اس سے پہلے، میں نے آپ سے مارکیٹ کے داخل ہونے کا فیصلہ کرنے کے لئے 1.2624 کی سطح پر توجہ دینے کے لیے کہا تھا آئیے مارکیٹ کی صورتحال کو واضح کرنے کے لیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اہم میکرو اکنامک ڈیٹا کی عدم موجودگی کے سبب 1.2624 تک کمی اور مضبوطی بریک آؤٹ کافی حد تک متوقع تھا۔ نتیجتاً، تاجروں کو خرید کا ایک مکمل اشارہ ملا تھا جس سے پئیر میں 30 پِپس تک کا اضافہ ہوا تھا۔ اگر آپ نے پہلا اشارہ حاصل نہ کر سکے ہوں تو آپ کو دوسری کمی اور 1.2624 کے مصنوعی بریک آؤٹ سے فائدہ ہو سکتا تھا۔ تکنیکی تناظر میں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے
جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کی شرائط
خریدار پاؤنڈ سٹرلنگ کو تکون کی بالائی حد تک دھکیل رہے ہیں۔ پئیر کی سمت اس حد کے ٹوٹنے پر منحصر ہے۔ میکرو اکنامک رپورٹس کی عدم موجودگی اور امریکہ میں وفاقی تعطیل دن دوسرے حصے میں مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتی ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ برطانوی پاؤنڈ مشکل ہی تکون کی بالائی حد کو توڑ پائے گا اور 1.2587-1.2663 کے سائیڈ ویز چینل میں داخل ہو گا۔ خریداروں کو بنیادی طور پر 1.2624 کی سطح کی حفاظت کرنی چاہیے۔ اس سطح پر صرف مصنوعی بریک آؤٹ ہی 1.2663 کی ہفتہ وار بلندی پر ہدف کے ساتھ ایک لانگ پوزیشن کا اشارہ دے گا۔ یہ پئیر 1.2663 سے اوپر کنسولیڈیشن کے بعد اور نیچے کی طرف بریک کے بعد ایک اضافہ کرسکتا سکتا ہے۔
اس صورت میں، پاؤنڈ/ڈالر پئیر 1.2709 اور 1.2755 پر نئی بلند ترین سطحوں تک پہنچ سکتا ہے، جہاں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ ایک اور ہدف 1.2798 پر واقع ہے۔ اگر پاؤنڈ سٹرلنگ میں کمزوری ہوتی ہے اور خریدار 1.2624 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پئیر پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ اس صورت میں، یہ 1.2587 پر واپس آجائے گا۔ پس منظر میں، لانگ پوزیشنز کھولتے وقت محتاط رہنا بہتر ہے۔ اس سطح کی مصنوعی بریک کے بعد مارکیٹ میں داخل ہونا دانشمندی ہوگی۔ 1.2553 یا اس سے بھی نیچے 1.2517 سے واپسی کے بعد خریدنا بھی ممکن ہے جس سے دن کے اندر 30-35 پپس اضافہ کی توقع کی جا سکتی ہے۔
جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کی شرائط
بئیرز نے 1.2624 کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن سب بے سود رہا ۔ بہر حال، مہینے کے آخر میں، بڑے تاجران اپنی لانگ پوزیشنز کو ممکنہ طور پر بند کر سکتے ہیں اس طرح ایک تصحیح کا سبب بنتا ہے. بئیرز کو بنیادی طور پر 1.2663 کی ماہانہ بلند ترین سطح کی حفاظت کرنی چاہیے اور 1.2624 پر واپس آنا چاہیے۔ 1.2663 کی مصنوعی بریک 1.2624 پر ہدف کے ساتھ ایک درست سیل کا اشارہ ہوگا۔ اس لیول کی بریک اور اوپر کی طرف ٹیسٹ ایک اضافی فروخت کا اشارہ دے گا، جو پئیر کو 1.2587 اور پھر 1.2553 پر واپس آنے کی اجازت دے گا، جہاں اسے منافع میں بند کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔ مزید آگے کا ہدف 1.2517 کی ہفتہ وار کم ترین سطح پر موجود ہے۔
تاہم، اس سطح کی بریک بھی مشکل سے ہی اضافہ کے رجحان کو روک سکے گا۔ یہ خریداروں کو تھوڑا سا سُست کر سکتا ہے۔ اگر پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.2663 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو قیمت مزی اوپر جا سکتی ہے۔ اس صورت میں، سیل کے آڈرز سے دور رہنا ہی بہتر ہے یہاں تک کہ پئیر 1.2709 کی اگلی ریزسٹنس کی سطح پر نہ پہنچ جائے۔ وہاں، سے شارٹ پوزیشن لینا ممکن ہے، لیکن صرف ایک مصنوعی بریک کے بعد 1.2755 یا اس سے بھی اوپر 1.2798 پر 30-35 پپس کی کمی کی توقع کرتے ہوئے، اثاثہ کو فروخت کرنا بھی ممکن ہے۔
سی او ٹی رپورٹ
مئی 17 کے لئے تاجروں کے عزم (سی او ٹی) کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لانگ اور شارٹ دونوں پوزیشنز میں کمی آئی ہے - مؤخر الذکر میں ذیادہ کمی ہوئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مارکیٹ بتدریج نچلی سطح پر پہنچ رہی ہے اور یہ بھی کہ تاجر کافی پرکشش قیمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور برطانیہ میں پوری صورتحال اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود وہ بتدریج مارکیٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
میں نے بارہا برطانیہ کی معیشت میں متعدد مسائل کی موجودگی پر غور کیا ہے، کیونکہ افراط زر اور معاشی ترقی میں سست روی کے ساتھ ایک مشکل صورتحال بنک آف انگلینڈ کو دو مشکل صورتحالوں میں مقید کئے ہوئے ہے۔ لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ اس سب کے باوجود بنک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مرکزی بینک مستقبل قریب میں شرح سود بڑھانے سے انکار نہیں کرے گا۔ لیکن فیڈرل ریزرو کی پالیسی کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا۔ افواہیں پھیل چکی ہیں کہ مرکزی بینک اس سال ستمبر کے اوائل میں شرح سود میں اضافے کے چکر کو "روکنے" کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا امریکی ڈالر کی پوزیشن پر یقیناً منفی اثر پڑے گا اور یہ جزوی طور پر کمزور ہو جائے گا۔
مئی 17 کی سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں -2,856 سے 26,613 تک کم ہوئیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں -3,213 سے 105,854 تک کم ہوئیں۔ سطح -79,598 سے 79,241 تک۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2313 سے 1.2481 تک بڑھ گئی۔
انڈیکیٹر کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے قدرے اوپر ہوئی ہے لہذا یہ بُلز کی جانب پئیر میں اضافہ جاری رکھنے کی کوشش کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے تو ریزسٹنس لیول انڈیکیٹر کی وسطی حد 1.2660 پر ہے - تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.2610 پر سپورٹ کا کام کرے گی
تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (موونگ ایوریج کنسورجنس / ڈائیورجنس - کنورجنس / ڈائیورجن برائے موونگ ایوریج ) تیز ای ایم اے پریڈ 12 سُست ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 09
بولنجر بینڈز (بولینجر بینڈز) پریڈ 20
غیر کمرشل تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔
غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے