empty
 
 
13.07.2022 04:00 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 جولائی۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو ڈالر کے ساتھ برابری پر گر گیا!

یورو/امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر نے اپنی نیچے کی حرکت جاری رکھی یہاں تک کہ یہ منگل کی 1.0000 کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس سطح کے قریب ممکنہ طور پر ٹیک پرافٹ آرڈر تھے، کیونکہ اس سطح پر پہنچنا اوپر کی جانب حرکت کو اکسانا تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ پلٹاؤ طاقتور تھا، تاہم یورو نے معمولی سی اصلاح کی ایک اور کوشش شروع کی۔ اس وقت نیچے کا رجحان جاری ہے، اور قیمت اچیموکو انڈیکیٹر کی تمام لائنوں سے نیچے ہے۔ اگرچہ یہاں کوئی رجحانی لائن یا چینل نہیں ہے، نیچے کے رجحان سے ذرا بھی شک پیدا نہیں ہوتا۔ لہٰذا اس وقت ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ یورو کا زوال کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ امریکہ افراطِ زر پر رپورٹ شائع کرے گا اور اگر اس نے ایک بار پھر تیزی دکھائی تو امریکہ ڈالر ایک بار پھر طاقتور اضافہ دکھا سکتا ہے۔ نہ امریکہ اور نہ ہی یورپی یونین میں منگل کو کوئی ایک بھی اہم رپورٹ شائع ہوئی۔

اب مسلسل کئی دنوں سے یورو/ڈالر کی جوڑی کے تجارتی اشاروں کے حوالے سے سب کچھ مایوس کن ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ قیمت کی قدروں میں عملی طور پر کوئی سطح نہیں ہے، اس لیے اشاروں کے پاس بنانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ قیمت اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنوں سے کافی دور ہے۔ جوڑی تجارتی دن کے اختتام پر 1.0072 کی سطح پر پہنچی، لیکن اس اشارے پر واضح طور پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ یہ کافی دیر سے بنا تھا۔ جوڑی یورپی سیشن کے آخر میں 1.0072 کی سطح پر پہنچ رہی تھی اور 2 پوائنٹس کے نقصان کو ری باؤنڈ سمجھا جا سکتا تھا، لیکن یہ مختصر پوزیشن کسی بھی صورت میں اسٹاپ لاس کے بریک ایون پر ہونے سے بند ہوئی ہوں گی۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

یورو کے بارے میں تازہ ترین کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹوں نے پچھلے چھ ماہ میں بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔ اوپر چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ انہوں نے پیشہ ور کھلاڑیوں کا واضح "بُلش" مزاج دکھایا، لیکن اس کے ساتھ ہی یورو واضح طور پر گر رہا تھا۔ اس وقت صورتِ حال معمولی سی تبدیل ہو گئی ہے، اور یورو کے حق میں نہیں ہے۔ اگر پہلے مزاج بُلش تھا لیکن یورو گر رہا تھا، اب مزاج بئیرش ہو گیا ہے۔۔ اور یورو پھر بھی گر رہا تھا۔ اس لیے، فی الحال، ہمیں یورو کی ترقی کے لیے کوئی بنیاد نظر نہیں آتی، کیونکہ عوامل کی اکثریت اس کے خلاف ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں 7,700 کا اضافہ ہوا اور غیر تجارتی گروپ میں مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 14,000 کا اضافہ ہوا۔ چنانچہ نیٹ پوزیشن میں 7,000 معاہدوں کی کمی ہوئی۔ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بئیرش رہتا ہے اور حالیہ ہفتوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے نقطہ نظر سے، یہ حقیقت بہت واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ اس وقت پیشہ ور تاجر بھی یورو پر یقین نہیں رکھتے۔ طویل پوزیشنز کی تعداد اب غیر تجارتی تاجروں کی مختصر پوزیشنز کی تعداد سے 17000 کم ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب نہ صرف امریکی ڈالر کی مانگ زیادہ ہے بلکہ یورو کی مانگ بھی کم ہے۔ یہ یورو کی ایک نئی، اور بھی بڑی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اصولی طور پر، پچھلے کچھ مہینوں یا اس سے بھی زیادہ کے دوران، یورو ایک مضبوط تصحیح بھی نہیں دکھا سکا، اس سے زیادہ کا ذکر نہیں کرنا۔ اس کی اوپر کی جانب کی بلند ترین حرکت تقریباً 400 پوائنٹس تھی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 جولائی۔ کیا کوئی اور امریکہ میں افراطِ زو میں دلچسپی رکھتا ہے؟
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 جولائی. رشی سنک یا لز ٹرس؟ برطانیہ میں نیا وزیراعظم کون ہوگا؟
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 جولائی۔ جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی طرف رجحان جاری ہے۔ جوڑی بغیر کسی اعداد و شمار یا بنیاد کے ہفتے کے پہلے دو دنوں میں قیمت کی برابری پر گر گئی۔ اس طرح، اس میں کوئی شک نہیں کہ مارکیٹ اس وقت تجارت کے لیے تیار ہے، چاہے کوئی خبر نہ ہو۔ بدھ کو ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.0000، 1.0072، 1.0340-1.0366، 1.0485۔ نیز سینکو اسپین بی )1.0387( اور کیجن سن لائینیں )1.0123(۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی ثانوی سطحیں بھی ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین صنعتی پیداوار پر ثانوی رپورٹ شائع کرے گا اور امریکہ اپنی سب سے اہم افراطِ زر کی رپورٹ شائع کرے گا۔ ہم دوسری رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اس پر ردعمل بہت سخت ہو سکتا ہے۔ جب تک کہ، یقیناً، اس کی اصل قیمت پیش گوئی کے ساتھ پوری طرح نہ ملتی ہو۔

چارٹ کے لئے وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو جوڑی کی خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔
پیلی لائنیں اور رجحان لائنیں، رجحان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback