یورو /امریکی ڈالر 5 منٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو ایک ناقابل فہم حرکت جاری رکھی، جو زیادہ تر فلیٹ کی طرح ہے۔ جوڑی نے دن میں اوپر کی جانب اصلاح کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کی، لیکن بُلز کی تمام کوششیں 1.0806 کی انتہائی سطح کے قریب جلد ختم ہو گئیں۔ اس سطح سے دو بار پلٹاؤ نے یورو کی کم از کم تھوڑا سا بڑھنے کی کوشش کو ختم کر دیا۔ اس طرح، یہ اپنی 15 ماہ کی کم ترین سطح کے بہت قریب رہتا ہے اور اب تک کم از کم ٹھوس اصلاح شروع کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں مل سکتی ہے۔ کل امریکہ اور یورپی یونین میں ایک بھی اہم واقعہ نہیں تھا۔ یوکرین میں فوجی تنازعے کا "دوسرا مرحلہ" شروع ہو چکا ہے، جو اب پورے ڈونباس پر محیط ہے۔ توقع ہے کہ کئی ہفتوں تک سرگرم لڑائی جاری رہے گی جس کے بعد کشیدگی میں نرمی آئے گی۔ بہت سے طریقوں سے، یوکرین اور روس کے درمیان تمام تنازعات کے نتائج "ڈونباس کے لئے جنگ" کے نتائج پر منحصر ہوں گے۔
منگل کو صرف دو تجارتی اشارے تھے۔ جوڑی فروخت کے دو اشارے بناتے ہوئے، 1.0806 کی سطح سے دو بار پلٹی۔ دونوں بار قیمت 10 پوائنٹس سے نیچے جا سکتی تھی۔ اس طرح تاجر کل مختصر پوزیشنز پر کما سکتے تھے۔ نقصان کا امکان تھا، کیونکہ قیمت 1.0806 کی سطح سے اوپر ترتیب نہیں پا سکی۔ چنانچہ فروخت کا کوئی اشارہ منسوخ نہیں ہوا۔
سی او ٹی رپورٹ:
جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹیں انتہائی مایوس کُن ہیں۔۔۔ کیونکہ بڑے کھلاڑی یورو کرنسی میں طویل پوزیشنز بنانا جاری رکھتے ہیں! رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں مزید 10,800 کا اضافہ ہوا اور "غیر تجارتی" گروپ کی جانب سے مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 1,000 کی کمی ہوئی۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 12,000 معاہدوں کا اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے بُلش مزاج میں شدت آئی ہے۔ یہ بُلش ہے کیونکہ طویل پوزیشنز کی کُل تعداد غیر تجاررتی تاجروں کی مختصر پوزیشنز کی کُل تعداد سے 40,000 تک تجاوز کرتی ہے!!! اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن واضح بتاتی ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے بُلش رہا ہے۔ چنانچہ تضاد اس حقیقت میں مضمر ہے کہ تاجروں کا مزاج بُلش ہے، لیکن یورو تقریباً بغیر رکے گر رہا ہے، جو اوپر چارٹ میں واضح دکھائی دیتا ہے۔ ہم پچھلے مضامین میں پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ یہ اثر امریکی ڈالر کی اس سے بھی زیادہ مانگ سے حاصل ہوتا ہے۔ ڈالر کی مانگ یورو کی مانگ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی کے ساتھ ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر، یورو سے متعلق یہ سی او ٹی رپورٹیں اب اس جوڑی کی مزید نقل و حرکت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں بناتی ہیں۔ کوئی اسے بے معنی کہہ سکتا ہے۔ تاہم، اگر پیشہ ور کھلاڑیوں میں یورو کی مانگ کم ہونے لگتی ہے، تو یہ یورو کے ایکسچینج ریٹ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ پچیدہ جغرافیائی سیاست اور معاشی اعدادوشمار کی وجہ سے ڈالر کی مانگ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 20 اپریل۔ "یوکرائنی بحران"، جس میں پوری دنیا ڈوب سکتی ہے۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 20 اپریل۔ جیمز بلارڈ: بحث کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے، ہمیں بولی بڑھانے کی ضرورت ہے!
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 20 اپریل جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔
یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ
یہ دیکھنا اور بھی بہتر ہے کہ فی گھنٹہ ٹائم فریم پر تحریک اب کتنی غیر واضح ہے۔ خاص طور پر پچھلے کچھ دنوں میں، جو اس جوڑی نے 1.0758 اور 1.0820 کی سطح کے درمیان گزارے۔ ایک ہی وقت میں، اب نیچے کی طرف رجحان کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ جوڑی میں معمول کے مطابق اصلاح نہیں ہو سکتی اور ابھی بھی کوئی رجحان لائن یا رجحانی چینل نہیں ہے۔ جوڑی کے مزید زوال کے تقریباً ایک سو فیصد امکان کے ساتھ سب سے زیادہ غیر معیاری صورتِ حال ہے۔ بدھ کو ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.0729، 1.0758( سپورٹ کی سطح)، 1.0806، 1.0924(سپورٹ کی سطح)، 1.0938، 1.1036۔ نیز سینکو اسپین بی (1.0931) اور کیجن سن لائینیں (1.0840)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنیں گے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 20 اپریل کو یورپی یونین میں صنعتی پیداوار پر ایک رپورٹ جاری ہو گی، اور امریکہ فیڈرل ریزرو کے جائزے کی "Beige book" جاری ہو گی۔ یہ دونوں رپورٹوں کا مارکیٹ کے ردعمل کو اکسانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ زیادہ امکان ہے کہ ہمیں ایک اور فلیٹ دن یا غیر واضح اور غیر متوقع حرکتوں کے ساتھ ایک دن کا انتظار کرنا ہے۔ بہرحال، نیچے کا رجحان برقرار رہتا ہے اس لئے ظاہر ہے، اگر ہم پوزیشن کھولنے کے اختیارات پر غور کرتے ہیں، تو یہ فروخت کے لیے ہوگا۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔
پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔