empty
 
 
13.12.2021 09:42 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانوی پاؤنڈ نے جمعہ کو زیادہ واضح اور زیادہ منافع بخش حرکت کی۔
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

جمعہ کے روز یورو/ڈالر کی جوڑی کی جھٹکے دار حرکت کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کی جوڑی نے بہت زیادہ "نرم" حرکت کی۔ دن کے پہلے نصف میں جوڑی میں آہستہ آہستہ کمی ہو رہی تھی اور دوسرے میں تقریباً اسی شرح سے بڑھ رہی تھی۔ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ کے اجراء کے فوراً بعد تاجروں میں کچھ دیر کے لیے جذبات کی لہر دوڑ گئی، جس کی وجہ سے حرکات تیز ہوئیں۔ برطانیہ میں صبح کے وقت کافی اہم رپورٹیں بھی شائع کی گئیں - جی ڈی پی اور صنعتی پیداوار - اور وہ پیشن گوئی سے زیادہ بدتر نکلیں، لہٰذا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ پاؤنڈ دن کے پہلے نصف میں گرا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ تحریک کام نہیں کر سکی، کیونکہ صبح کے وقت ایک بھی اشارہ پیدا نہیں ہوا۔ یہ چند پوائنٹس کے ذریعے اہم لائن تک پہنچنے میں کم پڑ گیا، جہاں سے یہ پلٹ سکتا ہے۔ لیکن یورپی تجارتی سیشن کے اختتام پر ایک خرید کا اشارہ تشکیل دیا گیا، جب 1.3186-1.3193 ایریا سے پلٹاؤ ہوا۔ اس کے تاجروں کو ایک طویل پوزیشن پر کام کرنا پڑا۔ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ تھوڑی دیر بعد، تقریباً ایک گھنٹہ بعد شائع ہوئی، اور چونکہ معاہدہ پہلے ہی کھل چکا تھا، اور تحریک مضبوط ہو سکتی ہے، اس لیے 1.3186-1.3193 ایریا کے نیچے سٹاپ لاس ترتیب دینا ضروری تھا۔ اس کے نتیجے میں، جوڑی کیجن سن لائن تک پہنچی اور اس سے پلٹی، اس لئے طویل پوزیشنز کو بند ہونا چاہئیے تھا (منافع 27 پوائنٹس کا تھا) اور مختصر پوزیشنز کو فوری بند کرنا چاہئیے تھا۔ یہ اشارہ غلط نکلا اور ہم نے 20 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی، اس لئے بریک ایون پر اسٹاپ لاس کو ترتیب دیا گیا جس پر ڈیل بند ہوئی تھی۔ ایک نیا خرید کا اشارہ تب بنا جب قیمت نے 1.3246 ایریا پر کیجن سن لائن کو عبور کیا۔ یہ اشارہ 20 پوائںٹس کا منافع لایا اور 1.3277 کی سطح سے پلٹنے کے بعد تجارت کو بند کرنا چاہئیے تھا۔ جس کے نتیجے میں دن میں کُل منافع تقریباً 50 پوائنٹس کا تھا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی نیچے کی چینل سے نکل لائی آئی ہے اس لئے اب اوپر کے نئے رجحان کی تشکیل شروع ہو سکتی ہے۔ بُلز کو صرف اپنے راستے میں اہم سینکو اسپین بی لائن کو عبور کرنا ہے اور پھر مزید اوپر کی جانب حرکت کے مواقع مزید بڑھ جائیں گے۔ تاہم، اس ہفتے بینک آف انگلینڈ اور فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ شائع ہو گا اس لئے تاجروں کا مزاج ڈرامائی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔ ہم 13 دسمبر کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.3186 -1,3193، 1,3246، 1.3288، 1,3362، 1,3406۔ اس سے نیچے کوئی سطحیں نہیں ہیں کیونکہ قیمت ایک سال سے زیادہ وقت سے نیچے نہیں رہی۔ سینکو اسپین بی (1.3224) اور کیجن سن (1.3281) لائنیں بھی اشارے کے ذرائع ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ بی او ای چیئرمین اینڈریو بیلے پیر کو برطانیہ میں تقریر کریں گے۔ تاہم، ہم یہ نہیں مانتے کہ سینٹرل بینک کی میٹنگ سے تین دن پہلے، اس کے سربراہ اہم معلومات مارکیٹوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اس طرح، آج، سب سے زیادہ امکان ہے، کوئی خبر نہیں ہوگی، اور جوڑی کی اتار چڑھاؤ نسبتاً کمزور ہو جائے گا۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 دسمبر۔ مارکیٹیں ایک ہفتے سے کم سطح پر پڑی ہوئی ہیں اور ایف ای ڈی میٹنگ کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 دسمبر۔ مارکیٹ کو یقین نہیں ہے کہ بینک آف انگلینڈ شرح میں اضافہ کرے گا۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (30 نومبر- 6 دسمبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج ایک بار پھر قدرے کم بئیرش ہو گیا۔ پیشہ ور تاجروں نے گذشتہ ہفتے کے دوران 3,600 فروخت کے معاہدے (مختصر) اور 2,100 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے۔ لہٰذا، "غیر تجارتی" گروپ کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں 1,500 معہادوں کا اضافہ ہوا۔ یہ برطانوی پاؤنڈ کے لئے کافی کم تبدیلی ہے۔ عمومی طور پر غیر تجارتی تاجروں کے مزاج میں تیزی جاری رہتی ہے اور کافی طاقتور رہتی ہے۔ ہم آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ کیسے پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن اوپر چارٹ پر واقع ہے، جو غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے۔ لہٰذا یورو کے برعکس پاؤنڈ کا زوال حالیہ ہفتوں میں کافی منطقی لگتا ہے: بڑے کھلاڑی کرنسی فروخت کرتے ہیں اس میں زوال آتا ہے۔ برطانوی کرنسی میں مزید کمی کا اب زیادہ امکان ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم آپ کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرواتے ہیں کہ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں ایک دوسرے سے کافی دور گئی ہیں۔ یہ اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ نیچے کی طرف رجحان ختم ہو رہا ہے۔ اس طرح، ہمیں ایسی صورتِ حال ملتی ہے جس میں یورو کرنسی کافی منطقی طور پر نیچے نہیں جا رہی ہے، اور پاؤنڈ مستقبل قریب میں اپنی حرکت مکمل کر سکتا ہے۔ اس طرح، دونوں بڑی جوڑیوں کے لیے، ہم نیچے کی طرف رجحان ختم ہونے کا انتظار کرنے کی تجویز کرتے ہیں، لیکن خریداری شروع نہ کریں جب تک کہ خرید کے مخصوص اشارے نہ بن جائیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback