یورو /امریکی ڈالر 5 منٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کو ایک ناقابل فہم حرکت جاری رکھی، جو کہ زیادہ تر فلیٹ کی طرح ہے۔ 1.0806 کی سطح سے واپسی کے بعد، کم و بیش ٹھوس حرکت صرف دوپہر میں شروع ہوئی... قدرتی طور پر، نیچے کی طرف۔ اس طرح پیر کے روز بھی جب نہ تو امریکہ یا یورپی یونین میں کوئی اہم تقریب یا رپورٹ کی اشاعت کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور دنیا کے کئی ممالک میں ایسٹر منڈے منایا جا رہا تھا، تب بھی یورپی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی۔ اس لئے اب یہ پوری رفتار سے 1.0729 کی سطح کی جانب حرکت کر رہا ہے، جس کے بعد صرف 1.0636 کی 5 سالہ کم سطح ہدف ہو گی۔ اس سطح تک جانے کے لئے 150 سے زیادہ پوائنٹس باقی نہیں ہیں۔ پیر کے روز جغرافیائی سیاسی پس منظر بھی غائب تھا، لیکن مشرقی یوکرین میں صورتِ حال گرم ہو رہی ہے۔ مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق روسی فوج خارکیف، ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے، یعنی مستقبل قریب میں فوجی تنازع دوسرے مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے۔ قدرتی طور پر، اب کسی قسم کی کشیدگی میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور مذاکرات کو منجمد سمجھا جا سکتا ہے۔
اگر ہم تجارتی اشارے کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو پیر کو صرف ایک ہی تھا. قیمت بہت غلط طریقے سے 1.0806 کی انتہائی سطح سے واپس آگئی، جس کے بعد یہ تقریباً 20 پوائنٹس نیچے جانے میں کامیاب ہوئی۔ سچ پوچھیں تو، یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا اس اشارے پر کام کرنے کی کوشش کرنا قابل تھا یا نہیں۔ اس کی تشکیل سے پہلے، جوڑا کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ بالکل فلیٹ میں منتقل ہوا۔ رجحانی حرکت پر انحصار کرنا بہت مشکل تھا۔ اس لیے اس اشارے کو چھوڑنا اور غیر ضروری خطرات مول نہ لینا شاید بہتر تھا۔
سی او ٹی رپورٹ:
جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹیں انتہائی مایوس کُن ہیں۔۔۔ کیونکہ بڑے کھلاڑی یورو کرنسی میں طویل پوزیشنز بنانا جاری رکھتے ہیں! رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں مزید 10,800 کا اضافہ ہوا اور "غیر تجارتی" گروپ کی جانب سے مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 1,000 کی کمی ہوئی۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 12,000 معاہدوں کا اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے بُلش مزاج میں شدت آئی ہے۔ یہ بُلش ہے کیونکہ طویل پوزیشنز کی کُل تعداد غیر تجاررتی تاجروں کی مختصر پوزیشنز کی کُل تعداد سے 40,000 تک تجاوز کرتی ہے!!! اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن واضح بتاتی ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے بُلش رہا ہے۔ چنانچہ تضاد اس حقیقت میں مضمر ہے کہ تاجروں کا مزاج بُلش ہے، لیکن یورو تقریباً بغیر رکے گر رہا ہے، جو اوپر چارٹ میں واضح دکھائی دیتا ہے۔ ہم پچھلے مضامین میں پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ یہ اثر امریکی ڈالر کی اس سے بھی زیادہ مانگ سے حاصل ہوتا ہے۔ ڈالر کی مانگ یورو کی مانگ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی کے ساتھ ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر، یورو سے متعلق یہ سی او ٹی رپورٹیں اب اس جوڑی کی مزید نقل و حرکت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں بناتی ہیں۔ کوئی اسے بے معنی کہہ سکتا ہے۔ تاہم، اگر پیشہ ور کھلاڑیوں میں یورو کی مانگ کم ہونے لگتی ہے، تو یہ یورو کے ایکسچینج ریٹ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ پچیدہ جغرافیائی سیاست اور معاشی اعدادوشمار کی وجہ سے ڈالر کی مانگ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 19 اپریل۔ کیف اور ماسکو کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 19 اپریل۔ یوکرین کے تنازعے سے بنیادی طور پر امریکہ کو فائدہ ہوتا ہے۔ یورو اور پاؤنڈ کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 اپریل جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔
یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ
یہ واضح دکھائی دیتا ہے کہ جوڑی نے اچانک اصلاح کا ایک نیا دور شروع کیا اور اس کو مکمل بھی تیزی سے کیا، جبکہ نیچے کا رجحان ابھی بھی جاری رہتا ہے اور کسی شک و شبہات کا باعث نہیں بنتا، حتٰی کہ کسی رجحان لائن یا چینل کی عدم موجودگی کے باوجود۔ تمام عناصر ڈالر میں اضافے کے حق میں بولتے ہیں۔ منگل کو ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.0729، 1.0758( سپورٹ کی سطح)، 1.0806، 1.0924(سپورٹ کی سطح)، 1.0938، 1.1036۔ نیز سینکو اسپین بی (1.0931) اور کیجن سن لائینیں (1.0840)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنیں گے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 19 اپریل کو ایک بار پھر یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی اہم واقعات یا اشاعت ہونا طے نہیں ہیں۔ زیادہ تر امکان ہے کہ ہم کسی اور فلیٹ دن یا ایک ایسے دن کا انتظار کر رہے ہیں جس میں غیر واضح اور غیر متوقع حرکت ہو۔ بہرحال، نیچے کا رجحان برقرار رہتا ہے لہٰذا، یقیناً، اگر ہم پوزیشنوں کو کھولنے کے اختیارات پر غور کریں، تو یہ فروخت کے لیے ہوگا۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔
پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔