سے اوپر رہتی ہے تو آج آپ کو 1.1329 اور 1.1353 کے اہداف کے ساتھ خرید کے آرڈر میں رہنا چاہئیے۔ اگر قیمت موونگ ایوریج سے نیچے فکس ہوتی ہے تو 1.1230 اور 1.1193 اہداف کے ساتھ جوڑی کی فروخت پر غور کرنا چاہئیے۔

تصاویر کی وضاحت:

لینئیر ریگریشن چینلز - موجودہ رحجان کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر دونوں ایک ہی سمت میں ہوتے ہے ، تو یہ رحجان مضبوط ہے۔

موونگ ایوریج لائن (20؛ہموار) قلیل مدتی رحجان اور اس سمت کا تعین کرتی ہے جس میں اب تجارت کی جانی چاہیے۔

مرے کی سطح - نقل و حرکت اور اصلاحات کے لیے ہدف کی سطح۔

اتار چڑھاؤ کی سطح (سرخ لکیریں) - ممکنہ قیمت کا چینل جد میں جوڑی اگلا دن گزارے گا ، موجودہ اتار چڑھاؤ کے اشارے پر منحصر ہے۔

سی سی آئی اشارے - زیادہ فروخت کا ایریا میں (-250 سے نیچے) یا زیادہ خرید کے ایریا (+250 سے اوپر) میں اس کا داخلے کا مطلب یہ ہے کہ مخالف سمت میں الٹ رحجان آنے والا ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback