empty
 
 
29.08.2022 09:01 AM
جی بی پی / یو ایس ڈی: 29 اگست کو ہونے والے یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹس۔ پاؤنڈ سالانہ کمی کی تجدید کرتا ہے اور وہیں رکنے والا نہیں ہے۔


جمعہ کو مارکیٹ میں داخلے کے کئی دلچسپ اشارے بنائے گئے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کیا ہوا تھا۔ میں نے اپنی صبح کی پیشن گوئی میں 1.1794 کی سطح پر توجہ دی اور اس سے فیصلے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس رینج کے نیچے سے اوپر تک ایک بریک آؤٹ اور واپس ٹیسٹ کے نتیجے میں پاؤنڈ کے لیے ایک بہترین فروخت کا اشارہ ملا تھا، تاہم تنزلی کی کوئی بڑی تجارت عمل میں نہ آسکی تھی۔ 20 پوائنٹس کی کمی کے بعد، فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی ایک اہم تقریر سے پہلے پئیر پر دباؤ کم ہوا تھا، جس کی وجہ سے مختصر پوزیشنیں بند ہوئیں اور جی بی پی / یو ایس ڈی میں اوپر کی طرف تصحیح عمل میں آئی تھی ۔ 1.1840 پر مصنوعی بریک آؤٹ نے بھی اسی وجہ سے کوئی سنجیدہ نتیجہ نہیں دیا تھی اور امریکی دورانیہ کے وسط میں، نیچے سے 1.1790 کی سطح تک ایک پیش رفت اور اپ ڈیٹ کے بعد، مختصر پوزیشنوں کے لیے ایک بہترین انٹری پوائنٹ حاصل کرنا ممکن ہوا تھا، جس سے کم از کم 50 پوائنٹس کا منافع حاصل ہوا تھا۔

This image is no longer relevant


جی بی پی / یو ایس ڈی پر کب لانگ پوزیشن لینی ہے

جمعہ کو پاول کی تقریر برطانوی پاؤنڈ میں زبردست گراوٹ کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو 2 فیصد کی ہدف کی سطح تک کم کرنا مرکزی بینک کا بنیادی کام ہے، حالانکہ صارفین اور کاروبار معاشی صدمے کو برداشت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کلیدی شرح سود میں ایک اور غیر معمولی طور پر بڑا اضافہ مناسب ہو سکتا ہے۔ اس پس منظر میں، ڈالر کی مانگ واپس آگئی، اور 1.1770 کے علاقے میں کافی اہم سپورٹ کے ٹوٹ جانے نے پاؤنڈ پر مختصر پوزیشنوں کی ایک نئی بڑی ویوو کو ممکن بنایا۔

اب یہ کہنا مشکل ہے کہ بُلز کو نئے مندی کے رجحان کو روکنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ لمبی پوزیشنوں کے ساتھ بہت احتیاط سے کام لیں۔ 1.1632 پر قریب ترین سپورٹ کے علاقے میں مصنوعی بریک آؤٹ بنانے سے 1.1684 کے علاقے میں اصلاح کی توقع میں لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے پہلا اشارہ ملے گا۔ اس رینج کا اوپر سے نیچے تک ایک بریک آؤٹ اور ٹیسٹ پاؤنڈ کی مانگ کی واپسی کی نشاندہی کرے گا اور 1.1729 کی زیادہ دور کی سطح تک اضاہ کے ساتھ خرید کا سگنل بنائے گا، جس کے بالکل اوپر موونگ ایوریج بئیرز کے حق میں ہے۔ سب سے آگے کا ہدف 1.1792 کا علاقہ ہوگا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔

اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں مزید کمی ہوتی ہے، جس کا زیادہ امکان ہے، اور 1.1632 پر کوئی بُلز نہیں ہیں تو جوڑی پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ اس حد کو عبور کرنا اگلی سالانہ کم ترین سطح کی تجدید کا باعث بنے گا۔ اس صورت میں، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.1573 پر اگلی سپورٹ تک لمبی پوزیشنوں کو ملتوی کر دیں، لیکن آپ وہاں صرف مصنوعی بریک آؤٹ پر کام کر سکتے ہیں۔ میں 1.1499، یا اس سے بھی نیچے - 1.1419 کے قریب، دن کے اندر 30-35 پوائنٹس کی تصحیح کو شمار کرتے ہوئے، جی بی پی / یو ایس ڈی پر فوری طور پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کی تجویز کرتا ہوں۔

جی بی پی / یو ایس ڈی پر کب شارٹ پوزیشن لینی چاھیے

بئیرز نے تمام اہداف حاصل کئے ہیں اور آج کے ایشیائی تجارتی دورانیہ میں، انہوں نے پاؤنڈ کو ایک اور سالانہ کم ترین سطح پر گرا دیا، جو کہ بئیرش رجحان کے دوبارہ شروع ہونے کی نشان دہی کرتی ہے۔ برطانیہ میں آج کے اعدادوشمار کی کمی صرف بئیرز کی موجودگی کو ہی دھکیل دے گی، کیونکہ بُلز کا کسی چیز پر بھروسہ کرنے کا امکان نہیں ہے۔ پاؤنڈ فروخت کرنے کا بہترین منظر 1.1684 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کا سبب بنے گا، جو 1.1632 کی حمایت تک پہنچنا ممکن بنائے گا۔ اس رینج کا بریک تھرو اور واپس ٹیسٹ 1.1573 تک تنزلی کے ساتھ فروخت کے لیے ایک انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا، اور 1.1499 کا ایریا مزید ہدف ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔

اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1684 پر کوئی بئیرز نہیں ہے تو، اضافہ کی تصحیح کا خاصا ذیادہ امکان ہوگا، اور بُلز کو 1.1729 پر واپس آنے کا بہترین موقع ملے گا۔ وہاں صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ پئیر میں تنزلی کی بنیاد پر مختصر پوزیشنوں میں ایک انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا۔ اگر وہاں کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے، تو میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.1792 سے واپسی کے لیے جی بی پی / یو ایس ڈی فوری طور پر فروخت کریں، پئیر کے دن کے اندر 30-35 پوائنٹس کی واپسی پر شمار کیا جاتا ہے

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ


اگست 16 سے کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹ کے مطابق، شارٹ پوزیشنز اور لانگ پوزیشنز دونوں میں اضافہ ہوا، لیکن یہ تبدیلیاں اب حقیقی موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی ہیں۔ پئیر پر شدید دباؤ، جو گزشتہ ہفتے کے وسط میں شروع ہوا تھا، اب بھی جاری ہے، اور یقینی طور پر جو لوگ موجودہ مشکل معاشی حالات میں پاؤنڈ خریدنا چاہتے ہیں وہ کم سے کم ہوتے جائیں گے۔ ہمارے سامنے جیکسن ہول میں امریکی بینکرز کی میٹنگ ہے، جو پاؤنڈ کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید مضبوطی کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ اس شرط پر ہو گا کہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول سود کی شرح میں فعال اور سخت اضافے کے حوالے سے کمیٹی کی سابقہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کا اعلان کریں گے، افراط زر کے خلاف مزید لڑائی اور اسے معمول پر لانے پر اعتماد کریں گے۔ تازہ ترین سی او ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 1,865 کے اضافہ سے 44,084 تک بڑھ گئیں، جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 506 کے اضافہ سے 77,193 تک پہنچ گئیں ہیں اور منفی غیر تجارتی خالص پوزیشن کو -33,109 بمقابلہ -34,468 تک کم کر دیا۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2096 بمقابلہ 1.2078 پر عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

یورو / یو ایس ڈی 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے تجارت کر رہا ہے جو کہ پئیر میں آنے والی تنزلی کا اشارہ

نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز

اگر پئیر میں تنزلی ہوتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1620 پر سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$4000 مزید!
    ہم جولائی قرعہ اندازی کرتے ہیں $4000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback