empty
 
 
13.04.2022 06:21 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 اپریل۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ امریکی افراط زر نے تاخیر سے ڈالر کی نئی نمو کو ہوا دی۔

یورو /امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی ایک بار پھر منگل کو بُری طرح تجارت کر رہی تھی۔ تاہم، تاجروں نے معاشی اعدادوشمار پر کم سے کم ردعمل دیا، جس نے جوڑی میں معمولی سی ہلچل مچا دی۔ ہم یہ نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے کہ امریکی رپورٹ بالکل منطقی تھی۔ چارٹ واضح دکھاتا ہے کہ امریکی تجارتی سیشن کے انتہائی آغاز میں، جوڑی نے تیزی میں اضافہ شروع کیا، جو کریٹیکل لائن سے نیچے ختم ہو گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب افراطِ زر کی رپورٹ جاری ہوئی، اور ایسا ہوا کہ امریکی ڈالر اس کے جاری ہونے کے بعد گر گیا۔ مارچ میں افراطِ زر میں اضافے کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے، ہم یہ کہیں گے کہ امریکی کرنسی میں مضبوطی منطقی ردعمل ہو گا۔ تاہم، مضبوطی بالکل وہی ہے جو اگلے کچھ گھنٹوں میں ڈالر کے ساتھ ہوا، کیونکہ جوڑی کیجن سن لائن کے قریب نیچے گر گئی اور افراط زر کی رپورٹ پر اضافے کی نسبت مزید طاقتور حرکت دکھائی۔ اس کے نتیجے میں، نیچے کا رجحان برقرار رہا اور بُلز کیجن سن لائن سے اوپر ترتیب پانے میں ناکام ہو گئے۔

گزشتہ روز تجارت کے چند اشارے تھے۔ دراصل، صرف دو تھے۔ دونوں بار قیمت کیجن سن لائن سے پلٹی۔ پہلی بار بالکل درست نہیں تھی، لیکن اس اشارے کو نظرانداز کرنا چاہئیے تھا، کیونکہ افراطِ زر کی رپورٹ اس کی تشکیل سے 15-20 منٹ پہلے جاری ہوئی تھی، جو اس جوڑی کے زوال کو اکسانے والی تھی، نہ کہ اس کی ترقی کو۔ عمومی طور پر، خطرہ مول لینا ضروری نہیں تھا۔ لیکن کیجن سن لائن سے دوسرا پلٹاؤ پہلے کی نسبت زیادہ درست تھا اور اس وقت مارکیٹ پہلے سے پُر سکون ہو چکی تھی، اس لئے اس پر کام ہو سکتا تھا۔ جوڑی 40 پوائنٹس سے نیچے جانے میں کامیاب ہو گئی، اور اس طرح کل تاجر ایک ہی کھلی تجارتی ڈیل پر یہ سب حاصل کر سکے۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

تاجروں کی تازہ ترین کمٹمنٹ (سی او ٹی) رپورٹ پچھلی رپورٹوں سے زیادہ دلچسپ نکلی۔ یہاں تک کہ متضاد نکلی، کیونکہ بڑے کھلاڑی طویل پوزیشنز بنا رہے تھے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں 10,800 کا اضافہ ہوا، اور "غیر تجارتی" گروپ میں مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 4,800 تک کا اضافہ ہوا۔ لہٰذا نیٹ پوزیشن میں 6000 معاہدوں کا اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ بُلش مزاج میں شدت آ گئی ہے۔ یہ بُلش ہے کیونکہ طویل پوزیشنز کی کل تعداد اب غیر تجارتی تاجروں کے ساتھ مختصر پوزیشنز کی کل تعداد سے تقریباً 30,000 سے زیادہ ہے۔ چنانچہ تضاد اس حقیقت میں مضمر ہے کہ تاجروں کا مزاج بُلش ہے، لیکن یورو تقریباً بغیر رکے گر رہا ہے۔ ہم پچھلے مضامین میں پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ یہ اثر امریکی ڈالر کی اس سے بھی زیادہ مانگ سے حاصل ہوتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ڈالر کی مانگ یورو کی مانگ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر، یورو کرنسی سے متعلق یہ سی او ٹی رپورٹیں اب اس جوڑی کی مزید نقل و حرکت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں بناتی ہیں۔ کوئی اسے بے معنی کہہ سکتا ہے۔ تاہم، اگر پیشہ ور کھلاڑیوں میں یورو کی مانگ کم ہونے لگتی ہے، تو یہ یورو میں مزید زوال کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ جغرافیائی سیاست اور معاشی اعدادوشمار کی وجہ سے ڈالر کی مانگ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 اپریل۔ یوکرین- امریکی مہنگائی چھلانگ لگا کر بڑھ رہی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 اپریل۔ چپ اور ڈیل ریسکیو کے لیے جلدی میں ہیں: فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 اپریل جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑی نیچے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہے اور نیچے کا رجحان برقرار رکھتی ہے، جس کو یا تو رجحانی لائن یا چینل سے سپورٹ حاصل ہے: ان کی تشکیل ابھی بھی ناممکن ہے۔ تاہم، کل ایک بار پھر بُلز نے طاقت دکھائی، جو کریٹیکل لائن کو عبور کرنے سے قاصر تھے۔ اب کس قسم کی اصلاح کی بات کی جا سکتی ہے؟ مزید، معاشی اور بنیادی پسِ منظر ڈالر کی حمایت میں رہتا ہے۔ امریکی افراطِ زر میں اضافہ آنے والے مہینوں میں فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے جارحانہ سختی کے امکانات کو مزید بڑھاتا ہے۔ بدھ کو ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.0729، 1.0806، 1.0938، 1.1036۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1029) اور کیجن سن لائینیں (1.0888)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 13 اپریل کو یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی اہم حتٰی کہ دلچسپ واقعات یا رپورٹیں آنا طے نہیں ہیں۔ پیداوار کی پرائس انڈیکس کو مشکل سے ہی اہم سمجھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، آج تاجر صرف غیر جغرافیائی سیاسی خبر پر ردِ عمل دینے کے قابل ہوں گے۔ اگر وہ دیں گے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback