empty
 
 
23.03.2022 10:52 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 23 مارچ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ نے منگل کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اچھی رقم کمانے کا موقع فراہم کیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی کرنسی کی جوڑی نے منگل کو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی سے بھی بہتر حرکت کی۔ اتار چڑھاؤ نمایاں طور پر زیادہ تھا اور دن کے بیشتر حصے میں رجحان کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لکیریں اس معاملے میں بالکل ٹھیک کام کرتی ہیں، لیکن برطانوی کرنسی کی اتنی مضبوط ترقی کی وجوہات کے بارے میں سوالات موجود ہیں۔ ایک مفروضہ ہے کہ یہ آج کی برطانیہ کی افراطِ زر کی رپورٹ پر قبل از وقت ردِعمل ہے۔ یہ محض ایک مفروضہ ہے، لیکن نظریاتی طور پر یہ ممکن ہے، کیونکہ کل برطانیہ سے کوئی اہم پیغام موصول نہیں ہوا۔ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی ایک دن پہلے کی تقریر بھی ڈالر میں اس قدر زوال کو بھڑکا نہیں سکتی تھی، کیونکہ یہ مکمل طور پر ہتک آمیز تھا۔ تاہم اب یہ قیاس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ حقیقت مختلف ہے – سارا دن ایک مضبوط رجحان کی تحریک رہی۔

دن میں چند ایک تجارتی اشارے تھے، لیکن تقریباً تمام بالکل درست تھے۔ پہلے قیمت خرید کا اشارہ بناتے یوئے کیجن سن لائن سے اچھلی۔ اس پر کام ہونا چاہئیے تھا۔ 1.3194 کی انتہائی سطح سے ری باؤنڈ کے اشارے پر ڈیل کو بند کرنا ممکن تھا۔ یہ غلط نکلا لیکن طویل پوزیشن 50 پوائنٹس کے منافع پر بند ہوئی۔ مختصر پوزیشن 1.3194 کی سطح سے پلٹنے پر کھلی، بدقسمتی سے 35 پوائںنٹس کے نقصان پر بند ہوئی جب قیمت نے سینکو اسپین بی لائن کو عبور کیا، کیونکہ سینکو اسپین بی لائن اور 1.3194 کی سطح کو مزاحمت کا ایریا سمجھنا چاہئیے۔ تاہم، ایک نئی طویل پوزیشن کو سینکو اسپین بی کو عبور کرنے کے اشارے پر کھولنا چاہئیے تھا، جس نے 40 پوائنٹس کا منافع کمانا ممکن بنایا۔ لیکن یہی سب نہیں ہے۔ 1.3273 کی انتہائی سطح سے پلٹاؤ پر مختصر پوزیشنز سے کام ہو سکتا تھا۔ یہ ٹرانزیکشن منافع کے مزید 10 پوائنٹس لائی اور اسے دن کے اختتام پر دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا۔ اس لے نتیجے میں دن 60-70 پوائنٹس کے منافع پر بند ہو سکتا تھا۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے تجارتی تاجروں میں بئیرش مزاج میں اضافہ ظاہر کیا۔ تاہم، عام طور پر، حالیہ مہینوں میں بڑے کھلاڑیوں کا مزاج اکثر بدلا ہے، جو اوپر والے چارٹ میں دو اشاروں سے واضح طور پر نظر آتا ہے: وہ مسلسل اپنی حرکت کی سمت بدل رہے ہیں۔ اس وقت کھلی طویل پوزیشنوں کی تعداد مختصر پوزیشنوں کی تعداد سے تقریباً 30,000 کم ہے۔ حالانکہ دو ہفتے پہلے ان کی تعداد تقریباً ایک جیسی ہی تھی۔ اس سے پہلے، ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ بڑے کھلاڑی برطانوی پاؤنڈ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے تھے، لیکن ہم نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی تھی کہ جغرافیائی سیاسی صورتِ حال کی پیچیدگی کے ساتھ، امریکی کرنسی کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، جو سی او ٹی رپورٹ کے ڈیٹا کو "غلط ثابت" کر سکتی ہے۔ تاہم، اب غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی موجودہ تصویر پہلے ہی سی او ٹی رپورٹوں کے مطابق ہونے لگی ہے۔ لہٰذا، پاؤنڈ اب زوال کے ایک نئے دور کے آغاز میں ہے۔ لیکن حالیہ ہفتوں میں یہ صرف گر رہا ہے، اب اوپر کی جانب کی اصلاح شروع ہو سکتی ہے اور پھر ہر چیز سیاسی جغرافیائی پسِ منظر پر منحصر ہو گی۔ تاجروں کے مزاج کی طرح، مارکیٹ کی صورتِ حال تیزی سے بدل سکتی ہے۔ ایک ماہ پہلے، بہت کم لوگوں کا خیال تھا کہ یورپ کے مرکز میں ایک بہت بڑے علاقے پر مسلح تصادم شروع ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، آپ کو ہر چیز کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، اور سی او ٹی رپورٹوں کو صرف تشخیص اور پیش گوئی کے اضافی عنصر کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ مارچ 23۔ ای سی بی اور ایف ای ڈی کے مابین فاصلہ بڑھ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ مارچ 23 ۔ جو بائیڈن روس کے تیل اور گیس کے مسترد ہونے پر بات چیت کرنے برسلز گئے۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 23 مارچ۔ جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تکنیکی تصویر کافی حیران کن دکھائی دیتی ہے۔ پہلے قیمت نے اوپر جانے والے چینل کی نچلی حد کو عبور کیا اور پھر اضافے کو دوبارہ شروع کیا۔ اس کے نتیجے میں، چینل اس وقت زیادہ متعلقہ نہیں رہا اور اوپر کا رجحان برقرار ہے۔ اور منگل کو برطانوی کرنسی کی اتنی مضبوط نمو کی وجہ ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ہم 23 مارچ کو درج ذیل سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں۔1.3087, 1.3194, 1.3273, 1.3367۔ سینکو اسپین بی (1.3115) اور کیجن سن (1.3157) لائنیں بھی اشارے کے ذرائع ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ چارٹ پر سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں جن کا استعمال ٹرانزیکشن پر منافع حاصل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کی تقریر اور افراطِ زر کی رپورٹ بدھ کو برطانیہ میں شیڈول ہے۔ یہ دونوں واقعات انتہائی اہم ہیں۔ بیلی نے گزشتہ ہفتے بینک آف انگلینڈ میٹنگ کے بعد بات نہیں کی، اس لیے وہ مارکیٹ کو اہم معلومات بتا سکتے ہیں۔ اور افراطِ زر کی رپورٹ خود اہم ہے۔ پاول آج ایک اور تقریر بھی کریں گے، جو بہت دلچسپ اور پاؤنڈ/ڈالر کرنسی کی جوڑی کے چارٹ پر بھی جھلک سکتی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback